خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایبٹ آباد میں چوروں، راہزنوں کا راج: راہزنی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پرُامن شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جرائم پیشہ عناصروں کا راج چوری،رہزنی،قتل کی وارداتیں عام ہونے لگی پولیس کو خراب کارکردگی ہونے کے باعث رہزنی کی وارداتوں کے مقدمات کرنے سے قاصر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ذرائع کے مطابق سکولوں اور چناروں کے نام سے مانے جانے والا شہر جو کھبی امن و امان کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی تھا مگر افسوس گزشتہ کچھ عرصے کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بنائے گئے پولیس کے ادارے کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں دوسرے شہروں سے آنے والے جرائم پیشہ عناصروں نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر کا اندرونی علاقہ ہو یا اس سے ملحقہ سیاحتی مقامات ان جگہوں پر جرائم پیشہ عناصر بڑے دیدہ دلیری سے اپنی وارداتیں سر انجام دے کر عوام کو چونا لگانے

ایبٹ آباد‘جنگلی چیتوں کی خوراک کی مد میں گھپلے۔ بھوکے چیتے آبادی میں انسانوں کو شکار کرنے لگ گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ جنگلی حیات کی نااہلی جنگل میں جنگلی چیتوں کے لیے خوارک کی قلت کے باعت چیتوں نے آبادیوں کا رخ کر لیا ہے تھانہ ڈونگاگلی کی حدود دروازہ کس کے مقام پر چیتے کے حملے سے نوجوان زخمی ہسپتال منقتل تاہم پولیس نوجوان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کا ریائشی محمد خواص اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران رستے میں خوراک کی تلاش میں گھومنے والے چیتے ہے اس پر حملہ کر دیا اسی دوران شور شرابے پر مقامی افراد نے نوجوان کی جان بچائی تاہم چیتے کے حملے سے محمد خواص نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے مقامی افراد نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا تاہم مقامی پولیس محکمہ جنگلی حیات کے خلاف غلفت کا مقدمہ درج کرنے سے قاصر ہیں۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد

مون سون بارشوں میں تباہ ہونے والاایوب پل چارماہ گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ این ایچ اے کی نااہلی مون سون کی بارشوں سے ایک ماہ قبل تباہ ہونے والا حویلیاں شاہراہ ریشم پر موجود ایوب پل تاحال تعمیر نہ ہو سکا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا وزیر اعلی کے پی کے محکمہ این ایچ اے کو فلفور پل کی تعمیر کے احکامات جاری کریں عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ایبٹ آباد شہر میں ہونے والی مون سون کی شدید بارش کے باعث شہر میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث شہر تالاب بن گیا تھا یہ ہی نہیں پانی لوگوں کے گھر میں داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی پانی کی نظر ہو گیا تھا اسی دوران شدید بارش سے حویلیاں سے گزرنے والی شاہراہ ریشم پر واقع پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے استعمال ہونے والا اکلوتا ایوب پال

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے تذلیل کی جانے لگی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پناہ گاہ میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے تذلیل کی جانے لگی۔ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین کو کھانا کھانے کے لئے بغیر چھت سوزوکی میں منڈیاں لے جانے کا انکشاف۔رجسٹر میں خانہ پری کی حد تک لکھا جانے لگا صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت کھانے کے ساتھ طعام کے احکامات کئے گئے۔ ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے پناہ گاہیں خانہ پری تک محدود ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین مریض کو اکیلا چھوڑ کر منڈیا جانے سے گریزاں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود پناہ گاہ اہلکار کے مطابق مریضوں کے لواحقین کی انٹری کر کے ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفس کو آگاہ کرتے ہیں وہ بغیر چھت کے سوزوکی گاڑی ہسپتال پہنچا دیتے ہیں۔منڈیاں کھانے کے لیے جانے والے مریضوں کو لے جاتے ہیں اور واپس ہسپتال

