خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

پولیس نے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کے اغواء کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔ مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی خارج ہونے کے قوی امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پولیس نے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کے اغواء کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔ مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی خارج ہونے کے قوی امکانات۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ 26اکتوبر کو کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا انعقاد کیا جانا تھا۔ تاہم الیکشن سے دو روز قبل ہی 23 اکتوبر کی شب وارڈ نمبر سات سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو مبینہ طور پر جھگیاں سے ویگو گاڑیوں میں سوار افراد نے اغواء کر لیا۔جس کی رپورٹ تھانہ کینٹ میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 26 اکتوبر کو ہونے والے مخصوص نشستوں پر انتخابات کے دوران دلاور خان غیر حاضر رہے۔ قانون کے مطابق شام چار بجے تک ان کا انتظار کیا گیا۔ لیکن وہ ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ اس دوران پولیس نے بھی اپنی تحقیقات جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کی

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں نکاح نامے میں نئی ترامیم اورقرآن کی بے حرمتی کے حوالے سے قراردادیں منظور۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخواہ اسمبلی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظو رکر لی ہیں پیر کے روز سپیکر پختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دو انتہائی اہم قراردادیں ارکان صوبائی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے فی الفور ان پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہیں گزشتہ چند ماہ کے دوران ایبٹ آباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخواہ اسمبلی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر اس مسئلے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کیلئے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ اسی

بی ایچ یوکوٹھیالہ میں بے قاعدگیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کا ڈی ایچ او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تناول(وائس آف ہزارہ) اندھیر نگری چوپٹ راج بی ایچ یو کوٹھیالہ ہسپتال عملے نے صحت کا انصاف کے دعوی کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔ہسپتال آئے مریضوں سے سرکاری دوائیوں کے پیسے وصول کئے جانے لگے مقامی عملہ عوام کے لیئے درد سر بن گیاتعینات انچارج لیڈی ڈاکٹر اول تو ہسپتال آتی ہی نہیں ہیں اگر بھولے سے آئیں بھی تو دس بجے آکر بارہ بجے واپس چلی جاتی ہیں ہسپتال ٹیکنیشن اور کلاس فور ملازمین کے رحم و کرم پر۔مقامی لوگوں کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ بی ایچ یو کوٹھیالہ میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ھے عملے نے تحریک انصاف کے صحت انصاف کے نعرے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ہسپتال آئے مریضوں کو سرکاری دوائیاں پیسوں کی فراہم کی جاتی ہیں اور مریضوں کے ساتھ عملے کا رویہ بھی سفاکانہ ھے انچارج

ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں پولیس کے ریٹائرملازم کے گھر میں خونی ڈکیتی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل:چارافرادزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں پولیس کے ریٹائرملازم کے گھر میں خونی ڈکیتی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل:چارافرادزخمی۔مقامی لوگ پولیس کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ اتوارکی شب آٹھ بجے تھانہ سٹی کی حدود پسوال میں ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم فرختاج کے گھر پر ہلہ بول دیا چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار شروع کردی۔خاتون کے ہاتھ سے سونے کی چوڑیاں اور کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں۔ خاتون نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی کو فون پر اطلاع دی کہ ہمارے گھر ڈاکہ پڑ گیا ہے۔ڈاکے کی اطلاع جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا علاقہ ڈاکوؤں کے تعاقب میں پہنچ آیا فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی تاہم پولیس نے

