خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ٹرینی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری: مریضوں کو شدید مشکلات۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک اوپی ڈی میں سروسز کی عدم فراہمی کا اعلان کر دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر گزشتہ روز تمام ہسپتالوں میں الیکٹو سروسز اور اوپی ڈیز بندر ہیں اور ٹرینی ڈاکٹروں نے بائیکاٹ کیا پی ڈی اے کے مطابق جب تک یہ مسئلہ منطقی انجام تک نہیں پہنچتا اور ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھیں گے اور الیکٹیو سروسز کا بائیکاٹ جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف کے لیے پورے سال کے فنڈ ز کا اجرا آئندہ بجٹ میں یکمشت کیا جائے تا کہ آئندہ یہ مسئلہ نہ رہے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں / وظائف میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے نہیں کیا گیا، ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو بھی صحت کارڈ میں سینئر ڈاکٹرز

گیس کیس بلوں میں 500 اپنے میٹررینٹ ہائیکورٹ میں چیلنج۔

16 شہریوں کی درخواست میں وفاقی حکومت اوگرا گیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے اوگرا سے جواب مانگ لیا۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اوگرا کی جانب سے گیس بلوں میں 500 روپے میٹر رینٹ کے خلاف دائر درخواست پر اوگرا سے جواب طلب کر لیا ہے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد الشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے درخواست کی سماعت کی درخواست ملک ساحل الہی، رضوان اللہ صراف اور ناصر جمال سمیت پشاور کے مختلف علاقوں کے 16 شہریوں نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، سوئی نادرن گیس اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے کو دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل سید مرتضی زاہد گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ اوگرا نے 500 روپے میٹر رینٹ کے نام پریل میں فکس کیے ہیں۔ میٹر رینٹ سے ہر ماہ

نومئی ون واقعات:آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کارروائی کا اعلان کر دیا گیا۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں ہو گا سیاسی مفادات کیلئے تمام صورتحال پیدا کی گئی۔اس سلسلے میں بگاڑ کی کوششیں بے سود ہیں۔ قیادت کیخلاف پروپیگنڈے کی مذمت سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد پر زور آرمی چیف کے زیر صدات خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس سیاسی اتفاق رائے کی حمایت۔ راولپنڈی (وائس آف ہزارہ) عسکری قیادت نے فوجی تنصیبات اور املاک کے خلاف سیاسی طور پر محرک واکسانے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملوث افراد کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، دشمن قوتوں کے مذموم پراپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائیگی، پراپیگنڈے کا مقصد عوام اور اداروں میں خلیج پیدا کرتا ہے، عوام ہر مشکل میں ہمیشہ مسلح افواج کیسا تھ کھڑے رہے ہیں، عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈ

PHC

خیبرپختونخواہ کی عدالتوں کے ججز، وکلاء اور عملے کیلئے یونیفارم لازم قرار۔

زیر التواء مقدمات غیر ضروری طور پر ملتوی ہونے سے روکنے کیلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ۔ ججز کی تقرری و پروموشن رولز میں ترمیم کی منظوری چیف جسٹس مسرت ہلالی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلے۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے کوڈ آف سول پر اسیجر 1908 اور ماتحت حجز و جوڈیشل افسران کی تقرری و پروموشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی جبکہ مقدمات غیر ضروری طور پر ملتوی ہونے سے روکنے کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے تمام حجز نے شرکت کی چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے تمام خصوصی بیجز کی کارکردگی کو سراہا اور کار کردگی اسی طرح سے جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا

ایبٹ آبادمیرپور کا رہائشی نوجوان خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں بعد نو جوان کی نعش پانی سے نکالی عاقب بغیر لائف جیکٹ پہنے بوٹ لیکر گہرے پانی میں گیا تھا اور ڈوب گیا۔ خانپور(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کا رہائشی نوجوان کے تحت کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نوجوان کی خانپور ڈیم کلف ڈائیونگ پوائنٹ پر گہرے پانی نقش پانی سے نکالی نعش ورثا کے حوالے۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کا رہائشی نوجوان عاقب جاوید ولد محمد جاوید عمر 25/ 26 سال سکنہ کشمیر، حال ایبٹ آباد گذشتہ روز خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ نو جوان بغیر لائف جیکٹ پہنے بوٹ لیکر گہرے پانی میں گیا تھا جہاں نوجوان پانی میں گرا اور گہرے میں پانی میں ڈوب گیا نوجوان کی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری خانپور ڈیم پہنچ گئی۔تاہم کی گھنٹوں کی تلاش کے بعد مقامی غوطہ خور

صحت کارڈ ماہانہ اخراجات اڑھائی ارب: مریض لاکھ سے تجاوز۔

اپریل میں ایک لاکھ 13 ہزار 874 مریضوں کا مفت علاج ہوا 2 ارب 76 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ۔ سب سے زیادہ مریض پشاور اور سوات میں آئے۔ تورغر میں سب سے کم مریض خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ حکومت کو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات 2 ارب دینے کے بعد 30 جون تک مزید 10 ارب کی ادائیگی لازمی۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے ماہانہ مریض ایک لاکھ 10 ہزار سے اور اخراجات اڑھائی ارب سے تجاوز کر گئے صحت کارڈ کے اپریل 2023 کے ڈیٹا کے مطابق کل ایک لاکھ 13 ہزار 874 مریضوں کا ایک ماہ میں علاج ہوا اور ان پر 2 ارب 76 کروڑ 45لاکھ 54 ہزار 896 روپے کے اخراجات آئے جو صوبائی حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی سٹیٹ لائف کو ادا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریضوں کا علاج پشاور میں

ڈکیتی کے دوران مالک مکان کو مزاحمت پر قتل کرنیوالا افغانی پولیس مقابلے میں پار۔

حمید فجر کی نماز پڑھ کر اپنے گھر آ رہا تھا کہ گھر سے آواز آئی اندر داخل ہوئے تو چور نے فائرنگ کردی جس سے حمید جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ سرائے صالح پولیس نے چھا پہ مارا تو ملزم بلا افغانی نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا۔ ہری پور (وائس آف ہزارہ) تھانہ سرائے صالح کی نے 12 گھنٹوں کے اندراندر چور کوٹریس پولیس کی جوابی فائرنگ سے بلانا می افغان بالا اپنے حقیقی بھائی لطیف کے ہمراہ فجر کی حدود کھولیاں بالا میں فجر کی نماز پڑھ کر گھر آنے کیا اور پولیس دیکھتے ہی اس نے پولیس پارٹی چور بھی موقع پر ہلاک ہو گیا، واقعات کے مطاق نماز پڑھ کر اپنے گھر آرہے تھے کہ راستے میں والے حمید کو چور نے گولی مار کرقتل کردیا پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں گزشتہ اصبح مقتول

بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔سسر سے بہو کو زبردستی طلاق دلوانے کی ایماء پر پانچ لاکھ وصول۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل دلولہ کے گاوں سرلہ میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔سسر سے بہو کو زبردستی طلاق دلوانے کی ایماء پر پانچ لاکھ وصول کرکے متاثرہ افراد کی زندگی اجیرن کرتے ہوئے گاوں بدر ہونے پر مجبور کردیا۔متاثرہ باپ بیٹا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او مانسہرہ کو تحریری درخواست دیدی ہے۔اس سلسلہ میں عبدالرشید نے اپنے بیٹے سہیل کے ہمراہ ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی طلاق لینے کے لیے پانچ لاکھ وصول کرنے والے جرگہ سے انصاف نہیں مل رہا اب جان سے مارنے کے درپے ہیں۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹے سے زبردستی اسکی بیوی کو مبینہ طلاق دلوانے کے لیے گاؤں کے بااثر افراد نے ہمراہ پچاس کے قریب لوگوں کا

