خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

شیروان:جعلی چالانوں پر سوپ سٹون لے جانیوالوں کیخلاف کارروائی۔ ڈرائیور لوڈ ٹرک سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)جعلی چالانوں پر سوپ سٹون لے جانیوالوں کیخلاف کارروائی۔ ڈرائیور لوڈ ٹرک سمیت گرفتار۔ تھانہ شیروان میں مقدمہ درج۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ شیروان کے گردونواح میں سوپ سٹون کا کاروبار کیا جاتاہے۔ تھانہ شیروان کے ایس ایچ او تھانہ شہریارخان کو اطلاع ملی کہ ایک ہی چالان پر سوپ سٹون سے بھرے کئی ٹرک لے جائے جاتے ہیں اورکھنڈہ کھوہ کی کان کے ٹھیکیدار سوپ سٹون کی گاڑیاں ایک ہی چالان پر بغیراندراج کے متعدد گاڑیاں لے جاتے ہیں۔ جس سے لیز ہولڈر اور محکمہ معدنیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔تھانہ شیروان کے ایس ایچ او شہریار خان نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک نمبراے جے کے بی:7145کوروک کر چیک کیا تواس میں سوپ سٹون لوڈ تھا۔ ڈرائیور نے اپنا نام محمد فیاض ولد ریاض سکنہ بگاریاں بتایا اور رسید نمبر14811فیروز مائننگ دی۔ جس پرمحکمہ معدنیات کے کسی مجاز افسر اور تاریخ وغیرہ

مذاق میں گاڑی بھگانا مہنگا پڑ گیا۔ برفباری میں گاڑی سلپ ہوکرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ پانچ زخمی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)گلیات میں برفباری کے بعد لاہور سے نتھیاگلی سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو دوست کے ساتھ مذاق مہنگا پڑھ گیا تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری پانچ نوجوان شدید زخمی ہسپتال منتقل۔ذرائع کے مطابق تین روز قبل ایبٹ آباد میں بارش جبکہ گلیات کے سیاحتی مقامات پر برفباری کے بعد سیر کی عرض سے لاہور کے رہائشی پانچ دوست سلیمان عمر 3 سال،عمیر عمر 25 سال،مبیشر عمر 26 سال،حسن زئی عمر 27 سال جبکہ ایک نامعلوم نوجوان نتھیاگلی آئے ہوئے تھے جو گزشتہ روز نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آ رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم نوجوان گاڑی سے حاجت کے لیے نیچے اترا اسی دوران دوسرے دوستوں نے مذاق سے ویگنار گاڑی بھگا دی گاڑی تیز رفتار ہونے کے باعث دوبئی ہوٹل کے قریب سے گہری کھائی میں جا گری۔اسی دوران گاڑی میں سوار تمام دوستوں نے

نسیم خان کی ایک اور بڑی کارروائی:گل خان چارسوگرام آئس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نسیم خان کی ایک اور بڑی کارروائی:گل خان چارسوگرام آئس سمیت گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایکسائز سب انسپکٹرنسیم خان اہلکاروں کے ہمراہ حسب معمول پانو چوک، سی پیک روڈ مانسہرہ پرگاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ ایک شخص بغیرنمبر پلیٹ والے موٹرسائیکل پر وہاں پہنچا۔ جس کو روک کر تلاشی لی گئی توقومی شناختی کارڈ اور موبائل فون برآمد ہوا۔ موٹرسائیکل کی تلاشی کے دوران دائیں ٹاپے کے اندر سے ایک نیلے رنگ کا شاپنگ بیگ برآمد ہوا۔ جس کو کھول کر چیک کیا گیا تو وہ آئس نکلی۔ جس کا بذریعہ ڈیجیٹل کانٹا وزن کیا گیا تو وہ 405گرام نکلی۔ جس پر موٹرسائیکل سوار گل خان ولد محمد رنگین سکنہ بفہ مانسہرہ کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں علت نمبر85/21 زیر دفعہ 11B-CNSA مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یونین کونسل میرپور کے عمائدین نے سٹی میئرکیلئے مظہرخان جدون کی حمایت کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل میر پور کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ تمام قبائل کے سرکردہ مشران نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد کے امیدوار مظہر خان جدون کی حمایت کر دی،یونین کونسل میر پور کے بڑے جنبوں نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی ٹھان لی،اس حوالے سے میرپور میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لال افسر خان،خان افسر خان،محمد اشرف ستی،داود خان،حاجی عبدالخنان،شاہین خان،حنیف خان،زعفران خان،جمیل خان،ملک ارشد خان،سابق وائس چیئرمین امجد خان جدون،سابق جنرل کونسلر فیصل خان جدون،فریدون خان،جاوید خان،ریاض خان،سرور خان،طارق خان،بشارت خان،جاوید خان،واجد خان،نعمان خان،سفیر خان،عبدالمعز خان،ملک وسیم اعوان سمیت بزرگ اور نوجوان بھی شریک تھے۔گرینڈ جرگہ میں متفقہ طور پر تحصیل چیئرمین کی نشست کے لئے مظہر خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا۔گرینڈ جرگہ میں مظہر خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میرپور ان کا آبائی گھر ہے۔میرپور کے بزرگوں

