خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

واپڈا میں بھرتیوں کیلئے دوبارہ ٹیسٹ میں بھی ہزارہ کے نوجوان فیل:انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)ہزارہ ڈویژن کے نوجوانوں کے حقوق پر ایک اور ڈاکہ،واپڈا اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتیوں میں فزیکل ٹیسٹ کے دوران بھاری وزن کے بہانے درجن بھر نوجوانوں کو مستردکر دیا گیا،نوجوان سراپا احتجاج بن گئے۔حکومت کے ایکشن لینے کا مطالبہ،اس سلسلے میں نوجوانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسسٹنٹ لائن مین سکیل 5 کی منظور شدہ 626 پوسٹوں پر 60 لائن مین کام کر رہے ہیں جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد 566 ہے۔پیسکو میں دو سال سی ٹی ایس ٹیسٹنگ کے ذریعے ان پوسٹوں کے لئے لاکھوں بچوں سے درخواستیں لی گئی ہیں۔ٹیسٹ بھی ہوئے مگر بھرتی نہ کی گئی۔ہزارہ سرکل ایبٹ آباد میں ساڑھے پانچ ہزار نے ٹیسٹ دیا۔جس میں کثیر تعداد میں لڑکے پاس ہوئے تو دوسرے سینٹروں کے اعتراضات کی بناء پر ایبٹ آباد کا ٹیسٹ بھی منسوخ کر دیا گیا۔جس پر نوجوان اور والدین نے احتجاج کیا تو دوبارہ کامسیٹس سمیت

واپڈا نے بجلی کا میٹراتارکر ایبٹ آباد کے پٹواریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا انوکھا کارنامہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے کے باعث محکمہ واپڈا نے پرانی تحصیل بلڈنگ کی بجلی کاٹ دی چار روز سے بجلی نہ ہونے کے باعث پٹواریوں کو کام میں شدید مشکلات کا سامنا سائلین رلنے لگے۔ڈی سی ایبٹ آباد اور تحصیلدار سے بل ادا کر کے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے ایمپائر روڈ پر واقع پرانی تحصیل بلڈنگ کا بجلی کا بل ادا نہ کرنے کے باعث محکمہ واپڈا نے گزشتہ چار روز سے بلڈنگ کی بجلی کاٹ دی جس کے باعث اس بلڈنگ میں مختلف موزہ جات کے کام کرنے والے پٹواریوں کو سرکاری کام کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب بجلی نہ ہونے کے باعث کام کے حصول کے لیے آنے والے سائلین بھی رولنے لگے

لڑکی کے اغواء کے دوران اسکے بھائی کوقتل کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر ضلع میں سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ خاندانوں کوانصاف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، اقدام قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمہ میں مفرور دومزیدملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے سال 2020 ء میں اغواء اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزمان سلیم ولد حکمت زرین اور ظہور اللہ ولد حکمت زرین کوگرفتارکرلیا۔ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مسماۃ (ش) سکنہ داسو حال کلگان کو زبردستی اغواء کرنے کے بعدمغویہ کے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔جس پر تھانہ صدرمیں مقدمہ علت نمبر414 جرم 324/365B/458/34PPC درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔دوران تفتیش تھانہ صدر نے ایک سال سے روپوش جاوید ولد حکمت کوگرفتارکرلیا تھا۔ جبکہ باقی دو نامزد مفرور ملزمان سلیم ولد حکمت زرین اور ظہور اللہ ولد حکمت زرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ

سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی اور تحصیل میئر کے امیدوار نصیر خان جدون کی آمدہ الیکشن کے حوالے سے بیٹھک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد و امیدوار تحصیل ناظم تناول اسحاق سلیمانی اور تحصیل میئرایبٹ آباد کے امیدوار نصیر خان جدون صدر پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کی اہم سیاسی ملاقات۔ملاقات میں سابقہ تحصیل ممبر نواں شہر صداقت خان جدون۔ عوامی تحریک ھزارہ زون کے سیکرٹری جنرل کامران سہیل ایڈووکیٹ منہاج یوتھ لیگ کے صدر راجہ ظہیر عباس بھی موجود تھے۔۔ اس موقع تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل تناول کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ھوا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا۔ عوامی خدمت سے سرشار افراد کو ایک دوسرے سے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تب جاکہ مورثی سیاست سے جان چھوٹے گی۔ یہ ملاقات پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کے سیکرٹریٹ ایبٹ آباد میں ھوئی ھے۔ دونوں امیدواروں نے آئندہ بھی ایک دوسرے سے مل کر رابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے وفد نے سابقہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی

