خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ٹائیفائیڈ کیسوں اور سینہ کے امراض میں اضافہ اینٹی بائیوٹک بھی بے اثرہو گئیں۔

جراثیم کش ادویات کے بے جا استعمال سے ٹائیفائیڈ اور سینہ کے مریضوں کی صحت یابی میں مہینوں لگنے لگے۔ چار ماہ میں بخار کے 335 کیس سامنے آگئے اینٹی بائیوٹک کا زیادہ استعمال ترک کیا جائے ڈاکٹروں کی تجویز۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر اور سینہ کے امراض اور بخار میں مبتلا بیماروں کی تعداد چار مہینوں کے دوران 335 تک پہنچ گئی ہے این آئی سی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹائیفائیڈ کے سب سے زیادہ 99 کیسر نومبر میں رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کے مطابق ٹائیفائیڈ آلودہ پانی کے نتیجے میں ہوتا ہے لہذا شہری پینے کا پانی ابال کر استعمال کریں۔ شہری اینٹی بائیوٹیک کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں۔ پشاور سمیت ملک بھر میں ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر کے کیسز میں مسلسل اضافہ پر ماہرین کے موقف کے مطابق پانی سے پھل، سبزیاں اور برتن دھوئیں،

محکمہ اوقاف ایبٹ آباد نے کروڑوں کی املاک سستے داموں بیچنا شروع کردیں۔

ایبٹ آباد میں 19 ویں صدی میں تعمیر کیے جانیوالے تاریخی اور قدیمی گردوارے کی عمارت ملی بھگت سے قبضہ مافیا کے سپرد۔ گردوارے کی عبادت گاہ کا مرکزی دروازہ رکاوٹ لگا کر بند کر دیا گیا تاریخی عمارت کی حالت خراب کر دی گئی، نوٹس کا مطالبہ۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) وفاقی محکمہ متروک وقف املاک ومحکمہ اوقاف نے محکمہ کی کروڑوں کی جائیداد میں اونے پونے داموں ملی بھگت سے بغیر کسی قواعد وضوابط کے بانٹی شروع کر دی 19 ویں صدی میں تعمیر کیا جانے والے تاریخی و قدیمی گردوارے کی بلڈنگ محکمہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا کے سپرد کر دی گئی گردوارے کی عبادت گاہ کا مرکزی دروازہ رکاؤٹ لگا کر بند کر دیا گیا محکمہ کی ملی بھگت سے ایبٹ آباد کی تاریخی گردوارے کی قدیمی حالت مسخ کر دی گئی بھاری نذرانے کے عوض گردوارے کی بلڈنگ قواعد و ضوابط سیٹ

الیکشن کھٹائی میں پڑگئے: ملک بھر میں عملے کی تربیت معطل:انتخابی عمل رک گیا۔

تربیت کے بغیر شیڈول کا اعلان نہیں کیا جا سکتا جو آج یعنی 54 دن قبل ہونا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف سپریم کوٹ جانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ آراوز کی تربیت معطلی کے اعلامیہ سے انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا فیصلہ الیکشن التواء کا جواز نہیں، چیف جسٹس نوٹس لیں: بیرسٹر گوہر۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت معطل ہونے سے الیکشن کا عمل رک گیاہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور آئین کے تحت الیکشن شیڈول کا اعلان54 دن پہلے یعنی آج ہوتا ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست قبول کرتے ہوئے ” انتظامی افسروں ” سیالیکشن کروانی کا الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔ عدالت نے معاملہ لارجر بینچ بنانے کے لیے

اسلحہ لائسنس برانچ بندش صوبائی حکومت کو کروڑوں کا نقصان۔

صوبہ بھر میں لائسنس کی فراہمی پر 2 ماہ قبل پابندی عائد کی گئی۔فیسیں جمع کرنے کے باوجود کارڈ جاری نہیں ہو سکے۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر محکمہ داخلہ نے عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں لائسنس برانچ کو بند کر دیا ہے صوبائی حکومت کو محاصل کی مد میں اب تک کروڑوں روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے گزشتہ 2 مہینوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی لائسنس برانچ بند ہونے سے سیکورٹی صورتحال کے باعث اسلحہ کے لائسنسوں کی فراہمی وکلاء ڈاکٹروں، صحافیوں، صنعتکاروں، بیورو کریسی سمیت مختلف مکاتب فکر کو بند ہو چکی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابقہزارہ سمیت صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کی فراہمی پر دو مہینے قبل پابندی عائد کی گئی ہے جو برقرار ہے جبکہ دو مہینے قبل فیسیں جمع کرنے کے باوجود کارڈ بھی جاری نہیں ہو سکے محکمہ داخلہ نے