ہزارہ ایکسپریس وے ٹنل میں گاڑیاں ٹکراگئیں۔دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق۔ گیارہ افراد شدید زخمی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) ہزارہ ایکسپریس وے ٹنل میں گاڑیاں ٹکراگئیں۔دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق۔ گیارہ افراد شدید زخمی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ منگل کے روز ہزارہ ایکسپریس وے ٹنل پانو میں مسافر ٹیوٹا ہائی ایس اور جی ایل آئی کار میں خوفناک تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار ولی محمد ولد خانی زمان دوتار، رضیہ بی بی زوجہ ولی اسحاق، صائمہ بزوجہ نقاش دوتار، ڈرائیور انس اسحاق ولد محمد اسحاق دوتار موقع پر جاں بحق جبکہ ویگن ڈرائیور حضرت خان پکھوال، محمد فاروق ولد سید عالم بالاکوٹ، شبیر ولد یقوب مانسہرہ، قیر محمد ولد سکندر خان محلہ گلفام، شیخ فرید ولد رحمت اللہ اوگی، اسرار ولد نور حسین مانسہرہ، ذیشان تماز ولد محمد تماز مانسہرہ، منیب ولد الطاف ڈب نمبر 2 مانسہرہ، عتیق ولد محمود مانسہرہ، زبیر ولد عبد القیوم چھٹی ڈہیری، ارشد ولد سفید خان مانسہرہ اورمحمد مسکین ولد

ایبٹ آباد شہر کے دوکانداروں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا۔ ٹریفک پولیس اور کینٹ بورڈبے بس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر کے دوکانداروں نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا۔اندرون شہر تمام بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار سڑکیں پارکنگ کا روپ دھار گئیں ہیں۔خریداروں کی مشکلات میں اضافہ۔راہ گیروں کا گزرنا بھی محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس اور کینٹ بورڈ کے شیر جوان تاجر برادری کی اخپل باشاہی کے سامنے بے بسی کی علامت بن گئے ہیں۔شہریوں نے سی او کینٹ بورڈ سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیاہے ایبٹ آباد شہر کے دل ایمپائر روڈ،کینٹ چوک و ملحقہ بازاروں میں دوکانداروں نے اپنے سامان سڑکوں کے کنارے پر سجا رکھے ہیں۔ دوسری جانب بعض دکانداروں نے ماہانہ دس سے پندرہ ہزار روپے کرایہ پر تھڑے و ریڑھی بانوں کو کرایہ داری پر دینے کے علاوہ اپنی اپنی دکانوں کے باہر گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں اسی طرح دکانوں کے باہر اپنی من مرضی کرتے ہوئے نو پارکنگ کے از خود بورڈ آویزاں کرتے ہوئے دکانوں

من پسند نرسوں کو نوازنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ ہیڈنرس کی تبدیلی کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نرسز نے ڈیوٹی میں جانبداری پر احتجاجی مظاہرہ۔ ہیڈ نرس کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے،وومن اینڈ چلڈرن اور ڈی ایچ کیو کی نرسز کی اپیل پر خیبر پختونخوا نرسسز ایسوسی ایشن کے صدر آج احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوں گے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی کمیٹی کے جانبدرانہ فیصلوں اور اضافی ڈیوٹیوں پر نرسسز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج شروع کیا ہے۔اس حوالے احتجاجی مظاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کوثر،زاہدہ قیصر،شازیہ اور ارشد نے بتایا کہ ہیڈ نرس نے ڈیوٹی کمیٹی کی تشکیل میں میل غیر نرسنگ کیڈر کو شامل کرکے نرسسز کوڈیوٹی میں ذہنی آزمائش میں مبتلا کیا ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی بھی نہیں دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اور وومن چلڈرن ہسپتال میں 145 نرسسز ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ڈیوٹی کمیٹی نے نرسسز

ضلع ایبٹ آباد میں 60 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے : ڈپٹی کمشنراورڈی ایچ او کی بریفنگ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع ایبٹ آباد میں 60فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی ہے۔8لاکھ 45ہزار افراد کو پہلی جبکہ 6 لاکھ افراد کو دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔یکم سے 15 نومبر تک تمام سرکاری ونجی اداروں،دینی مدارس،شاپنگ مالز،بس اڈوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں،مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار روانہ8 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگا رہے ہیں۔ 15نومبر سے 27نومبر تک 2 لاکھ 87 ہزار سے زاہد نو ماہ سے 15 ماہ تک کے بچوں کو خسرہ،پولیو،روبیلا سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ر ندیم ناصر اور ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ایبٹ آباد پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں ڈینگی