شدید سردی میں ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ۔ لوگ لکڑیاں خریدنے پر مجبور۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)بارش اور گلیات برفباری شہر میں سوئی گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سارا دن شدید سردی میں سوئی گیس مکمل بند رہی جبکہ دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے گھریلو چولہے اور ہیٹر مکمل بند ہو گئے بچے بوڑھے سردی سے سکڑ گئے سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور اور ہوٹلز مالکان نے سلینڈوں کا استعمال کرتے رہے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا لوڈشیڈنگ پر ہمارے نمائندوں سمیت عوام نے چُپ کا روزہ رکھا لیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ ایبٹ آباد شہر میں بارش ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی دوسری جانب گلیات میں جاری برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور بجلی بھی مکمل غائب رہی سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کو سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ

ایبٹ آباد‘خاوند نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ ڈونگاگلی کی حدود مکول پائیں میں خاوند نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ملزم انتہائی درندہ صفت ہے ملزم عنبرین قتل کیس میں بھی ملزم تھا۔گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کی حدود ملول پائیں میں محمد شبیر نے ڈنڈوں کلہاڑیوں کے وار اور بدترین تشدد کرکے اپنی بیوی زویہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد پنچائی جہاں سے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق ملزم شبیر اس سے پہلے مکول میں سوزوکی کیری میں زندہ جلائی گئی عنبرین کے قتل کیس میں بھی ملزم تھا۔

نئی سم کے اجراء کیلئے بائیومیٹرک ختم، نیا نظام متعارف۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے لئے بڑا چیلنج بن گیا، پی ٹی اے نے سموں کے اجراء کے لئے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا۔جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے لئے سردرد بن گیا۔ پی ٹی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ سموں کے اجراء کے لئے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروایا جائے گا، جس کیلئے پی ٹی اے نے سم بائیومیٹرک کے نظام کو ایل ایف ڈی پر منتقل کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا،جس پر پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو مرحلہ وار ایل

ایبٹ آباد‘کیمیائی کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے چار ڈیلروں پرپچیس پچیس ہزار روے جرمانہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کیمیائی کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے چار ڈیلروں کیخلاف کارروائی۔ پچیس پچیس ہزار روے جرمانہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں کسانوں پر مہنگے داموں کیمیائی کھاد فروخت کرنے کیلئے کھاد کو ذخیرہ کر لیا گیا تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر کھاد کی زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں کیمیائی کھاد ڈیلرز کے خلاف کھیرا تنگکیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے ایگری کلچر آفیسرز کے ہمراہ تحصیل ایبٹ آباد اور حویلیاں میں کھاد ڈیلرز کا معائنہ کیا اور خیبر پختونخواہ سیکشن3 پری ونشن اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2020ء کی خلاف ورزی پر چار ڈیلروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اور 25000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون میں گلیکسی (کہکشاں)تین روزہ مقابلے اختتام پزیرہوگئے۔

