خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

بقایاجات کی عدم ادائیگی: واسا نے پانی کے دو ہزارہ کنکشن کاٹنے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)واسا ایبٹ آباد کا بل نہ ادا کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا حتمی فیصلہ جس میں 2ہزار سے زائد بقایا جات والوں کے پانی کے کنکشن مکمل طور پر کاٹ دیے جائیں گے۔ آپریشن کی نگرانی کیلئے انجینئر واثق منصور کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی انجینئر واثق منصور کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شامل ہیں۔ مذکورہ ٹیم 2000سے زائد بقایاجات کے نادہندہ صارفین کے گھر گھر جا کر اُن سے موقع پر بل وصول کریں گے بصورت دیگر واٹر سپلائی کنکشن کاٹ دیں گے۔ ترجمان واسا ایبٹ آباد عمرسواتی نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل نواں شہرکے صارفین کی طرف واجب

ٹھنڈیانی روڈ کی تعمیر و توسیع کا مسئلہ۔ تحریر: نثار خان جدون۔

اچھی معیاری اور کشادہ شاہراہوں  کا وجود جس اہمیت کا حامل ہے وہ کسی وضاحت کا محتاج نہیں۔ ٹھنڈیانی روڈ ایبٹ آباد سے سابق وزیر اعلیٰ اقبال خان جدون کی کاوشوں سے 1977؁ء میں  تعمیر ہونیوالا صوبے کا ایک اہم اورمصروف روڈ ہے۔ اس روڈ پر روزانہ نہ صرف ہزاروں لوگ اور سینکڑوں طالب علم اور سیاح سفر کرتے ہیں بلکہ پاکستان آرمی اور سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی بھی آمدورفت رہتی ہے تاہم یہ روڈ گزشتہ کء دہائیوں سے اُدھڑا پڑا ہے اور اپنی خستہ حالی پر ماتم کناں ہے۔ آپ یقین کریں کہ اس وقت اس روڈ کی حالت اتنی بُری اور خراب ہے کہ گاڑی میں سفر کے دوران آدمی کا جوڑ جوڑ ہل جاتا ہے اور اس کی چیخیں نکل جاتی ہے۔ گھڑی پنہ فارسٹ بیرئیر سے لے کر ناڑے گھماواں تک جہاں  کئی سالوں سے کرش مشینیں  نصب ہونے کی وجہ سے فضا میں  ہر

علی اصغرخان نے سٹی میئر کیلئے نہ کردی۔ مظہر خان جدون کی راہ ہموار۔ سردار مہتاب اور مرتضیٰ جاوید عباسی گروپوں میں مفاہمت آخری مراحل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) علی اصغرخان نے سٹی میئر کیلئے نہ کردی۔ مظہر خان جدون کی راہ ہموار۔ سردار مہتاب اور مرتضیٰ جاوید عباسی گروپوں میں مفاہمت آخری مراحل۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سٹی میئر ایبٹ آباد کے الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اصغرخان کو میدان میں لانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ تاہم علی اصغرخان نے سٹی میئر کا الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی بھی اور مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے مظہر خان جدون کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردار مہتاب اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے گروپوں میں سٹی میئر اور تحصیل حویلیاں اورلورہ کے چیئرمین کیلئے مفاہمت آخری مراحل میں ہے۔ذرائع کے مطابق سردار مہتاب سٹی میئر کیلئے اپنے بیٹے سابق ایم پی اے شمعون یار خان کو میدان میں لانا چاہتے ہیں

ایبٹ آباد میں مضبوط ترین منشیات فروش گروہوں نے پولیس اور ایکسائز کی کارروائیوں کو بریک لگادی۔ حساس اداروں سے کارروائی کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں مضبوط ترین منشیات فروش گروہوں نے پولیس اور ایکسائز کی کارروائیوں کو بریک لگادی۔ دونوں ادارے برائے نام کارروائیوں میں مصروف۔ درجنوں خاندان آئس جیسے جان لیوا نشے سے برباد۔ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد جان لیوا نشے کی عادی بن گئیں۔ جسم فروشی میں اضافہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں سرگرم متعددمنشیات فروش گروہوں نے پولیس اور ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی کارروائیوں کو بریک لگوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ وار بھتوں کی بدولت منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈالنے والے پولیس اہلکاروں کو ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت کھڈے لائن لگاتے ہوئے دور دراز کے علاقوں میں ٹرانسفر کردیاجاتاہے۔جبکہ ایبٹ آباد کے گلی محلوں میں منشیات خصوصاً آئس کھلے عام فروخت کی جارہی ہے۔ پولیس اور ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی کمزور گرفت کے باعث نہ صرف نوجوانوں بلکہ لڑکیوں اوربچوں کو بھی اس نشے کا عادی بنایاجا