ایڈیشنل سیشن نے تہرے قتل کیس کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

کیس میں 7 ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری ہو گئے۔ قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان عدالتی مفرور قرار۔ 2020 کو ڈوئیاں آبی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد محمد افضل فضل الہی اور عثمان کو قتل کیا گیا، 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ہری پور (وائس آف ہزارہ) ہری پور مشہور تہرے قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن حج اعجاز یونس نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10، 10 سال قید و جرمانہ کا فیصلہ سنا دیا، جبکہ تہرے قتل کیس میں 7 ملزمان عدم ثبوت کی بناپر باعزت بری قتل کی واردات کے بعد فرار ہونیوالے ملزمان کو عدالتی مفرور قرار دیا، مدعی کی جانب سے ممتاز قانون دان عثمان سلیم اعوان اور فضل حق عباسی نے مقدمہ کی پیروی کی، تفصیلات کے مطابق تھانہ

وفاقی حکومت کا کل سے صحت سہولیات پر وگرام ختم کرنے کا اعلان۔

کل سے تمام ہسپتالوں کو پروگرام بند کرنے کی ہدایت صرف کینسر اور ایکسیڈنٹ کے مریض مستفید ہونگے۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا، نگراں وزیر صحت نے 15 دسمبر سے صحت سہولت پروگرام کو بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، صرف 15 دسمبر سے قبل داخل ہونے والے مریضوں کا علاج فوری کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد، جموں و کشمیر، اور گلگت بلتستان کے لئے صحت سہولت پروگرام ختم ہوگا۔ 15 دسمبر کے بعد کوئی بھی مریض صحت سہولت پروگرام کے تحت داخل نہیں کیا جائے گا، 15 دسمبر کے بعد پی ایم او کی منظوری کے بعد صرف کینسر اور ایکسیڈنٹ کے مریض ہی صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہونگے، وفاق کے تمام ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام ختم

صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں میں سینڈیکیٹ مارکنگ کا نظام متعارف۔

پشاور ر تعلیمی بورڈ میں پہلے ہی گروپ مارکنگ ہوتی ہے۔ دائرہ دیگر بورڈوں تکبڑھانے کا فیصلہ پہلے ہی گروپ میں مارکنگ ہوتی ہے۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں میں میٹرک اور ان اور انٹر میڈیٹ کے پرچے سنٹرل مارکنگ پالیسی کے بجائے سنڈیکیٹ مارکنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی پالیسی کے تحت ایک ایگزامنر مکمل پر چہ نہیں بلکہ صرف ایک سوال چیک کریگا اور اس کے نمبر درج کریگا، اسی طرح ایک پرچے میں اگر مجموعی سوالوں کی تعداد 10 ہے تو 10 ایگزامنز ایک ایک سوال ہی چیک کرینگے پشاور تعلیمی بورڈ میں گروپ مارکنگ کا نظام پہلے ہی فعال ہے، اس اس کا دائرہ دیگر بورڈوں تک پھیلایا جا رہا ہینئی پالیسی کے تحت ایک ایگزامنر پورا پرچہ نہیں بلکہ منتخب کردہ صرف ایک سوال ہی چیک کرے گاواضح رہے کہ یہ پالیسی پنجاب، سندھ اور بلوچستان

خیبر ختونخواہ میں الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات۔

سکیوٹی خدشات کے باعث جنوبی اور قبائلی اضلاع کے بعض صوبائی اور قومی حلقوں میں 8 فروری کو انتخابات کا انعقاد خطرے میں ہے۔ ان اضلاع میں حالات کی ان ہونے پر ضمنی انتخابات ہوں گے حتمی منظوری الیکشن کمیشن اور فاقی حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) سیکورٹی خدشات کے باعث خیبر پختونخوا کے 2 سے 25 حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کے امکانات ہیں جنوبی اضلاع کے بعض صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں پر انتخابات کے ملتوی ہونے کے امکانات ہیں بعض قبائلی اضلاع میں بھی انتخابات کے ملتوی ہونے کے خدشات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے باعث انتخابات مختلف اضلاع میں ملتوی ہونے کے خدشات ہیں ان اضلاع میں دوبارہ حالات پر امن ہونے کے باعث ضمنی انتخابات کئے جائیں گے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع میں

