خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

پنجاب سے بندش:آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیلا 3400 کا ہو گیا۔ بیس روپے کی روٹی پاپڑ میں تبدیل۔

اسی کلو کی بوری ہول سیل میں تیرہ ہزارسات سو روپے پرچون میں ساڑھے چودہ ہزار روپے میں دستیاب۔ پنجاب سے پابندی برقرار ایبٹ آباد میں بیس روپے کی روٹی پاپڑ میں تبدیل، وزن 100 گرام پر آگیا نانبائیوں نے روٹی 30 روپے کی کردی۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ایبٹ آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق پنجاب سے آنے والا بیس کلو آٹے کابیس کا تھیلا ہول سیل میں 3150 اور نانبائیوں کے زیر استعمال فائن دانے دار آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے۔ جو اب تک کا سب سے زیادہ نرخ ہے۔ پر چون میں یہ تھیلے 50 روپے تک مزید مہنگے د ستیاب ہیں۔تاریخ میں پہلی بار 80 کلو فائن دانے دار آٹے کی بوری 13700 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں یہ بوری 14000 روپے تک دستیاب

صحت کا رڈدوارب کی ادائیگی کیلئے ایک دن مہلت علاج معطلی کا امکان۔

25 اپریل کو 2 ارب دینے کا وعدہ پورا نہ ہو سکا وعدہ کر نیوالے مشیر مستعفی سٹیٹ لائف نے ادا ئیگی کیلئے نوٹس بھجوا دیا۔ انشورنس کمپنی کے پاس ڈائیلاسر گردے اور جگر کی پیوند کاری کیلئے اضافی 2 ارب کے فنڈ ز بھی ختم۔ سروسز 3 دن سے بند 30 جون تک 12 ارب روپے کی ادائیگی لازم سٹیٹ لائف اور حکومت میں اعتماد کا فقدان۔ محکمہ صحت میں پریشانی آج پیسے نہ ملنے پر سٹیٹ لائف کا سروسز روکنے کا عندیہ ہسپتالوں میں داخل 16 ہزار مریضوں کے علاج پر سوالیہ نشان۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) صوبہ خیبر پختو نخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج ایک بار پھر معطل ہونے کا امکان ہے بڑی بیماریوں کے لئے مختص فنڈ رختم ہونے سے پیوند کاری اور ڈائیلا سرک گئے جبکہ انشورنس کمپنی نے 12 ارب میں سے 2 ارب نہ ملنے پر صحت کارڈ حکام کو آج سروسز

ہری پور محکمہ تعلیم زنانہ داخلوں کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) محکمہ تعلیم زنانہ داخلہ مہم کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں نا کام۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی داخلہ مہم کامیابی سے چلائی گئی اور تمام ضلعی تعلیمی افسران کو اس ضمن میں مبینہ خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں کم وبیش چار لاکھ طلباء و طالبات کی داخلے رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ داخلوں کا ہدف مبینہ طور پر کہیں زیادہ رکھا گیا تھا۔ سیکرٹری تعلیم کا اس پر سخت برہمی کا اظہار بھی بنایا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ سیکٹر کی نسبت پرائیویٹ سیکٹر میں اس ضمن میں خاصی مؤثر مہم چلائی جاتی ہے۔جسمیں پرنٹ الیکٹر ایک سوشل وڈیجیٹل میڈیا کی مدد لی جاتی ہے۔ اگر ڈی ای اوزنانہ ہنگامی بنیادوں پر فعال انداز میں اپنا کردارادا کرتیں تو کوئی وجہ نہیں کہ انر و لسٹ میں اضافہ نہ ہو۔ یہ بھی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ موجودہ