حویلیاں سے تعلق رکھنے والا محمد شیراز وانا میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)حویلیاں سے تعلق رکھنے والا محمد شیراز وانا میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید۔ذرائع کے مطابق تحصیل حویلیاں کے گاؤں کشکہ کے رہائشی حاجی محمد فیاض کا جواں سالہ بیٹا محمد شیراز وانا میں جاری دہشگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہو گیا۔محمد شیراز کی عمر تقریباً 29 سال تھی اور 7 سال قبل پاک فوج میں بطور جوان سپاہی بھرتی ہوا شیراز نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کشکہ سے پرائمری تعلیم حاصل کرنے کے بعد میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول جھنگڑہ سے میٹرک کیا اور حویلیاں گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیکر ایف اے پاس کرنے کے بعد پاک فوج میں بھرتی ہو گیا۔ شیراز کے چار بھائی اور چار بہنیں ہیں۔شہید کے بڑے بھائی سجاد بھی پاک فوج کا حصہ ہیں دو سال قبل شیراز کی شادی ہوئی والدین دونوں حیات ہیں۔والد حاجی محمد فیاض اور شہید والدہ نے صحافیوں سے اس موقع گفتگو

بلدیاتی انتخابات: مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کا مسئلہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگررہنماء چند روز میں ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی انتخابات: مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کا مسئلہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگررہنماء چند روز میں ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ رمضان المبارک سے قبل ستائیس مارچ کو متوقع ہے۔ ایبٹ آباد میں سٹی میئر اور دیگر تین تحصیلوں پر چیئرمینوں کی نامزدگی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو بڑے گروپوں سردار مہتاب عباسی اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی تحصیل لورہ کیلئے اپنے بھائی کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ سردار مہتاب گروپ تحصیل لورہ کیلئے سابق تحصیل کونسلر جبرائیل عباسی کو ٹکٹ دینے میں سرگرم ہے۔ سٹی میئر کیلئے سردار مہتاب عباسی اپنے بیٹے سابق ایم پی اے شمعون یار خان کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دینا چاہتے ہیں۔ جبکہ مرتضیٰ

یوسف ایوب خان کی ایک اور بڑی کامیابی۔ خواتین کونسلرز، یوتھ، تحصیل ممبران، کسان، اقلیتی اورایک سو پانچ ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ) یوسف ایوب خان کی ایک اور بڑی کامیابی۔ خواتین کونسلرز، یوتھ، تحصیل ممبران، کسان، اقلیتی اورایک سو پانچ ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی کے تحصیل ممبران کی مجموعی تعداد ڈیڑھ سو ہو گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پہلے مرحلے میں بلامقابلہ منتخب ہونے والی تحصیل ہریپور کی 41خواتین کونسلرز میں سے 31 خواتین تحصیل ممبران نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔یوتھ تحصیل چھ ممبران میں سے پانچ،کسان تحصیل چھ ممبران میں سے پانچ،اقلیتی تحصیل دو ممبران نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ جبکہ اس سے قبل ایک سو پانچ ویلج کونسلوں کے چیئرمین بھی یوسف ایوب خان کے جنبہ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل ممبران کی مجموعی تعداد 148 ہو گئی ہے۔یہ

ایبٹ آباد پولیس نے سال 2021ء کے جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔

ایبٹ آباد پولیس نے سال2021 کے دوران منشیات کے 999 مقدمات میں 1048 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جن کے قبضے سے 1153 کلو چرس، 158 کلو ہیروئن، 01 کلو افیون، 23 کلو آئس، 9659 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن کے حوالے سے کاروائیوں کے دوران 800 مقدمات میں گرفتار ملزمان سے 12کلاشنکوف، 39 رائفل، 361 بندوقیں، 15 کلاکوف، 776 پستول مختلف بور،اور 27301 کارتوس برآمد کیے گئے۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 247 مجرمان اشتہاری جبکہ 103 عدالتی مفروروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ غیر قانونی طور پر ریائش پزیر کرایہ داروں کے خلاف 1391 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے، قمار بازی ایکٹ کے تحت 08 مقدمات میں درج رجسٹرڈ کیے گئے۔291 ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں 294 ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے 06 کلاشنکوف،03 رائفلیں، 04 بندوقیں،63 پستول

