خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

سانحہ نومئی ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی شروع۔

فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ریاست کیخلاف عمل ہے جو نا قابل معافی ہے: آرمی چیف۔ دشمن قوتیں اور انکے حامی انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: جنرل عاصم منیر کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ و خطاب۔ راولپنڈی (وائس آف ہزارہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی عمل شروع ہو چکا ہے، فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے فوج اور پاکستان کے عوام کے در میان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش نا قابل برداشت اور نا قابل معافی ہے، دشمن قوتیں اور ان کے حامی جعلی خبروں اور پرو پیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔ آئی ایس پی

جلاؤ گھیراؤمیں ملوث روپوش ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر غور۔

پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے کی سفارش قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیٹا نادرا کے حوالے کر دیا۔ مسلسل چھاپوں کے باوجود گرفتار نہ ہونے اور بیرون ملک فرار کے خدشات کے باعث مزید سختی کا فیصلہ۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) پشاور سمیت صوبے بھر میں نومئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ میں مطلوب روپوش ملزمان کی گرفتاری کے پیش نظر انکے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارشات کر دی گئی ہیں مزید ملزمان کی نشاندہی نادرا کی جانب سے تصدیق کے بعد ان کی تفصیلات قانون نافذ کر نیوالے اداروں کو فراہم کر دی ہیں پشاور دیر، سوات، بنوں، وزیرستان، مردان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پر تشدد مظاہروں میں مطلوب اہم ترین رہنماؤں اور کارکن زیر زمین روپوش ہو چکے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تا ہم ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلسل چھاپوں کے باوجود گر فتاری نہ ہونے

اکیس کمپنیوں کے منزل واٹر مضر صحت قرار دے دیئے گئے۔

پانی کے نمونوں کو معیار کے مطابق چیک کیا گیا 174 میں سے 21 نمونے صحت کیلئے نقصان دہ پائے گئے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) 21 کمپنیوں کے منرل واٹر اور بوتلوں میں بند پانی کو مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 174 برانڈز کے نمونے حاصل کئے تھے جن میں 21 برانڈز کے منرل واٹر کو مضر صحت قرار دے دیا گیا وفاقی وزارت آبنوشی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے تمام صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منزل وائٹر اور بوتلوں میں بند پانی کی سہ ماہی چیکنگ کی گئی اور ملک کے مختلف شہروں میں 174 برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے ان نمونوں کو لیبارٹی میں متعین معیار کے مطابق چیک کیا گیا تو 174 میں سے 21 نمونوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر صحت

سابق اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ماروی ملک شیر کی شادی ہوگئی۔

آفیسر موصوفہ کی شادی نواں شہر کے رہائشی نوجوان اے سی دیر عثمان علی جدون کے ساتھ ہوئی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق اسسٹنٹ کمشنرماروی ملک شیررشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں۔ ماروی شیر ملک کی شادی نواں شہر کے رہائشی نوجوان اسسٹنٹ کمشنر دیر عثمان علی کے ساتھ ہوئی۔ شادی کی تقریب میں صوبہ بھر سے سرکاری افسران سمیت زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی سابق ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنرز ایبٹ آباد اور اسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی ملک شیر کا چند ماہ پہلے نواں شہر کے رہائی اسسٹنٹ کمشنر عثمان علی خان جدون کیساتھ نکاح ہوا تھا جبکہ رخصتی اور ولیمے کی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر عثمان علی خان جدون سابق ڈی آئی جی سرفراز خان جدون کے بھانجے ہیں۔

نومئی واقعات:دس جے آئی ٹیز تشکیل۔پانچ 5 فوجی عدالتوں کی تجویز۔

جناح ہاؤس لاہور اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے 10 جے آئی ٹی تشکیل دیدیں۔ فوجی عدالتیں لاہور 2 راولپنڈی میں قائم کرنیکی تجویز ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا، وزارت دفاع۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے 10 مختلف جے آئی ٹیز تشکیل دے دی ہیں، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمیں جناح ہاؤس لاہور سمیت مختلف فوجی تنصیبات، سرکاری و نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان اور حملہ آوروں کی شناخت و تفتیش کریں گی، جے آئی ٹیز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور جے آئی ٹی کے سربراہ بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں جو کور کمانڈر ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی، سرگودھا ایئر ہیں میانوالی اور دیگر مقامات پر کئے گئے حملوں کی تحقیقات کریں گی۔ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاوس حملے کی تحقیقات

پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایبٹ آباد میں محکمہ صحت کے ملاز میں سڑکوں پر آگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نرسنگ و درجہ چہارم ایسوسی و دیگر ملازمین کی ریلی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جوڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہوئی اور لنک روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، ڈی ایچ او کے ملازمین کی ایسوسی ایشن، ڈاکٹر ز تنظیم پی ڈی اے، درجہ چہارم ایسوسی ایشن، نرسنگ ایسوسی ایشن کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایم ایس بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عامر اسرار کے تمام ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر معظم خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ پیرا میڈیکل

ایبٹ آباد پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری پر سماعت ملتوی۔

عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر کے قلندر لودھی اور سردار شجاع نبی سمیت دیگر افراد پر تھری ایم پی اورلگانے کی وجہ مانگ لی۔ پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر نقیب اللہ خان انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی اور تحصیل میئر سردار شجاع نبی سمیت دیگر افراد کی طرف سے دائر رٹ پر 24 مئی تک ساعت ملتوی کر دی عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر کو عدالت طلب کر کے تھری ایم پی اور گانے کی وجوہات مانگی تھیں اسٹنٹ کمشنر نے عدالت پیش ہو کر انتظامیہ کا موقف دیا لیکن عدالت نے گرفتار رہنماؤں کی درخواستوں پر ضمانت اور رہائی نہ دی جبکہ تحریک انصاف کے سابق ضلعی