ہاسٹل خالی کروانے پر ایوب میڈیکل کالج کے ہاسٹل طلباء نے ہڑتال کر دی۔

طلباء کا اپنے مطالبات منظوری کیلئے احتجاج، انتظامیہ نے کالج کو دو روز کیلئے بند کر دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے طلباء نے اپنے مطالبات منظوری کیلئے احتجاج و ہڑتال شروع کر دی کالج انتظامیہ نے طلباء وطالبات کی ہڑتال کے پیش نظر کالج دودن کیلئے بند کر دیا۔ کالج انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کسی بھی بلیک میلنگ سے آنے سے انکار کرتے ہوئے طلباء وطالبات کی پڑھائی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کر دیا۔ ایوب میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کے طلباء نے ہاسٹلز خالی کروانے پر احتجاج و ہڑتال شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ نے کالج دودن کیلئے بند کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امتحان کے اختتام پر طلباء کو ہاسٹل خالی کرنا ہوتا ہے جو کہ نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے بلیک

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز نے محدودنشستوں پر انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کا اعلان کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے داخلہ سال 2023-24کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ایف اے /ایف ایس سی پارٹ ون میں پری میڈیکل‘پری انجینئرنگ‘کمپیوٹرسائنس اورآرٹس کے گروپ میں طلباء وطالبات کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ 4جون کو لیا جائے گا۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد کیمپس میں ایف ایس سی پارٹ ون میں طلباء کیلئے 500جبکہ طالبات کیلئے بھی 500نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔مانسہرہ کیمپس میں طلباء کیلئے 200جبکہ طالبات کیلئے300نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔بورڈنگ کیمپس ایبٹ آباد میں طلباء کیلئے 200نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔ تعمیر وطن کے تمام کیمپسزسے داخلہ فارم بمعہ پراسپکٹس نقد2000روپے یا بذریعہ بنک ڈرافٹ بنام پرنسپل 2200روپے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔رواں سال داخلہ محدود نشستوں پر دیاجائے گا۔مقررشیڈول کے علاوہ نہ تو دوبارہ ٹیسٹ لیاجائے گا اورنہ ہی رواں سال داخلہ دیاجائے گا۔

بکریاں چرانے والے حساس ادارے کے ملازم کوبیدردی سے قتل کر دیا گیا۔

نعش جنگل میں پھینک دی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات قتل کے بعد نعش کو جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ مقتول بکریاں چرانے گھر سے گیا تھا شام گئے واپس نہ آیا تو تلاش شروع کی تو قریبی جنگل سے رحیم داد کی نعش برآمد ہوئی۔ خانپور(وائس آف ہزارہ) تھانہ خانپور کی پولیس چوکی چند منیم کی حدود پہاڑی علاقے کو ہالہ پائیں اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات، سفاک ملزمان نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کو بے دردی سے قتل کر کے نعش جنگل میں پھینک دی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات قتل کے بعد نعش کی جلانے کی کوشش بھی کی گئی پولیس بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس چوکی چڑھنیم کی حدود کوہالہ پائیں گاؤں میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم 45 سالہ رحیم داد ولد میاں داد کی تشد د

بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری تیار۔ پٹرول کتنا سستا ہو گا؟ تفصیلات لنک میں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کی تجویز: پٹرول میں 100 روپے فی لیٹرکمی پر غور۔ مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے پنشن 30 فیصد بڑھانے پٹرول میں 100 روپے فی لیٹرکمی پر غور۔ وزیر اعظم کو تجاویز پیش اتحادی جماعتوں کی مشاور سے ترقیاتی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔مہنگائی میں کمی کیلئے بجٹ میں عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار روپے کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس

گندم کی کٹائی شروع ہونے کے باوجود آٹا مہنگا تھیلا 3250 کا ہو گیا۔

پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی برقرارایبٹ آباد کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی کمی 80 کلو کی بوری بھی مہنگی۔ بوری 13500 روپے کی ہونے پر روٹی کا وزن مزید کم کر دیا گیا، چینی کی سپلائی بھی کم قیمت میں اضافے کا رجحان۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزار بھر میں گندم کی کٹائی کے سیزن کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بدستور معطل اورایبٹ آباد کی ہول سیل مارکیٹوں میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے، آٹے کی ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گندم کی کٹائی کے سیزن کے باوجود آٹے کا تھیلا ہول سیل میں 3050 اور فائن دانے دار آٹے کا

