خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایبٹ آباد پولیس مغوی ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو بازیاب کرانے میں ناکام۔ وائس چیئرمین اور مخصوص نشست کے الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس مغوی ممبر کینٹ بورڈ دلاور خان کو بازیاب کرانے میں ناکام۔ تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج۔ وائس چیئرمین اور مخصوص نشست کے الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارہ بجے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر سات دلاور خان کو ویگوگاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے مری روڈ جھگیاں سے زبردستی گاڑی میں ڈال کراغواء کرکے لے گئے۔ دلاور خان کے ساتھ اس وقت ان کا ایک رشتہ دار نوجوان بھی تھا۔ جسے مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دلاور خان کے ورثاء کے مطابق ہم نے پولیس کنٹرول کو بروقت اغواء کی اطلاع دی۔ لیکن ایبٹ آباد شہر میں پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے اغواء کار باآسانی فرار ہو گئے۔ جب ہم تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کروانے کیلئے پہنچے تو تھانے

پولیس کی نااہلی: شملہ ہل ٹنل کے قریب موٹروے پرمسلح افراد کا گاڑیوں پرپتھراؤ جاری۔موٹروے سے کاپر کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کی نااہلی: شملہ ہل ٹنل کے قریب موٹروے پرمسلح افراد کا گاڑیوں پرپتھراؤ جاری۔موٹروے سے کاپر کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرلی گئی۔ پولیس خاموش تماشائی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پچھلے کافی عرصہ سے ہزارہ ایکسپریس وے، شملہ ہل ٹنل کے قریب مسلح افراد رات کے وقت گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں کی شیشے ٹوٹے اور متعدد گاڑیاں حادثات سے بال بال بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق شملہ ہل ٹنل اور کماربانڈی کے درمیان واقع پہاڑوں سے ایکسپریس وے کے پوائنٹ نمبر74 اور75 کے درمیان پتھراؤ کیا جاتاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پتھراؤ کرنے والے افراد کافی تعداد میں ہوتے ہیں اور ان کے پاس خودکار ہتھیاربھی ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کماربانڈی کے قریب ہزارہ ایکسپرے وے پربچھائی جانیوالی کاپر کی قیمتی تار بھی کئی مرتبہ کاٹ کر چوری کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد‘شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو زہر دے کر قتل کردیا۔ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بکوٹ کی حدود کورلی خاوند نے اپنی والدہ اور والد کے ہمراہ زہر دے کر بیوی کو قتل کر دیا نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جہاں پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی بکوٹ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی، اس ضمن میں مقتولہ مسماۃ (س)بی بی زوجہ عبدالوحید کے بھائی واجد ولد اجب خان نے تھانہ بکوٹ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال قبل میری بہن کی عبدالوحید ولد عبدالرزاق سے ہوئی شادی کے کچھ عرصہ بعد میری بہن اور اسکے شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑا رہتا تھا اور اکثر عبدالوحید اُسے مار پیٹ کرتا رہتا تھا اِسی دوران میری بہیں مسماۃ (س) اور اسے شوہر عبدالوحید کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جس پر عبدالوحید نے اپنے والد عبدالرزاق اور اپنی والدہ مسماۃ(ب) کے ساتھ مل کر میری بہن کو زہر

اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کی جانب سے محفل میلاد کی تقریب کاانعقاد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کی جانب سے محفل میلاد کی تقریب کاانعقاد۔تقریب سی اوسلک ویلی چوہدری اورنگزیب کی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں آقائے نامدار ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کرکے اپنی محبت کا اظہار کیاگیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد منظور حسین ناظم اعلی جامعہ غوثیہ عزیزیہ انوارحق باہوجھنگ نے کہا کہ آقائے نامدار ﷺ سے ایسی محبت کی جائے کہ اس سے بڑھ کر کسی اور سے محبت نہ ہو اور ان کی ایسی اطاعت کی جائے کہ جس میں کوئی شرط نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے اور انکی تعلیمات کی بدولت ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہمیں اپنے سماجی رویوں میں حضرت محمدﷺ کی اطاعت کرنے کی ضرورت

