خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی درخواست کو خارج کرکے حکم امتناعی ختم کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے دو مخصوص نشستوں پر الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کو خارج کرکے حکم امتناعی ختم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جاری فیصلے میں واضح کیا کہ درخواست میں اغواء کے بارے فیصلہ دینے کے لئے ہر دو اطراف سے شہادت درکار ہے ۔جو الیکشن ٹریبونل ہی فریقین کی شہادتیں ریکارڈ کرکے ہی کسی فیصلہ پر پہنچ سکتا ہے ۔اپنے فیصلہ میں الیکشن کمیشن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اگر درخواست دہندگان مسلم لیگ ن کے مخصوص سیٹ کے امیدوار ان الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنا چائیں تو کر سکتے ہیں ۔ اس حوالہ سے 21دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی ممبران کے بنچ نے محفوظ فیصلہ جا ری کیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلاء کےدلائل

کینٹ کے رہائشی علاقوں سے تعلیمی اداروں کی بے دخلی کیخلاف پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے آج احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور ہوپ نے کینٹ بورڈ سے سکولز بیدخلی کے فیصلے پر 23دسمبر کو گرینڈ احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا اعلان کیا ہے،پرائیویٹ سکولز کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ احتجاج کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔لیڈی گارڈن سے کینٹ آفس اور سٹیشن ہیڈ کوارٹر کے بائر احتجاج اور دھرنے اعلان کیا ہے۔ایبٹ آباد اور حویلیاں میں کینٹ بورڈ کی حدود میں شامل سکولز نے والدین،طلبہ،ملازمین کے ہمراہ احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔اس حوالہ سے سوموار کے روز ایبٹ آباد میں پرائیویٹ سکولز کی نمائندہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔جس میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور ہوپ کے عہدیداران صدر نقیب اللہ خان جدون،جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال،ہوپ کے صدر طاہر خان آفریدی،صوبائی نمائندے ملک عدنان اعوان کے علاوہ ممبران کینٹ بورڈ نبیل اشرف تنولی،فواد علی جدون بھی موجود تھے۔اجلاس میں پرائیوٹ سکولز تنظیم کے عہدیداران نقیب اللہ خان،طاہر خان آفریدی،راجہ قدیر،محمد حنیف،ذاہد

گاڑیوں کے ٹیرف سے متعلق آٹوپالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ، گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) گاڑیوں کے ٹیرف سے متعلق آٹوپالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے پیش نظر اب گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائعکے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت تجارت سے آئندہ ہفتے تک حتمی تجاویز طلب کر لی ہیں۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منی بجٹ میں گاڑیوں کے سیلز ٹیکس میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جارہا ہے۔ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد تک دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایک بار پھر سے عائد کرنے پر بھی غور کیا تاہم 1000 سی سی سے کم گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بجٹ کے دوران گاڑیوں کا سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا تھا

پچیس دسمبر سے ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان۔سردی کی شدت میں اضافے کاامکان۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں پچیس دسمبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شام ملک میں داخل ہوگا، ہفتہ اور اتوار کو بلوچستان اور سندھ جبکہ اتوار سے منگل تک اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، کوئٹہ، لاہور ودیگر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور پانی کی قلت والے بارانی علاقوں کی عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 25 دسمبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، بارشیں گندم کی فصل کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، قصور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش کا

سابق صوبائی وزیر منصف خان جدون کی چوبیسویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق صوبائی وزیر حاجی منصف خان جدون کی چوبیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ چوبیس ویں برسی کے موقع پر بستی شیر خان میں فاتحہ و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں کا کہناتھاکہ شہید منصف خان جدون ایک نظریئے کا نام تھا۔جنہوں نے اپنے والد کی ہدایت پر سیاست میں آکر لوگوں کی خدمت کا فیصلہ کیا اورآخری دم تک عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے۔ شہید منصف خان جدون نے نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور اسمبلی فلور پر ہزارہ ڈویژن کی بھرپور نمائندگی کی۔ صوبائی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخواہ کی بھرپور مخالفت کرکے قرارداد کو منسوخ کروایا۔ شہید منصف خان جدون نے ہمیشہ

نواں شہر میں سوزوکی ڈرائیور سے ایک لاکھ روپے کی رقم چھیننے والے سراج اور خرم کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او نواں شہر عامر حسین کی کاروائی چونا کاری قبرستان کے مقام پر سوزوکی ڈرائیور سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان گرفتار چھینی گئی رقم برآمد۔ذرائعکے مطابق 19 دسمبر کی شام احسن شاہ ولد صابر شاہ سکنہ سپلائی سے نواں شہر چونا کاری کے مقام پر دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی رقم چھینی ملزمان سواری کے طور پر گاڑی سوزکی کی پچھلی سیٹوں پر سوار ہوئے اور تھوڑی دیر پر گاڑی کے رکنے پر فرنٹ پر آتے ہوئے سوزوکی ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا اور زبردستی ایک لاکھ روپے کی سیل کی رقم چھین کر فرار ہو گئے مدعی کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے نواں شہر پولیس نے تفتیش کے دوران زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ملزمان سراج ولد سلیم سکنہ چونا کاری

پی ٹی آئی کے رہنماء نے اپنے سکول کی تین برانچوں کو فروخت کردیا۔ پرنسپل، ٹیچرزسمیت تمام عملے کو چارماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر فارغ کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)پی ٹی آئی کے رہنماء نے اپنے سکول کی تین برانچوں کو فروخت کردیا۔ پرنسپل، ٹیچرزسمیت تمام عملے کو چارماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر فارغ کردیاگیا۔ اس ضمن میں مبینہ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے اپنے نجی سکول مین، مانسہرہ اور سٹی برانچ کو فروخت کردیا ہے۔سکول میں پچھلے بیس بیس سال سے ملازمت کرنے والے تمام ملازمین کو چوبیس دسمبر سے ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔ ملازمین کے مطابق ہمیں پچھلے چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔تمام ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے انفرادی طور پر نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوبیس دسمبر سے سکول کو بند کردیاجائے گا۔

