خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وائرس کی کٹس ختم۔ لیبارٹری کی خراب مشینری بھی بحال نہ ہوسکی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے سہولیات کی عدم دستیابی،ایم ایس کی غفلت سے لیب میں ڈینگی کٹس بھی ختم اور خراب مشینری بھی بحال نہ ہو سکی،متاثرہ مریضوں کے لواحقین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نجی لیبارٹریوں کے مالکان کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔شہریوں نے ایم ایس کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔زرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ بھی انسداد کے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،سلہڈ میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت سے عوام فوگ سپرے نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کے علاج میں سہولیات کی کمی سے ایم ایس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے ہسپتال کی لیب میں ڈینگی ٹیسٹ کی

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان نے دہمتوڑ میں گندگی کا ڈمپنگ پوائنٹ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سلہڈ میں پہلے سے ہی گندگی کا ڈھیر موجود ہے۔ اس گندگی کے ڈھیر کو اب سلہڈ سے دہمتوڑ کے پرفضاء مقام پر منتقل کیاجارہا ہے۔ جس کے تحت دہمتوڑ میں پورے شہر کی گندگی پھینکی جارہی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر دہمتوڑ سے گندگی کے ڈھیرکو ختم کیاجائے۔ بصورت دیگر اہلیان نواں شہر اور دہمتوڑ احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔ امجد شاہزمان نے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوامی نمائندوں کی نااہلی کے باعث بیس سالوں سے ایبٹ آباد میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے ری سائیکلنگ پوائنٹ نہیں بنایاجاسکا۔ سلہڈ کے گندگی کے ڈھیر میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے جو ری سائیکلنگ پوائنٹ بنایاگیا۔ وہ کبھی

کینٹ بورڈریزوسیٹ الیکشن: ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈریزوسیٹ الیکشن: ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ ماہ ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے بعد مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی طلب کئے گئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعلق رکھنے والے غلام سرور، ملک سرور، سابق ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر دس ملک سجاد اورمخصوص نشست پر ممبر بننے والے سابق ممبر کینٹ بورڈ ارشداعوان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگاتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشست پر صرف کسان، نوجوان یا پھر کوئی خاتون ممبر کینٹ بورڈ بن سکتی ہے۔ جن امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی کسان، نوجوان یا پر خاتون نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد تمام امیدواروں

ایبٹ آباد کینٹ سے افغانیوں کاانخلاء نہ ہوسکا۔ پابندی کے باوجود کنٹونمنٹ میں سیکڑوں افغانی رہائش پذیر۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کینٹ سے افغانیوں کاانخلاء نہ ہوسکا۔ پابندی کے باوجود کنٹونمنٹ میں سیکڑوں افغانی رہائش پذیر۔ ذرائع کے مطابق بہت سے افغان شہری واپس چلے گئے ہیں۔ تاہم بہت سے کاروباری شخصیات ایبٹ آباد کینٹ کی حدود میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس، حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے ایبٹ آباد کینٹ کے مختلف علاقوں میں افغان شہریوں کے انخلاء کیلئے گھر گھر آپریشن شروع کیاتھا۔ اس آپریشن کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے گئے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث سیکڑوں افغانی اب بھی ایبٹ آباد کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔بہت سے افغان باشندوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنو رکھے ہیں۔ جبکہ کئی افغان باشندوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سرکاری عہدوں پر بھی تعینات ہیں۔

شہریوں کے چالان کرنیوالے ٹریفک اہلکارہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکلیں چلانے لگے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)شہریوں کے چالان کرنیوالے ٹریفک اہلکارہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکلیں چلانے لگے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے خود قوانین پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیئے گئے اور صرف عام شہریوں پر قانون کا اطلاق ہوتا ہے شہر میں ہزاروں پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ اور بلا نمبری موٹر سائیکلوں پر دندناتے پھرتے ہیں مگر آج تک کسی کا چالان ہوا نہ گاڑی تھانے بند ہوئی پولیس کے دوہرے معیار پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے مگر ٹریفک پولیس موٹر سائیکلوں پر سوار صرف عام شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے وارڈن خود ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے اسی طرح ضلع پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیشتر موٹر سائیکل سوار اہلکار بلا نمبری موٹر سائیکلوں پر موجود رہتے ہیں قابل ذکر

ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہلکاروں نے نجی ہسپتالوں، حکیموں اورغیرمعیاری لیبارٹریوں کو کھلی چھٹی دے دی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہلکاربھی کروڑ پتی بن گئے۔ ہسپتالوں، حکیموں اورغیرمعیاری لیبارٹریوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کررکھے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران ایبٹ آباد میں کسی بھی لیبارٹری، حکیم اور نجی ہسپتال کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں موجود غیرمستند ڈاکٹروں کو بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ آراے کا ایک کارندہ ہفتہ وار کی بنیاد پر مختلف نجی لیبارٹریوں، حکیموں سے بھتہ وصولی میں مصروف ہے۔ نجی ہسپتالوں میں ٹیکنیکل عملہ اور سازوسامان نہ ہونے کے باوجود ان کو پریکٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اور ایچ آر اے کے اہلکار صرف پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایچ آر اے

کینٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا امیدوارالیکشن ٹریبونل میں پانچ ہزار روپے جرمانہ کروابیٹھا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا امیدوارالیکشن ٹریبونل میں پانچ ہزار روپے جرمانہ کروابیٹھا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ حالیہ کینٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کو پہلے ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں چیلنج کیاگیا۔ جن کو مسترد کردیاگیا۔ جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواستیں دائر کی گئیں۔ جو کہ خارج کردی گئیں۔ جس کے بعد امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل میں ری کاؤنٹنگ کی درخواستیں دائر کیں۔ جن پر کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ وارڈ نمبر پانچ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون کامیاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار فہیم گل اعوان نے بھی انتخابی نتائج کو ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل سیشن جج اور بعد ازاں الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کارروائی کے دوران الیکشن ٹریبونل کی جانب سے نامکمل درخواست جمع کروانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ

دس سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا درندہ شاہد گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سرائے صالح پولیس کی بروقت کاروائی، بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار۔تھانہ سرائے صالح کی حدود دہیہ میرا چنگی بانڈی میں گھر سے ناظرہ پڑھنے جاتے ہوئے راستے میں آنے والے باغات میں 9/10 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کا واقع رونما ہوا۔ جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں شاہد عرف شیر خان ولد ظاہر شاہ سکنہ حال میرا چنگی بانڈی کے خلاف زیر دفعات 376/53CPA کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔واقع ہذا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے اور مقدمہ میں میرٹ کی بناء پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت دی۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی

ایس ایچ او کینٹ نعمان جاوید نے پونے چارکلوچرس اور آئس سمیت دو منشیات فروش گرفتارکرلئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او کینٹ نعمان جاوید نے پونے چارکلوچرس اور آئس سمیت دو منشیات فروش گرفتارکرلئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نعمان جاوید کی موت کے سوداگروں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ نعمان جاوید نے محمودولد سید خورشید احمد سکنہ بالڈھیری سے 3 کلو 738 گرام چرس،90 گرام آئس،ذیشان ولد ناصر سکنہ بانڈہ سپاء سے 50 گرام آئس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

کورونا کی چوتھی لہربھی دم توڑگئی۔ جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم۔ ان ڈورشادیوں کی اجازت۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری۔کورونا کی چوتھی لہر بھی دم توڑ گئی،ہفتے میں ایک روز کا لاک ڈاؤن بھی ختم۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے دوران ہفتے میں ایک روز کی لازمی بندش ختم کر دی۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاؤاور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کے کم پھیلاؤ اور ویکسی نیشن مہم کے تناظر میں ایک دن کی لازمی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ان ڈور شادی میں شرکا کی تعداد200 سے بڑھا کر 300کر دی گئی، آؤٹ ڈورشادیوں میں 400 کے بجائے 500

نسیم خان کی قلندرآباد انٹرچینج پر کارروائی: موت کا سوداگرمنشیات سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نسیم خان کی قلندرآباد انٹرچینج پر کارروائی: منشیات کا سمگلرتین کلوچرس سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ ریجن کے سب انسپکٹر نسیم خان نے قلندرآباد انٹرچینج پرسرخ رنگ کی خیبرموٹرکار نمبر: RIV-7528کو روکا۔ ڈرائیور کی تلاشی کے دوران کچھ برآمد نہ ہوا۔ تاہم گاڑی کی تلاشی کے دوران پچھلے دروازے میں چھپائی گئی تین کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس کا موقع پر وزن کیا گیا تو2939گرام نکلی۔ جس پر گاڑی میں سوار ملزم محمد اسد آفریدی ولد آجرالدین سکنہ کھجوری، تحصیل باڑہ، خیبرایجنسی کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس ہزارہ ریجن میں زیر دفعہ نائن ڈی، سی این ایس اے کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایبٹ آباد پولیس کے سب سے سمارٹ ایس ایچ او نعمان جاوید نے جھگیاں کے مشہور منشیات فروشوں کومال سمیت گرفتارکرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس کے سب سے سمارٹ ایس ایچ او نعمان جاوید نے جھگیاں کے مشہور منشیات فروشوں کومال سمیت گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس میں اس وقت سب سے سمارٹ ایس ایچ او تھانہ کینٹ نعمان جاوید ہیں۔ جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زبردست کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ سب انسپکٹر نعمان جاوید نے مخبر کی اطلاع پر جھگیاں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اجمل خان ولد شیر خان سکنہ جھگیاں سے 1کلو 509گرام،ناظر ولد ناظر محمد سکنہ جھگیاں کو 980 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

فالو کریں

error: Content is protected !!