ایبٹ آباد میں پرس و موبائل چھنے کی وارداتوں میں اضافہ۔

ایبٹ آباد میں پرس و موبائل چھنے کی وارداتوں میں اضافہ۔ بچے خواتین سے راستہ پوچھنے کے بہانے اکثر پرس چھین کر لے جاتے ہیں۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں کم سن بچوں نے خواتین سے پرس چھینٹے اور موبائل فون چھینے کا سلسلہ شروع کر دیا کیہال کے رہائشی سماجی شخصیت سے بھی کم سن بچوں نے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایبٹ آباد میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے ذرائع کے مطابق کمسن بچے خواتین سے رستے کا یا کچھ پوچھنے کے بہانے ان سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے ہیں گزشتہ روز سوزو کی میں سوار کیہال کی رہائشی سماجی شخصیت محمد جاوید سے کم سن نوسر باز بچوں نے باتوں میں لگا کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی

انیس ہزار سات سو پیرامیڈیکس کیلئے گریڈ بیس کی صرف ایک نشست۔

6 ہزار نرسوں کیلئے گریڈ 20 کی 12، گریڈ 19 کی 289، گریڈ 18 کی 900 نشستیں دستاویزات میں موجود پیرامیڈیکس کی گریڈ 19 میں 5, 18 میں 17,284 کی 1164 پوسٹیں ترقی کے مساوی بنیادی حق سے متصادم گریڈ 19 کی 4 نشستیں حال ہی میں دی گئیں، سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ڈی جی کو کاروائی کا مراسلہ ہی غائب۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا میں پیرا میڈیکس کی گریڈ 20 میں صرف ایک نشست ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے 19700 پیرا میڈیکس میں سے صرف ایک کا گریڈ 20 میں جانا یقینی ہے جبکہ گریڈ 19 کی صرف 4 نشستیں ہونے سے ہزاروں پیرا میڈیکس کے ترقی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں نرسوں کی کل تعداد 6003 ہے جبکہ ان نرسوں کے لئے گریڈ 20 کی 12 گریڈ 19 کی 289 اور گریڈ 18 کی 900 گریڈ 17

ہزارہ سمیت خیبرپختو نخواہ کے 550 مظاہرین کو آرمی ایکٹ کے تحت نامزد کرنے کا فیصلہ۔

سرکاری املاک حساس تنصیبات پر حملوں کے الزام میں صوبہ بھر میں 1200 سے زائد افراد زیر حراست نادرا سے شناخت مکمل۔ گرفتاریوں کا لائحہ عمل طے تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنوں کی بڑی تعداد زیرزمین چلی گئی۔ بعض کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ فوجی عدالتوں کے قیام کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا امکان۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) ہزارہ ڈویژن اور پشاور سمیت صوبے بھر میں پر تشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں آرمی ایکٹ کے تحت 550 سے زائد افراد کو نامزد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کی جائے گی ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے چاغی ماڈل کو جلانے، مردان میں توڑ پھوڑ ایدھی ایمبولینس کو جلانے، فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر پر حملے ایف سی سکول تیمر گرہ پر حملہ کرنے، سوات ٹول پلازہ کو جلانے، چارسدہ میں نقصانات،

اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی راہیں ہموار: یکم جولائی سے عملدرآمد ضروری قرار۔

محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے تمام کیڈر کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن معاملے کو ہر قسم کی قانونی موشگافیوں سے کلیئر دیا۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اپ گریڈیشن پر نظر ثانی کیلئے معاملہ نگراں صوبائی کابینہ کے سامنے رکھنے کی رائے طلب کی تھی۔ پی ایس ٹیز کی ابتدائی بھرتی 12 کی بجائے سکیل 14 میں ہوگی، دیگر کیڈر کے اساتذہ بھی اگلے گریڈ میں اپ گریڈ ہونگے۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) محکمہ قانون پارلیمانی امور و انسانی حقوق نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کو کسی بھی قانونی موشگافی یا پیچیدگی سے کلیئر قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا جس کے بعد پرائمری سکول ٹیچرز ایس ایس ٹیز اور دیگر کیڈر کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن پر عملدرآمد یکم جولائی سے ناگزیر ہو گیا ہے پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی اور اس امر کا

پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال ایبٹ آباد میں قیمتیں کم ہوگئیں۔

آٹے کا تھیلہ 2880 روپے کا ہوگا، مزید کمی کا امکان ہے، پنجاب حکومت نے آٹا سپلائی کو پابندی عائد کی تھی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال ہونے کے بعد ایبٹ آباد میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی آئے کا 20 کلو کا تھیلا 2880 روپے کا ہوگیا آٹے کی قیمتوں میں مزید کی آنے کا امکان ہے پنجاب حکومت نے ایبٹ آباد سمیت صوبہ خیبر پختو نخوا میں آٹے کی سپلائی پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے ایبٹ آباد میں آٹے کی قلت کے ساتھ ساتھ 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3500 تک پہنچ گئی تھی لیکن صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کر کے یہ پابندی ختم کروا دی ہے جس سے اب ایبٹ آباد میں آٹے کی قلت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے منگل

فالو کریں

error: Content is protected !!