ایبٹ آباد‘گلیات میں سرکاری سکولوں کی شدید کمی۔ سیاسی ٹھیکیداروں اور محکمہ تعلیم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگادیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حلقہ پی کے چھتیس میں اسکولوں کی شدیدکمی۔ذرائع کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں کل 1672 سرکاری اسکول ہیں۔جن میں سے 964لڑکوں جبکہ 708لڑکیوں کیلئے ہیں۔ اور کل سکولوں میں 1363 پرائمری جبکہ 309پرائمری سے اوپر کی سطح کے اسکول ہیں۔ پی کے چھتیس میں کل446 اسکول ہیں۔ جن میں سے 256لڑکوں کے جبکہ 190لڑکیوں کیلئے ہیں۔ پی کے چھتیس کے کل اسکولوں میں سے 364 پرائمری جبکہ 82 پرائمری سے اوپر کی سطح کے اسکول ہیں۔ یوسی سیرشرقی میں کل انیس اسکول ہیں۔ جبکہ ایک بھی لڑکوں یا لڑکیوں کا ہائی یا ہائر اسکینڈی اسکول نہیں ہے۔ یوسی گورینی میں لڑکوں کے پندرہ اسکولوں کیلئے دو ہائی اسکول جبکہ لڑکیوں کے لئے بارہ اسکولوں کیلئے ایک بھی ہائی اسکول نہیں ہے۔ یونین کونسل پھلکوٹ میں لڑکوں کے چھ اسکولوں کیلئے دو ہائی اسکول ہیں۔ جبکہ لڑکیوں کے نو اسکولوں کے لئے ایک بھی ہائی اسکول

ایبٹ آباد منڈیاں میں توہین مذہب کرنے والے سلہڈ کے رہائشی کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد منڈیاں میں توہین مذہب کرنے والے سلہڈ کے رہائشی کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ میرپو رمیں مقدمہ درج۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ منڈیاں میں واقع قریشی پلازہ میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے سلہڈ کارہائشی ایک نوجوان نے توہین مذہب کا مرتکب ہوا۔ جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر توہین مذہب کے مرتکب نوجوان کو گرفتار کرکے تھانہ میرپور میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295B کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم سوئی گیس سے دم گھٹنے پر جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم سوئی گیس سے دم گھٹنے پر جاں بحق ہوگیا ہے،پولیس چوکی جناح آباد کی حدود رحمانیہ سٹریٹ کے رہائشی سکول ٹیچر ملک اختر زمان کا جواں سالہ اکلوتا بیٹا ملک احتشام نماز جمعہ کی تیاری کے لئے غسل خانہ گیا۔جہاں گیزر کی سوئی گیس جمع ہونے سے دم گھٹ گیا۔نوجوان کی اچانک موت سے کہرام مچ گیا۔ آج آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔پولیس چوکی ایوب میڈیکل کمپلیکس زرائع کے مطابق ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود جناح آباد میں رحمانیہ سٹریٹ کے رہائشی نوجوان ملک احتشام نماز جمعہ کی تیاری اور نہانے کی غرض سے باتھ روم گیا تو باتھ روم میں لگے گیزر کی گیس جمع ہونے سے موت واقع ہو گئی۔نوجوان طالب علم کے باتھ روم میں زیادہ وقت گزرنے کی تشویش پر گھر والے جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ

ایبٹ آباد میں لوکل روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کے آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سیکرٹری آر ٹی اے ہزارہ،ٹریفک وارڈن پولیس اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔جس میں مختلف روٹس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔جن میں ایبٹ آباد سے کمپلیکس 23 روپے کرایہ،ایبٹ آباد تا نواں شہر 23 روپے،ایبٹ آباد تا کاکول گاؤں 33روپے،کاکول تا ایبٹ آباد 30 روپے،دوبتھر 22 روپے،ایبٹ آباد تا کاکول مین گیٹ 23 روپے،کھوتاقبر 23 روپے،بانڈہ املوک 22 روپے،ایبٹ آباد تا میرپور گاؤں 30 روپے،ایبٹ آباد تا دھمتوڑ 30 روپے، ایبٹ آباد تا ہرنو 33روپے،ایبٹ آباد تا ملک پورہ 15 روپے،نواں شہر بنی تا ایوب میڈیکل کمپلیکس براستہ بلال ٹاؤن 23 روپے،ایبٹ آباد تا سلہڈ 15روپے مقرر کر دیا گیا