تجاوزات کے خلاف برائے نام آپریشن ختم ہوتے ہی ایبٹ آباد کے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہو گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تجاوزات کے خلاف برائے نام آپریشن ختم ہوتے ہی ایبٹ آباد کے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہو گئیں۔بازار سکڑنے لگے،پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے جگہ کم ہو گئی ہے جبکہ بازار میں آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق تجاوزات اور سرکاری اراضی پرقبضے کے خلاف آپریشن پانچ دن پہلے شروع ہوا تھااورآپریشن کے دوران سڑکوں کے دونوں اطراف میں لگے عارضی ٹھیلے اور پختہ دکانیں جو کہ اراضی پر قائم تھیں ان کوختم کر دیئے گئے۔بازاروں میں ٹھیلے ختم کئے گئے اور جن بازاروں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے عارضی ٹھیلے لگا رکھے تھے ان کو بھی انتظامیہ نے آپریشن کر کے ختم کروا دیا تھا لیکن جس جگہ انتظامیہ نے آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کیا وہاں دوبارہ سے لوگوں نے عارضی ٹھیلے اور تجاوزات قائم کر لی ہیں،سڑک کنارے دوبارہ سے ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا

مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد میں چالیس روزہ ونٹرکیمپ یکم جنوری سے شروع ہوگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مرکزی جامع مسجد میں دین سیکھنے کا نادر موقع تمام عمر کے افراد ہر روز دو گھنٹے 40 دن تک دین اسلام کے حوالے سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں اور ارکان اسلام سیکھ سکتے ہیں۔ مرکزی جامع مسجد میں 40 روزہ ونٹر کیمپ کی کلاسز یکم جنوری سے شروع ہو نگی۔ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کی زیر نگرانی مائر اساتذہ 40 روزہ ونٹر کیمپ میں پڑھانے کا فریضہ انجام دیں گے۔ایبٹ آباد کی تاجر برادری،ملازم پیشہ افراد،سکولز کالجز،یونیورسٹی کے طلباء 31دسمبر تک داخلہ لے سکتے ہیں۔ایبٹ آباد کی تاجر برادری ملازم پیشہ افراد سکول کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے 40 روزہ ونٹر کیمپ میں دینی کورسز کروائیں جائیں گے۔ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد کی زیر نگرانی ماہر اساتذہ کرام نعمان عباسی،مولانا شفیق الرحمن عباسی،قاری محمد عمیر اور مولانا صدیق قرآن،حدیث،احکام فقہ،سیرت طیبہ،تاریخ اسلام تجوید القرآن کے کورسز کروائے گے۔ سردیوں کی تعطیلات میں والدین اپنے بچوں

سال 2021ء کے دوران ایبٹ آباد میں کتنے حادثات ہوئے؟ تفصیلات لنک میں۔

رپورٹ:حمداللہ خان سال 2021ء کے دوران بھی ریسکیو1122 ایبٹ آباد نے 5537 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔گزشتہ سال کیدوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو 636097 کالز موصول ہوئیں، جن میں 586740 معلوماتی/دیگر کالز شامل ہیں۔ایبٹ آباد ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی سال2021 کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر5537 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر 636097 کالز موصول ہوئیں، جن میں 586740 معلوماتی/دیگر کالز شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے سالانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 سال کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.5 منٹ میں 5537 حادثات میں 5419 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران

امیدوارسٹی میئر مظہر خان جدون نے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب میڈیکل کمپلیکس نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروان و ممبران کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیدوار تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد مظہر خان جدون سے ملاقات،کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔مظہر خان جدون کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان کیا اورحق داروں کو حق دلانے تک ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔اس حوالے بدھ کے روز ایوب میڈیکل کالج میں نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیراران بلال خان،فریدون خان،طفیل خان خان اور دیگر نے تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد کے امیدوار مظہر خان جدون سے ملاقات کی،ملاقات میں نان ٹیچنگ سٹاف کے مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرنے کے لئے گفتگو کی گئی جس میں تحصیل چیئرمین کے امیدوار نے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس

فالو کریں

error: Content is protected !!