ایبٹ آباد سمیت شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آفس کھولنے کا اعلان۔

شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کیسا تھ اسی شہر سے پروٹیکٹوریٹ حاصل کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) نگراں وفاقی حکومت نے بیرون ملک ملازمت کیلئے ملک بھر میں 6 نئے پروٹیکٹوریٹ آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے تا کہ پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ اس کے علاوہ افراد کیلئے اپنے شناختی کارڈیا ڈومیسائل کے ساتھ اسی شہر سے پروٹیکٹوریٹ حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس سے وہ ملک بھر میں کسی بھی دفتر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15 ہو جائے گی۔ اس توسیع سے بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کی رسائی میں نمایاں

ثمینہ الطاف ڈائریکٹریس ایجوکیشن: بتیس اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز بھی تبدیل۔

ثمینہ الطاف ڈائریکٹریس ایجوکیشن ہونگی 9 ماہ بعد عہدے پر مستقل تعیناتی عہدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چلا رہا تھا۔ 32 اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز بھی تبدیل ہونگے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم اعلامیہ جاری کریگا پشاور (وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور 32 سے زائد اضلاع کے ضلعی ایجوکیشن افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی منظوری دیدی ہے 9 ماہ بعد مستقل ڈائریکٹر ایجو کیشن کی تقرری کی جائیگی، جس کے لئے خاتون آفیسرز کی نامزدگی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر کے ضلعی ایجو کیشن افسران ڈپٹی ضلعی ایجوکیشن افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے مرحلہ وار طور پر تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران ڈپٹی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی ثمینہ الطاف نئی ڈائریکٹریس ہونگی۔

خارش نے خشکی کی وجہ سے متعدی صورت اختیار کرلی۔

شہریوں کو خارش اور دانے نکلنے کی شکایات میں بھی اضافہ۔تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد بڑھ گئی۔ ہزارہ بھر میں خشک سردی کی وجہ سے جلدی امراض میں اضافہ۔ایک ہی گھر کے متعدد افراد جلدی مرض میں مبتلا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ بھر میں خشک سردی کے باعث جلدی امراض پھیلنا شروع ہو گئے ماہرین امراض جلد نے ہدایت کی ہے کہ شہری احتیاط کریں۔ سرکاری، غیر سرکاری ہسپتال، پرائیویٹ کلینکس میں جلد سے متعلق مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوناش نا شروع ہو گیا ہے زیادہ مریضوں کو خارش کی شکایت ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سردی شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ متعدی خارش کے مریض آرہے ہیں یہ بیماری ایک فرد سے پورے گھرانے کو لگتی ہے پورے جسم میں خارش ہوتی ہے جس سے انفیکشن ہو جاتا ہے اور زخم اور دانے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے عوام کو چاہیے کہ ڈاکٹر

مہنگاترین حج عوام کی عدم دلچسپی 14 روز میں صرف 28 ہزار درخواستیں۔

درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن۔ توسیع کا بھی امکان نجی کوٹے میں 1600 درخواستیں موصول ہوئیں۔ کم دورانیہ کا حج سکیم متعارف کرانے کے باوجود درخواستیں جمع نہیں ہو رہیں، دس دن کا اضافہ متوقع۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)مہنگا حج پیکیج یا قبل از وقت اعلان، وزارت مذہبی امور کو 14 روز میں صرف 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سپانسر شب سکیم کے تحت صرف 16 سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ترجمان وزارت کے مطابق حج اپریشن کا اعلان کئی ماہ پہلے کیا گیا ہے عوام تیار نہیں ہیں مزید توسیع کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید مہنگائی مذہبی فریضے حج پر بھی اثر انداز ہوئی ہے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی توقع سے کم وصولی ہوئی ہے وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ب تک کوٹے کی تقریباً ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں جبکہ حج

فالو کریں

error: Content is protected !!