آل ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر سردار شاہنوازکی کوششوں سے احساس راشن پروگرام کیلئے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر سردار شاہنوازکی کوششوں سے احساس راشن پروگرام کیلئے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں جن کے لیے احساس راشن پروگرام کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس میں روشن ضائع کرنے والے تاجر کو باقاعدہ کمیشن بھی دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شاداب خان نے ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر علی شیر ڈی ایف سی شاد محمد خان اے ڈی لوکل گورنمنٹ توصیف احمد بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر نعمان خان،آل ٹریڈ کے صدرفیڈریشن سردار شاہنواز،آل ٹریڈ کے سرپرست اعلی شیخ نثار احمد شریک ہوئے اے ڈی سی شہاب محمد خان نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں کم از کم بیس کریانہ سٹور

واپڈا نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہزاروں روپے کے اضافی کے ٹیکس ڈال کر عوام کی چخیں نکال دیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)واپڈا نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہزاروں روپے کے اضافی کے ٹیکس ڈال کر عوام کی چخیں نکال دیں۔صارفین کے گھریلو بلوں میں 2 سے 3 ہزار اضافی ٹیکس نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا۔حکومت آئے روز غریب عوام پر ٹیکسوں پر ٹیکس لگائے جا رہی ہے جس سے غریب مزدور کا جینا مشکل بن گیا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں اگر عوام سیایسی تبدیلی کے وعدے کیے تھے تو ہم ایسی تبددیلی نہیں چاہیے ملک میں غریب آدمی دو وقت کے کھانے کو ترس گیا ہے اور حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء پر بھی نئے ٹیکس اور ریٹ اتنے بڑھا دیے کہ غریب بھوکا مر رہا ہمارے ملک کا وزیر اعظم اس وقت کنٹیر پر کھڑے ہو کر بجلی سوئی گیس کے بلوں کو جلتا تھا

بلدیاتی الیکشن عمران خان کانوٹس: سردار شیربہادر کے مقابلے میں علی اصغرخان کو میدان میں لانے کیلئے صلاح و مشورے: تحصیل لوئرتناول میں اسحاق سلیمانی کی پوزیشن مضبوط۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شیربہادرکاراستہ روکنے کیلئے علی اصغرخان کوسٹی میئرکامتفقہ امیدوارلانے کیلئے صلاح و مشورے۔ تحصیل لوئرتناول میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی کو ملنے کے قوی امکانات۔سردارشیربہادر سٹی میئر اوراسحاق سلیمانی تحصیل لوئرتناول کا الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سابق ضلع ناظم سردار شیربہادر نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحصیل ایبٹ آباد میں 34یونین کونسلیں ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کو مضبوط ترین امیدوار نہیں مل رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اصغرخان کو سردار شیربہادر کے مقابلے میں میدان میں اتارنے کیلئے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی

KPK Govt Logo

بلدیاتی نظام میں ترمیم کا بل منظور: چیئرمین تحصیل نمائشی عہدہ ہوگا۔ تمام اختیارات بیوروکریسی کو دیدیئے گئے۔

پشاور (وائس آف ہزارہ) بلدیاتی نظام میں ترمیم کا بل منظور: چیئرمین تحصیل نمائشی عہدہ ہوگا۔ تمام اختیارات بیوروکریسی کو دیدیئے گئے۔تحصیل سطح پر تمام اختیارات اسسٹنٹ آور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہونگے۔ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کمشنرز،ڈیٹی کمشنرز کے منظوری سے ٹی ایم او آفیسرز جاری کریگا۔مراسلہ تمام بلدیاتی محکموں کو ارسال کر دیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمیشنر تحصیل کونسل کے کے ماتحت اداروں کے پرسنل اکاؤنٹنگ آفیسر ہوگا۔ٹی ایم او تحصیل سطح کے تمام امور میں اسسٹنٹ کمیشنر کو جواب دہ ہوگا۔خیبرپختونخوا سٹی و تحصیل رولز اف بزنس محکمہ قانون نے منظور کرکے محکمہ بلدیہ بھیج دیا۔جس میں سکیل ایک سے سولہ تک ملازمین کے اختیارات ٹی ایم او کے پاس ہونگے۔اسسٹنٹ کمیشنر کو تحصیل کونسل کے ماتحت تمام اداروں کا چیف رپورٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمیشنر تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر نظر رکھے گا آور بر وقت صوبائی حکومت کو تحصیل چیئرمین کی

فالو کریں

error: Content is protected !!