(تحریر وترتیب وقاص باکسر) گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون کی پرنسپل شاہین زمان کی زیرنگرانی منعقد کیے گئے۔تین روزہ مقابلیاختتام پذیر ہوگئے۔مقابلے منعقد کروانے کامقصدطالبات کے اندرچھپے ہوئے ٹیلنٹ کواجاگرکرنے کیساتھ ساتھ انہیں تہزیبی۔ادبی۔ثقافتی۔اورمذہبی شعورسے آگاہی فراہم کرناہے۔تاکہ طالبات کسی بھی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کالوہامنواسکیں تین روز مقابلوں کاانعقاد 20 دسمبرسے ہواجوکہ 23 دسمبرتک جاری رہا۔تین روزہ تقریبات میں ڈویژنل سطح پر مختلف اوررنگارنگ مقابلوں کاانعقاد ہوا جسمیں 26 کالجز کوشامل کیاگیا۔جن میں سے 18 کالجز کی طالبات نے مختلف مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون نے اپنی ایک اچھی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے مقابلوں میں حصہ لینے والے کالجزسے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی۔میزبان کالج نے مقابلوں میں حصہ لیااورلیکن انعامات اورپوزیشینز سے بھی دوررہا۔مقابلوں کے دوران ججزکے بہترین فرائض سرانجام دینے والے ریٹائرڈ اورحاضرسروس اساتزہ کی بھی خدمات حاصل کی۔جنہوں نے صاف شفاف اورمنصفانہ طریقے سے نتائج کااعلان کیا۔مقابلوں میں

نتھیاگلی،ڈونگا گلی،توحیدآباد،کوزہ گلی،ایوبیہ،خانسپور،چھانگلہ گلی،خیرہ گلی میں شدید برفباری جاری۔ایبٹ آباد میں بجلی گیس بند۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی سے)گلیات کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔گلیات نتھیاگلی،ڈونگا گلی،توحیدآباد،کوزہ گلی،ایوبیہ،خانسپور،چھانگلہ گلی،خیرہ گلی اور گردونواح میں موسم سرما کی دوسری برفباری گلیات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی جبکہ ایبٹ آباد شہر میں ہلکی بارش شروع ہوتے بجلی اور سوئی گیس گیس کا طویل کریک ڈوان رہا جس سے سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق گلیات کے پہاڑوں نے ایک پھر سے سفید چارد اؤڑ لی نتھیاگلی چھانگلہ گلی خانسپور خیرہ گلی توحیدآباد کوزہ گلی و گردونواح میں موسم سرماکی دوسری برفباری شروع ہو گئی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں گلیات پہنچ گئے برفباری سے گلیات کی میں شاہراہ سمیت لنک روڈ بند ہو گئے روڈ پر برف سے گاڑیوں کی پھسلن سے ٹریفک کا مکمل پہہ جام ہو

ایبٹ آبادشہر میں ٹریفک کے ہجوم پر قابو پانے کے لئے ٹی ایم اے پلازہ کی کار پارکنگ نہ کھولنے سے شہریوں کو شدید مشکلات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر میں ٹریفک کے ہجوم پر قابو پانے کے لئے ٹی ایم اے پلازہ کی کار پارکنگ نہ کھولنے سے شہریوں،تاجروں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر جون میں کارپارکنگ کھولنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔مین بازار جناح روڈ ٹی ایم اے پلازہ کی کارپارکنگ فوری کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے وسط میں ٹی ایم اے جناح پلازہ میں گاڑیوں کی کارپارکنگ کے وسیع جگہ مختص کی گئی ہے جس میں شہر کے تاجروں اور بازار میں خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کو گاڑی پارک کرنے میں سہولت میسر ہو گی اور بازار میں جگہ جگہ گاڑیاں کھڑی کرنے اور ٹریفک کی روانی کے تعطل کی جھنجھٹ سے خلاصی ہو گی۔ایبٹ آباد مین بازار سمیت جناح روڈ،صدر بازار،کچہری روڈ پر گاڑیوں کے ہجوم سے گزرنا بھی محال ہو تا ہے اور شہریوں کو

سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات میں میں انعامات تقسیم کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو مشکلات کو مشکلات سے نکالنے کیلئے نوجوان طلباء و طالبات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا بیانئے کے اس دور میں نوجوانوں کا بھرپور کردار ہی وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ کے زیر اہتمام یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ”قائد کا پاکستان”کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ کی یونیورسٹوں،کالجوں اور سکولوں کے طلباء نے اردو تقریری مقابلوں،ویڈیو بنانے،پینٹنگ بنانے اور سوالات و جوابات کے مقابلوں جیسے اہم اور خوبصورت پروگراموں کے ذریعے قائد کے پاکستان کی عکس بندی کرتیہوئے سماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ

فالو کریں

error: Content is protected !!