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تقریر کرنے پر ایبٹ آباد پولیس نے جامع مسجد قباء ڈی ایچ کیوہسپتال کے خطیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خطبہ جمعہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے اور وزیراعظم عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے کی مسجد کے امام پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج تفتیش شروع۔اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ جعمہ کے روز نماز جمعہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں واقع جامعہ مسجد قباء کے امام مسجد عبدالحمید قریشی نے خطبہ جمعہ کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو یہودی ایجنٹ ہے اور اُس نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کر رکھی ہے حکومت کالعدم ٹی ایل پی پر لگائے جانے والی پابندیاں فی الفور ختم کرے۔ٹی ایل پی کے ساتھ حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ کینٹ پولیس کے مطابق امام مسجد کی یہ تقریر انتہائی بغاوت پر مبنی تھی یہی نہیں یہ

نواں شہراورش کالونی کے رہائشی محمد عمرنے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نواں شہراورش کالونی کے رہائشی محمد عمرنے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اوش کالونی نواشہر کے رہائشی محمد صابر کااکلوتا بیٹا محمد عمر نواں شہر میں گاڑیوں کی ورکشاپ پر کام کرتا تھا۔محمد عمر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نواں شہر کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ نواں شہر میں ورثاء نے خودکشی کی رپورٹ درج کروادی ہے۔

ایبٹ آباد‘روٹھی بھابھی کو منانے کیلئے جانیوالی لڑکی پر بدترین تشدد۔ بہن کو بھی اغواء کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) روٹھی بھابھی کو منانے کیلئے جانیوالی لڑکی پر بدترین تشدد۔ بہن کو بھی اغواء کرلیاگیا۔ پولیس کارروائی سے گریزاں۔ اس ضمن میں گاؤں کوکل برسین کی رہائشی شکیلہ بی بی دختر رستم خان نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی بھابھی مقدس بی بی زوجہ زبیر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ جس کو منانے کیلئے میں اپنی بھابھی عائشہ بی بی زوجہ ظہور احمد کے ہمراہ منانے کیلئے ان کے گھر میں گئی۔ جہاں ناراض ہونے والی بھابھی مقدس بی بی کے والد الیاس ولد ولی محمد نے ہمیں گالیاں دیں اور لڑائی جھگڑا کیا۔ اس دوران الیاس کے بیٹے عباس اور بھابھی مقدس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے میرے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ شکیلہ بی بی کی رپورٹ پر پولیس نے میڈیکل کروایا۔ جس میں ناک کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد

ساڑھے سات سوگرام آئس اورچارکلوچرس سمیت گرفتارہونیوالاایبٹ آباد پولیس کاکانسٹیبل یاسرخواجہ عدالت سے باعزت بری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ساڑھے سات سوگرام آئس اورچارکلوچرس سمیت گرفتارہونیوالاایبٹ آباد پولیس کاکانسٹیبل یاسرخواجہ عدالت سے باعزت بری۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ رواں سال22فروری کو تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن کی ٹیم نے خفیہ آپریشن کے دوران ایبٹ آباد پولیس کے کانسٹیبل یاسرخواجہ ولد خواجہ محمد شریف سکنہ اورش کالونی نواں شہر ایبٹ آباد کوٹاؤن شپ سے751گرام آئس اور 4140گرام چرس سمیت گرفتار کرکے علت نمبر: 26زیر دفعات نائن ڈی (سی این ایس اے)، 118/CNSAکے تحت ایف آئی آر درج کی۔ ذرائع کے مطابق یہ کیس نوماہ تک ایڈیشنل سیشن جج پنجم کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پولیس کانسٹیبل یاسرخواجہ کو نوماہ کے بعد باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

فالو کریں

error: Content is protected !!