آئس کا بڑھتا ہوا استعمال: ایبٹ آباد میں پرائیویٹ سیکٹر میں ترک منشیات کے ادارے بننا شروع ہوگئے۔ پولیس، ایکسائز اینڈ نارکاٹکس منشیات کی روک تھام میں ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آئس کا بڑھتا ہوا استعمال: ایبٹ آباد میں پرائیویٹ سیکٹر میں ترک منشیات کے ادارے بننا شروع ہوگئے۔ پولیس، ایکسائز اینڈ نارکاٹکس منشیات کی روک تھام میں ناکام۔ پکڑے جانیوالے منشیات فروش بھی عدالتوں سے ٹرائل کے دوران ہی باعزت بری ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد میں جان لیوا نشہ آئس نوجوانوں میں مکمل طور پر پھیل چکا ہے۔ ہر علاقے، گلی محلے میں کئی افراد آئس کا نشہ بیچنے میں مصروف ہیں۔ آئس کے نشے کی وجہ سے سینکڑوں گھرانے برباد ہو چکے ہیں۔ پچھلے چند سالوں کے دوران درجنوں نوجوان آئس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ پولیس، ایکسائز اینڈ نارکاٹکس آئس کا نشہ بیچنے والوں کا قلع قمع کرنے میں ناکام ہیں۔ قانون کا پیٹ بھرنے کیلئے اگر پولیس یا ایکسائز والے کسی کو گرفتار بھی کرلیں تو مذکورہ منشیات فروش محض چند

صبرکا پیمانہ لبریز: بجلی کی طویل بندش کیخلاف حاجی شہزاد گل کی قیادت میں تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) رحمان پلازہ کے صدر حاجی شہزاد کی قیادت میں گامی اڈا کی تاجر برادری کا بجلی بندش کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ریلی گامی اڈا سے شروع ہوئی جناح چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب میں اختتام پذیر رحمان پلازہ کے صدر حاجی شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو کورونا کی آڑ میں پہلے ہی سے انتظامیہ نے بے بس کر رکھا ہے رہی سہی کسر محکمہ واپڈا نے نکال دی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے عام شہری ایک وقت کی روٹی حاصل کرنے میں پریشان ایبٹ آباد کے عوامی نمائندگان کو مہنگائی سے کوئی غرض نہیں اگر آٹا ایک ہزار, ڈالڈا 700,چینی 300روپے کلو تک پہنچ جائے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا متاثرہ ہو گا تو صرف اور صرف غریب انہوں نے مزید کہا کہ اگر خیبر پختون خواہ حکومت نے

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار ان ایکشن:ڈکیتی کے تین ملزمان گرفتار۔پانچ لاکھ کی رقم برآمد۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)بالڈھیر کریانہ سٹور چوری۔ ملزمان گرفتار۔مسروقہ رقم 5 لاکھ روپے، 1 پستول، 1 موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔تھانہ سرائے صالح کی حدود بالڈھیر ملز کالونی کے سامنے کریانہ سٹور میں رات کی اوقات میں روشن دان کے نیچے سے اینٹیں نکال کر اندر سوئے ہوئے شخص کو باندھ کر دوکان میں پڑی رقم مبلغ 5 لاکھ روپے، 1 پستول 30 بور اور 01 موبائل فون ٹچ چوری کر کے لے جانے کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعات 380/457/34 تھانہ سرائے صالح میں درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد، ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی اور دیگر تفتیشی افسران کو ملوث ملزمان کی گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمد کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ

ایم این اے علی خان جدون اورسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے یوسی اربن سٹی کیلئے بتیس کروڑ روپے کاپائلٹ پروجیکٹ حاصل کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایم این اے علی خان جدون اور سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی کوششوں سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے یونین کونسل سٹی اربن کی نیبر ہوڈ تھری میں تین کروڑ 32لاکھ پچاس ہزار کی خطیر رقم سے پانی،سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے منصوبوں کی منظوری ہو گئی ہے۔ منصوبہ کے کنڑیکٹر ہسپاک کی نگرانی میں 1لاکھ 90ہزار ڈالر سے وارڈ 11 میں کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لئے دو لوڈر گاڑیاں،کچرا کو گلیوں سے منتقلی کے لئے ہتھ ریڑھیاں اور گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے خصوصی باسکٹ بھی مہیا کی جائیں گی اور ایک کروڑ 25 لاکھ سے ڈمپنگ پوائنٹ پر مشینری بھی مہیا کی جائے گی اور وارڈ 11میں پانی کے دو بڑے ٹینک کی چار دیواری بھی منصوبہ میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم این اے علی خان جدون اور سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کی