گلیات کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان گنوا بیٹھا۔

ایبٹ آباد گلیات کا رہائشی محمد طیب تندولہ نکہ کے قریب ویڈیو بناتے جھیل میں گر گیا۔ہریپور میں جی ٹی روڈ پر جہاز چوک کے قریب پیٹرول پمپ پر ملازم تھا۔ ہری پور (وائس آف ہزارہ) تربیلہ جھیل میں گاؤں تندولہ نکہ کے قریب ایبٹ آباد کا رہائشی سترہ سالہ نوجوان مچھلی کے شکار کی ٹک ٹوک وڈیو بناتے ہوئے جھیل کی نذر ہو گیا نعش نکال لی گئی، متوفی محمد طیب ولد محمد فقیر ٹھنڈ پانی ایبٹ ایبٹ آباد کا رہائشی تھا اور ہری پور میں جی ٹی روڈ پر جہاز چوک کے قریب پٹرول پمپ پر ملازم تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی محمد طیب گزشتہ روز اپنے دوست عارف نامی ملاح کے ہمراہ تربیلہ جھیل پر مچھلی کو شکار کو گیا اور اس عمل کی وڈیو بناتے ہوئے جھیل میں گر گیا جسے فوری طور پر تلاش کر نکال لیا گیا تا ہم وہ زندگی کی

خانہ کاشت انتقالات کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ تیز ہو گیا۔

نگراں صوبائی حکومت خانہ کاشت کے عائد پابندی کا فوری طور پر خاتمہ کرے۔دوسالوں سے پابندی کے باعث عوام اور پراپرٹی کا لین دین کرنے والے پریشان ہیں۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) خانہ کاشت کے انتقالات پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا نگران صوبائی حکومت خانہ کاشت کے انتقالات پر لگائی گئی پابندی فی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کرے ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پچھلے تقریبا 2 سال سے خانہ کاشت کے انتقالات پر لگائی گئی پابندی نے جہاں عام عوام اور پراپرٹی کا لین دین کرنے والوں کو پریشان کر رکھا ہے وہاں قومی خزانے کو بھی بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے عوامی اور سنجیدہ حلقوں نے گمران صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چھیلی حکومت نے خانہ کاشت کے انتقالات پر جو پابندی لگائی ہے اسے فوری طور پر بنایا جائے تا کہ اس بے جا

خیبرپختونخواہ میں مفت علاج کی سہولت نو مئی سے معطل کرنے کا اعلان۔

عارضی طور پر طلا سٹیٹ لائف انشورنس نے حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نئے داخلوں پر پابندی عائد کردی۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) سٹیٹ لائف انشورنس کو عدم ادائیگی پر خیبر پختو نخوا کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 9 مئی سے نئے مریضوں کے علاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں صحت کارڈ پلس پروگرام پینل میں شامل ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے مریض لینا بند کر دیں۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کے اعلامیے کے بعد صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے ہیلتھ ڈیسک اب بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے 14 ارب کے بقایا جات نہ ملنے پر صحت کارڈ پر مفت علاج کا سلسلہ 19 اپریل کو بھی معطل

poor, flour

بجٹ خسارہ 1395 ارب کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ مہنگائی نے عام آدمی کو دیوالیہ کر دیا۔

ماہ میں حکومتی اخراجات 10 ہزار 16 ارب روپے رہے 3582 ارب قرضہ ادا کیا۔صوبوں کو 2953 ارب روپے دیئے گئے دفاعی اخراجات ایک ٹریلین روپے رہے۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) جنوری سے مارچ 3 ماہ میں بجٹ خسارہ 1395 ارب تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کی مالی سال 2022-23 جولائی سے مارچ کی مالیاتی آپریشنز رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ بجٹ خسارہ 3078 ارب ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ 1 ہزار 683 ارب روپے تھا، گزشتہ مالی سال کی نسبت بجٹ خسارہ 513 ارب روپے کا اضافہ، جولائی سے مارچ حکومتی اخراجات 10 ہزار 16 ارب روپے رہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے ماریچ دفاعی اخراجات 1 ٹریلین روپے رہے، گزشتہ سال کی نسبت دفاعی بجٹ میں 119 ارب روپے کا اضافہ ہوا

فالو کریں

error: Content is protected !!