پالیسی کے برعکس: ایبٹ آباد کے تمام اہم تھانوں اورشعبہ تفتیش میں مقامی ایس ایچ اوز تعینات۔ مخصوص مافیاکی ایماء پرلوگوں پر بوگس مقدمات کا اندراج جاری۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) پالیسی کے برعکس: ایبٹ آباد کے تمام اہم تھانوں اورشعبہ تفتیش میں مقامی ایس ایچ اوز تعینات۔ مخصوص مافیاکی ایماء پرلوگوں پر بوگس مقدمات کا اندراج جاری۔ خیبرپختونخواہ کا ضلع ایبٹ آباد کے مکین چند مخصوص ایس ایچ اوز اور مافیا کے ہاتھوں یرغمال۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ خیبرپختونخواہ پولیس کی پالیسی ہے کہ کسی بھی تھانہ میں مقامی ایس ایچ او اور تفتیشی تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ جوبھی ایس ایچ او، تفتیشی اور محرر سٹاف تعینات ہوگا وہ دوسرے ضلع سے ہو گا۔ تاہم پچھلے کئی سالوں سے ایبٹ آباد کے تمام تھانوں میں بااثر مقامی ایس ایچ اوز تعینات ہیں۔ ایبٹ آباد میں ایک مخصوص نیٹ ورک تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تعینات کرواتا چلا آرہا ہے۔ جن میں ایبٹ آباد میں کلیدی عہدوں پر سالوں سے تعینات کئی پولیس کے افسران بھی ہیں۔ جو

پولیس ملازم کے بیٹے سے جھگڑا: ایس ایچ اوتھانہ سٹی کے حکم پربچوں کیخلاف کارروائی: پانچ روزسے تین بچے لاپتہ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) پولیس ملازم کے بیٹے سے جھگڑا: ایس ایچ اوتھانہ سٹی کے حکم پربچوں کیخلاف کارروائی: پانچ روزسے تین بچے لاپتہ۔سٹی پولیس بچوں کوبرآمد کرنے میں ناکام والدین کی میڈیا سے بات چیت ملک حق نواز اعوان اور سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ آج سے پانچ روز قبل ہمارے تینوں بچوں کا جھگڑا حسنین نامی ایک بچے سے ہوا۔ جسکا والد پولیس ملازم ہے۔ جس نے تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں ہمارے بچوں کیخلاف رپورٹ درج کروائی۔جسکی بابت ہمیں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سردارواجد کے حکم پر اے ایس آئی عبد الرشید نے اپنی پوری نفری کے ہمراہ سکول پر چھاپہ مارا اور بچوں کو سکول پرنسپل کے آفس میں طلب کر کے ڈرایا دھمکایا۔ جسکی وجہ سے بچے خوف زدہ ہوئے اور آج پانچ روز سے سکول اور گھر سے لاپتہ ہیں۔ہم ڈسٹرکٹ پویس آفس

ایبٹ آباد پولیس سے جزا و سزا کا عمل ختم: بیوی کے ہمراہ آنیوالے شخص پرتشدد، دانت توڑدیا۔

ایبٹ آباد پولیس سے جزا و سزا کا عمل ختم شریف شہریوں پر تشدد پولیس کا وطیرہ بن گیا۔ذرائع کے مطابق ڈھیری میرا جھکڑ بانڈہ کا رہائشی محمد شاہد اپنی بیوی کو لانے کے لئیے سہلڈ آہ رہا تھا جسکو پویس نے روکا اور رفیق نامی شحص کے گھر کے قریب تشدد کا نشانہ بناتا رہا جس سے محمد شاہد نامی شہری کا دانت بھی توڑ دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے شہری کا کہنا تھا مجھے نہ پوچھا پکڑ کا تشدد سلطان نامی اہلکار کرتا رہا۔ میرا دنت بھی توڑ دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واقع کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف دیا جائے۔