وکلاء بھی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے۔ پیرکو مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبرپختونخواہ بار کونسل کی روز بروز بڑھتی ہوئی منگائی کے خلاف پیر کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے نمائندوں نے بتایا کہ غریب عوام مہنگائی کے ستائے گا اور معاشرتی صورت حال سے دوچار عوام کی پیشء نظر اور وکلاء برادری کے مطالبے پر مہنگائی کے اثرات سے دو چاراور روز بروز اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خیبرپختونخواہ بار کونسل نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے کشکول تھوڑے کے دعویدار نے اب عوام کو مزید مقروض بنا دیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر کو چھو رہی ہے اور حکومت کو ریلیف پیکیج دینے کی بجائے عوام پیکیج لے رہے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام تر اسکینڈلز میں ملوث مافیا کی تحقیقات کی جائے اس حوالے سے سوموار خیبرپختونخواہ بار کونسل کی کے وائس

بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹروں کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بلدیاتی الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹروں کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن کی جانب پرانے ووٹرز کے ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو آج سے گھر گھر جا کر مردانہ اور زنانہ ووٹرز کی تصدیق اور رجسٹرڈ کرے گے گھر کے تمام ووٹرز مردانہ،زنانہ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اورگھرکے سربراہ کارابطہ نمبر لکھ کر رکھ لیں تاکہ تصدیق اور اندراج کے وقت اہلکاروں کو مشکلات نہ ہوں۔صوبہ خیبرپختونخواہ کے تمام شہریوں سے تصدیق کنندگان کے ساتھ تعاون کی

خراب ملکی صورتحال: مسلم لیگ(ن) کا گراف ہائی: حلقہ پی کے 39سے اہم شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے تیار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حلقہ کے پی 39: متعدد اہم شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے تیار۔ سردار مہتاب گروپ سے اندرون خانہ رابطے شروع۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 39 میں سیاسی درجہ حرارت میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ سال 2018ء کے عام انتخابات میں اس حلقہ سے بہت سے لوگوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ لیکن الیکشن گزرنے کے بعد عوامی خدمت کے دعویدار اکثریتی امیدوار الیکشن ہارنے کے بعد غائب ہوگئے ہیں اور ان امیدواروں نے لوگوں کے دعاجنازوں میں بھی شرکت کرنا چھوڑ رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے بعد اب بہت سے امیدواروں نے آہستہ آہستہ منظر عام پر آنا شروع کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 39 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے کوئی بھی مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے میدان خالی ہے۔ سابق ایم پی اے عنایت

ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پولیس انسپکٹرعبدالستار خان کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حادثے میں شہید ہونے والے سرکل افیسر انٹی کرپشن انسپکٹر عبد الستار خان کوسپرد خاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ میں بھی ادا کی گئی۔ روڈ ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان جہانگیر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، SHO تھانہ پٹن ہمراہ نفری پولیس،ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122 پٹن بمقام تورکمر پہنچ کر آلٹوموٹرنمبری DGS-791جس میں انسپکٹر عبدالستار خان اور بشیر ولد تورات قوم چوتا خیل سکنہ پالس کے ہمراہ پٹن سے بطرف بشام جارہے تھے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سرکل افیسر انٹی کرپشن کوہستان عبدالستارموقعہ پر جانبحق ہوئے جبکہ بشیر ولد تورا قوم چوتا خیل سکنہ پالس زخمی ہوا۔ مقامی پولیس، ضلعی انتظامیہ ریسکیو1122اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی کو THQ ہسپتال پٹن منتقل کرکے ابتدائی طبی امد اد کے بعد زخمی کو ابیٹ

فالو کریں

error: Content is protected !!