کان کنی کا قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ مال سمیت ایبٹ آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ شیروان کی کاروائی۔ شیروان کے علاقہ میں قائم مائینز سے جدید مشینری اور دیگر سازو سامان چرانے والا گروہ گرفتار لاکھوں روپے مالیتی سامان، گاڑی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد شیروان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی سرقہ شدہ 07 عدد جدید انجن کمپریسر سمیت بیٹریاں، ڈرل مشینیں، اور دیگر قیمتی آلات، وقوعہ میں استعال ہونے والی گاڑی سوزوکی اور ایک عدد رپیٹر پمپ ایکشن، ڈائینامائیٹ، بارودی باتی اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان محمد رازق یارو ولد گوہر الرحمن، زاہد ولد سلطان اور عمیر ولد واصل ساکنان چلہتر کے خلاف تھانہ شیروان میں زیر دفعہ 380/411/34 پی پی سی، 15AA کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد پولیس نے چھوٹو گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے ایک ماہ قبل نگری بنگی میں محمد سعید عباسی کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا تھا۔ پولیس نے کاشف کو گرفتار کیا تو اس کی نشاندہی پر کلیم عرف چھوٹو بھی پکڑا گیا۔ لورہ (وائس آف ہزارہ) تحصیل لورہ جنگی میں سرگرم چھوٹو گینگ کے کچھ اراکین کو لورہ پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مدعی مقدمہ کی کوششوں سے گرفتار ہوا جبکہ کچھ ماہ قبل نگری ٹوٹیال میں ہونے والی چوریوں کا سراغ ابھی تک نہیں مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ جنگی میں ہونے والی چوری کے مدعی محمد سعید عباسی ولد گلبہار سکنہ پینکی نے بتایا کہ گذشتہ ماہ اس کے چازاد بھائی تشکیل عباسی ولد حاجی رفیق جو کہ کراچی میں روزگار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہے اس کے گھر کے تالے توڑ کر واشنگ مشین، سلائی مشین، چار عدد چار پائیاں، آنا گوندھنے والی مشین, ایل ای ڈی

ایبٹ آباد: طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے غریب شخص کا تین کمروں کا رہائشی مکان تباہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) طوفانی بارش نے تباہی مچادی یونین کونسل بگنوتر کے نواحی گاؤں بانڈی میرا سوکڑ میں طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے غریب شخص کا تین کمروں کا رہائشی مکان طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔رہائشی مکان میں جہیز کے سامان سمیت مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زاہد مالیت کا نقصان ہوا ہے۔متاثرہ شخص نے ڈپٹی کمشنر کو مالی امداد کے لئے درخواست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق 27 اپریل کی رات طوفانی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے خالق داد ولد میر زمان کے بیٹوں کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔چادر چھت مکان دو بیٹوں کا جہیز کا سامان،طلائی زیورات 4 تولے،فرنیچر،سروس پنشن کاغذات،قومی شناختی کارڈ سمیت گھریلو سامان مکمل راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا وہ محکمہ کا ریٹائرڈ ملازم اس کی گزر بسر پنشن پر بمشکل ہو رہی تھی جس کے کاغذات بھی

پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند: ایبٹ آباد میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی۔

ایبٹ آباد کے بڑے آٹا ڈیلرز کے پاس آٹے کا سٹاک محدود ہو گیا ہے، لوکل فلور ملز میں بھی ضروریات کے مطابق آٹا فراہمی ممکن نہیں ہے۔ پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے 20 کلو بیگ کی قیمت تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے: ایوان تجارت ایبٹ آباد۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پنجاب سے خیبر پختون خوا آٹا ترسیل کی پابندی پر ہزارہ میں آٹا کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ایبٹ آباد کے بڑے ڈیلرز کے پاس بھی آٹا کا سٹاک محدود ہو گیا۔ جب کہ لوکل ملز میں بھی ضروریات کے مطابق آٹا فراہمی ممکن نہیں ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کو بھی حالات کی نزاکت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں 25 رمضان المبارک کے بعد آٹا پنجاب سے نہ منگوانے ہر بڑے ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہو رہا

فالو کریں

error: Content is protected !!