ہری پو ربلدیاتی الیکشن: پولنگ والے روز ایک شخص کو قتل تین افراد کو زخمی کرنے والا ملزم شاہد آلہ قتل سمیت گرفتار۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)بانڈی کیالہ گرلز پرائمری سکول پولنگ قتل کیس!مرکزی ملزم آلہ قتل پستول سمیت گرفتار، دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری۔قاتل اور مقتول پارٹی کی آپس میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔تھانہ مکھنیال کی حدود بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بانڈی کیالہ توں تکرار پر سابقہ دشمنی پر 1 شخص کے قتل اور 3 اشخاص کے زخمی ہونے کا واقع کا رونما ہوا۔جس پر مدعی کی رپورٹ پر 4 ملزمان کے خلاف تھانہ مکھنیال میں زیر دفعہ 302/324/34 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا.واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خانپور شاہنواز خان، ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر راجہ بشیر اور دیگر تفتیشی افسران کو جلداز جلد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی سرکل خانپور نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے

تعمیروطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میں داخلوں کا اعلان۔ طلباء و طالبات کیلئے چارکروڑ اسی لاکھ کے سکالرشپس کا اعلان۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے داخلہ سال 2022-23کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ذہین طلباء وطالبات کے لئے 4کروڑ 80لاکھ روپے اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پلے گروپ سے جماعت نہم تک تما م کلاسز کی طلباء و طالبات کیلئے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق بروز ہفتہ 5فروری 2022کو لیا جائے گا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق مونٹیسوری، پرائمری، مڈل اور سکینڈری جماعتوں میں ڈے سکالرز اور بورڈرز طلباء و طالبات کو داخلے دئیے جا رہے ہیں۔وظیفہ /اسکالر شپ پروگرام 2022-23کے تحت ہونہار طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پرکشش اسکالرشپ پروگرام دئیے جارہے ہیں۔جماعت اول کے لئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت دوئم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔فی کس پچاس ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔جماعت سوئم کیلئے ذہین طلباء وطالبات کے لئے80نشستیں مختص کی گئیں

ہری پور کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ایبٹ آباد،حویلیاں،لوئر تناول اورلورہ کے امیدواروں کو ڈرا دیا۔ہری پور میں شکست کی وجوہات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہری پور کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے چیئرمین تحصیل ایبٹ آباد،حویلیاں،لوئر تناول اورلورہ کے امیدواروں کو ڈرا دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے ہری پور میں پچھلے تین سالوں کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں یوسف ایوب خان نے تحصیل خانپور، تحصیل ہری پور میں اپنے امیدوار کھڑے کئے۔ تحصیل ہری پور پر پی ٹی آئی کے امیدوار اخترنواز خان9607ووٹ جبکہ تحصیل خانپور پر پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ شہاب سکندر6065ووٹوں سے الیکشن ہار گئے۔ بہت سے لوگ ہری پور میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار مہنگائی کو قرار دے رہے ہیں۔ لیکن ہری پور کے مقابلے میں پورے صوبہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بارہ تحصیلوں پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) صرف تین نشستیں ہی جیت سکی۔ جمعیت علمائے اسلام تیرہ

تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات رمضان المبارک سے پہلے یا بعد میں متوقع ہیں۔تحصیل لوئرتناول کا چیئرمین بننے کیلئے بہت سے امیدوار خواب دیکھتے چلے آئے ہیں۔ ایک امیدوار تو ایسا بھی ہے جس نے تو کئی سال قبل جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی تھی۔لیکن تحصیل لوئر تناول کے قیام کے بعد موصوف نے گزشتہ سال جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اور موصوف آج کل پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ لوئرتناول بنیادی سہولیات سے محروم ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔سال 2015ء کے بلدیاتی الیکشن کے بعد اسحاق سلیمانی کو ایبٹ آباد کا تحصیل ناظم بنایاگیا۔ اسحاق سلیمانی ایبٹ آباد کے وہ واحد اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیل ناظم تھے۔ جنہوں

بلدیاتی الیکشن:اربوں روپے کے ترقیاتی کام کے باوجودبدترین مہنگائی کے ستائے لوگوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مسترد کردیا۔

ہری پور (وائس آف ہزارہ)اربوں روپے کے ترقیاتی کام کے باوجودبدترین مہنگائی کے ستائے لوگوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مسترد کردیا۔ایبٹ آباد کے بلدیاتی الیکشن سمیت اگلے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ناکامی کے قوی امکانات۔ ذرائع کے مطابق سال 2018ء کے انتخابات سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایسا تاثر عوام میں پھیلایا کہ پاکستانی عوام نے میاں نوازشریف کو چور سمجھنا شروع کردیا۔پاکستان 2018ء کا سال واقعی تبدیلی کا سال ثابت ہوا اور پاکستان تحریک انصاف نہ صرف صوبہ خیبرپختونخواہ بلکہ وفاق میں بھی برسراقتدار آگئی۔ سال 2018ء کے الیکشن میں ہری پور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے بابرنواز خان کوچالیس ہزار ووٹ،سابق ایم پی اے گوہرنواز خان کو ساڑھے بارہ ہزار، سابق ایم پی اے قاضی اسد نے اکبرایوب خان سے ساڑھے بارہ

فالو کریں

error: Content is protected !!