شاہ مقصودانٹرچینج پر کارروائی: پجاروگاڑی سے ساڑھے آٹھ کلوچرس برآمد۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائی، نزد انٹرچینج شاہ مقصود پر پجارو سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔حکومتی احکامات اور آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا” کیمطابق ضلعی پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر (N.E.T) اور ہری پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری۔ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ (N.E.T) نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نزد انٹرچینج شاہ مقصود پر پجارو کی فرنٹ سیٹ کے نیچے سے 8574 گرام چرس برآمد کر لی۔سرائے صالح پولیس اور (N.E.T) کا ہمراہ نفری پولیس کے بدوران گشت اپنے ذرائع سے اطلاع پاکر نزد انٹرچینج شاہ مقصود پر پجارو نمبری 2538 کو روکا۔دریافت پر اپنا نام شبیر

باغ میں جواء کھیلنے والے چارجواری گرفتار۔ ساڑھے چارکلوچرس برآمد۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائیاں۔ مقدمات درج۔مجموعی طور پر 2 منشیات فروش گرفتار کرکے قبضہ سے 3000 گرام چرس اور 1470 گرام ہیروئن اور دیگر کاروائی میں 4 جواری گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 3480 روپے اور 1 جوڑی تاش برآمد۔ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں اپنے ذرائع سے معلومات پر باغات چھوہر شریف میں جواء کی محفل پر کاروائی کے دوران ریاست ولد خان افسر، طاہر ولد خلیل الرحمن ساکنان چھوہر شریف، محمد جاوید ولد دوست محمد اور طاہر ولد خلیل الرحمن ساکنان سکندر پور کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم مبلغ 3480 روپے اور 1

افغانستان کو سمگلنگ:شہر میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت پندرہ سو تک پہنچ گئی۔ افغانستان کو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) افغانستان کو سمگلنگ:شہر میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت پندرہ سو تک پہنچ گئی۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے متعدد شہریوں نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد شہر، سلہڈ، نواں شہر، سپلائی میں بیس کلو آٹے کی قیمت 1400روپے سے پندرہ سو روپے وصول کی جارہی ہے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران بشمول ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنروں کی فوج ظفر موج، محکمہ خوراک کے افسران اپنے دفاتر سے غائب ہیں اور شہر میں دوکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ جن کیخلاف کارروائی کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں۔ اس وقت بھی آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت چودہ سو روپے تھے۔ تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت دو ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان

ایس ایچ او کینٹ نعمان جاویدنے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او کینٹ نعمان جاویدنے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ نعمان جاوید نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شیخ البانڈی کے رہائشی زوہیب ولد محمدصدیق کو چیک کیا توملزم کے قبضے سے ایک کلو482 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے علت نمبر: 1546جرم زیر دفعہ نائن ڈی سی این ایس اے درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک شخص کو چیک کیاگیا تو اس کے پاس موجود شاپنگ بیگ سے چرس برآمد ہوئی۔ جس کا موقع پر وزن کیا گیا تو وہ ایک کلو 722گرام نکلی۔ پوچھ گچھ پرملزم نے اپنا نام منیر احمد ولدبگاسکنہ مانسہرہ بتایا۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرکے علت نمبر: 1547 جرم زیردفعہ نائن ڈی، سی این ایس اے کے تحت ایف آئی آر

نتھیاگلی سے قیمتی کرولاکار چوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نتھیاگلی سے قیمتی کرولاکار چوری کرلی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گزشتہ رات احمد نامی شخص نے اپنی کرولاالٹس کار نمبری: LT-42کالاباغ روڈ پر کھڑی کی۔ رات کے وقت نامعلوم کارلفٹروں نے گاڑی کے لاک کھول لئے اور گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ علاقہ میں سردی کی وجہ سے پولیس اہلکار گشت پر موجود نہیں ہوتے۔ جس کی وجہ سے کارلفٹرگاڑی باآسانی لیکر فرار ہوگئے۔ صبح جب گاڑی کا مالک موقع پر آیا تو اس کی گاڑی غائب تھی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے پورے ہزارہ میں ناکہ بندیاں کروائیں۔ لیکن گاڑی کا سراغ نہیں مل سکا۔

فالو کریں

error: Content is protected !!