خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ایبٹ آباد کے صحافی سڑکوں پر: صحافیوں کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے پہلے مرحلے کا بھی باضابطہ طور پر آغاز۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عالمی یوم آزادیِ صحافت کو پی ایف یو جے کی کال پر ارشد شریف کے نام سے منسوب کرکے منایا گیا اور پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے پہلے مرحلے کا بھی باضابطہ طور پر آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر شہید ارشد شریف کے قتل کیخلاف ایبٹ آباد پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں صحافیوں کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ،کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے ممبران نے بھی شرکت کی اور یوم آزادی صحافت کے موقع پر اے یو جے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،صدر اے یو جے ثاقب خان، جنرل سیکریٹری عاطف قیوم،اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری، ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے عامر شہزاد جدون، صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون، سینئر صحافیوں سردار نوید عالم،عادل عباسی

ممبر کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق کی کوششیں رنگ لے آئیں: ایبٹ آباد میں لوکل کے کرایوں کیلئے سوزوکی یونین کیساتھ معاملات طے پاگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں لوکل روٹ پر سفر کے مطابق کرایہ کو یقینی بنانے کے لئے سوزوکی یونین اور منتخب عوامی نمائندوں کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ گرینڈ جرگہ کے فیصلہ کے مطابق کرایہ نامہ میں ترمیم کرکے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو درخواست دیدی گئی ہے۔جس کے مطابق نیا کرایہ نامہ کا نوٹیفیکیشن جلد متوقع ہے شہریوں نے کرایہ نامہ کو ہر سوزوکی گاڑی اور اڈہ میں آویزاں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز عمائدین اور منتخب عوامی بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد،اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کے بعد سیکرٹری آر ٹی اے کو لوکل روٹ پر مفاہمتی کرایہ نامہ تحریری طور پر سپرد کیا جس میں تجویز دی گئی کہ ایبٹ آباد سے سیٹھی مسجد 30 روپے،سیٹھی مسجد سے ایوب میڈیکل کمپلیکس 30 روپے،ایبٹ آباد سے کمپلیکس تا کالا پل 40 روپے،ایبٹ آباد سے میر پور 45 روپے کرایہ

سوئی گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور بے بنیاد ٹیکس کے خلاف سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سوئی گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور بے بنیاد ٹیکس کے خلاف شاہراہ ریشم بلاک کر کے سوئی گیس کے دفتر کے سامنے ایک بھرپور احتجاج کیا گیا۔ جس ضمن میں بعدازاں ریجنل مینیجر سوئی نادرن کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کے گئی جس میں مدثر میر (بلدیاتی نمائندہ نواں شہر)، افظال عباسی (رہنما جماعت اسلامی)، شہریار خان(سوشل ایکٹیوسٹ)اور میڈیا کے نمائندوں نے کی۔ اس میٹنگ میں بھرپور عوامی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور موجود سوئی گیس کے نمائندوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا گیا اور اس عوامی مسئلے کا حل مانگا گیا اور اضافی ٹیکس واپس نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی وارننگ دی گئی۔

اسلام آباد نمبر گاڑی مالکان کے لئے بڑی سہولت کا آغاز۔

اب ٹرانسفر کے لئے اسلام آباد جانا ضروری نہیں، فزیکل چیکنگ کیلئے لاہور ملتان بہاولپور اور فیصل آباد میں سنٹر قائم۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں بھی اسلام آباد کی رجسٹر ڈ گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ کی جاسکے گی۔ عملہ کی تربیت شروع۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی جانب سے ملک بھر میں اسلام آباد رجسٹر ڈ گاڑیوں کے مالکان کیلئے بڑی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب اسلام آبا درجسٹرڈ گاڑی ٹرانسفر کے وقت فزیکل چیکنگ کے لئے اسلام آبا دلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، پہلے مرحلے میں اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ پنجاب کے چار بڑے شہروں لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد میں شروع کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں کراچی اور کو ئٹہ میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر

بارہ سال بعدامریکہ کے ایبٹ آباد آپریشن کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

صدر اوبامہ جو بائنڈن سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے چہروں پر تناؤ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسامہ بن لا دن کیخلاف کاروائی امریکی فوج نے مئی 2011 ء کو کئی 12 سال مکمل۔ واشنگٹن (وائس آف ہزارہ) کا لعدم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کیخلاف کئے جانے والے امریکی فوجی آپریشن کو اس وقت کے امریکی صدر باراک اوبامہ، نائب صدر جو بائیڈن اور سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت دیگر اوبامہ انتظامیہ کے اعلیٰ ترین حکام نے براہ راست دیکھا تھا جس کی مزید خصوصی تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں موجود رہ کر امریکی فوجی کاروائی دیکھنے والوں میں اس وقت کے سیکرٹری دفاع باب گیٹس بھی شامل تھے۔ اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی فوجی کارروائی پاکستانی شہرا بیٹ آباد میں کی گئی تھی۔ امریکی حکام کی جانب سے دیکھی جانے والی کارروائی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی گئی تھیں

fbr

ٹیکس سفارشات کی تیاری: منقولہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ٹیکس لگنے کا مکان۔

اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) ریسورسز موپیلائیزیشن کمیشن نے دولت مند افراد پر مستقبل کے منافع پر ایڈوانس ٹیکس، تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کی فیئر پرائس ویلیو پر کم از کم ٹیکس اور ایکسپورٹرز سے مناسب ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے دولت مند افراد سے ایڈوانس ٹیکس لیا جائے گا دکانداروں کے ٹیکس میں ایک فیصد کی اور باقی کاروبار پر چار فیصد ٹیکس کی تجاویز ہیں۔ ریسورسز موبیلائیزیشن کمیشن نے ایف بی آر کی جانب سے عدم تعاون کے باجود ہفتے کو اپنی عبوری رپورٹ پیش کی۔ کمیشن کے مطابق متعلقہ ڈیٹا تک رسائی دینے کے حوالے سے ایف بی آر نے تعاون نہیں کیا، کمیشن نے حکومت کو لسٹڈ کمپنیوں کے مستقبل کے منافع پر 5 فیصد اور غیر لسٹڈ کمپنیوں کے منافع پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے کارپوریٹ کلچر کی حوصلہ افزائی

نائب نا ظم یاسرندیم قتل کیس کا فیصلہ، ملزمان کو قیدو جرمانے کی سزا کا حکم۔

عدالت نے تھانہ صدر کی حدود بجیدہ میں گلی پختگی تنازعہ پر قتل ہونیوالے نائب ناظم یا سر ندیم کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ہری پور(وائس آف ہزارہ) تھانہ صدر کی حدود بجیدہ میں میں گلی پختگی تنازعہ پر قتل ہونے والے نائب ناظم یا سرندیم قتل کیس کا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزمان کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی جبکہ قتل میں نامزد ایک ملزم محمد یوسف ولد عبداللہ قبل ازیں ہی طبی موت انتقال کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود موضع بجیدہ میں 2016 میں کھلی پختگی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ملزمان محمد یوسف اختر نواز پسران عبداللہ ساکنان مجید ہ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے نائب ناظم بجید و یا سر ندیم ولد عبدالرحیم سکنہ بجیدہ کوقتل جبکہ عامر محمد جاوید، عبدالرحیم اور عامر شہزاد کو شدید زخمی

ضلع ایبٹ آباد میں پچاس سال بعد تبلیغی اجتماع اکیس مئی کو شروع ہوگا۔

حویلیاں سملیلہ ندی دوڑ میں چوبیس گھنٹے کے تبلیغی اجتماع کے پنڈال کی تیاری ضلع بھر سے خدمت کی جماعتیں مل کر کرینگی۔ ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام شریک ہونگے پنڈال میں ایک ہزار سے زائد وضو خانے بنائے جائینگے تیاریاں شروع۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرک ایبٹ آباد میں پچاس سال بعد تبلیغی اجتماع حویلیاں سملیلہ ندی دوڑ میں اکیس بائیس مئی کو ہونے جارہا ہے یکم مئی سے اس چوبیس گھنٹے کے تبلیغی اجتماع کے پنڈال کی باقاعدہ تیاری کے لئے ضلع بھر سے خدمت کی جماعتیں پہنچ کر اس پنڈال کو تیار کریں گے حویلیاں میں اس سے قبل 1979 میں اس ندی دوڑ کے مقام پر مرکزی جامع مسجد حویلیاں کے بانی قاضی چن پیر الہاشمی مرحوم کی سر پرستی میں تبلیغی اجتماع منعقد ہوا تھا اور اب تقریباً چوالیس سال بعد حویلیاں شہر اور تقریباً پچاس سال بعد ڈسٹرک ایبٹ آباد میں یہ تبلیغی

سوئی گیس کا میٹر رینٹ پانچ سو روپے کرنے صارفین سراپا احتجاج۔

محکمہ کی جانب سے سوئی گیس کا میٹر رینٹ 40 روپے سے بڑھا کر 500 جبکہ بلوں میں 112 فیصد تک اضافی رقوم شامل کردی گئیں مذکورہ اقدام مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ ہے یوٹیلٹی بلز عوام کیلئے موت کا پیغام بن چکے ہیں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سوئی گیس کا میٹر رینٹ 40 روپے سے 500 روپے کرنے اور جنوری 2023 سے گیس بلوں میں 112 فیصد تک اضافہ کر کے بلوں میں اضافی رقوم شامل کرنے پر صارفین سراپا احتجاج ایبٹ آباد کے شہریوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے سوئی گیس کا میٹر رینٹ 40 روپے سے 500 روپے کرنے اور جنوری 2023 سے گیس بلوں میں 112 فیصد تک اضافہ کر کے بلوں میں اضافی رقوم شامل کرنے پر گھریلوں

دوشیزہ سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔دو ملزمان گرفتار۔

مسماۃ (ل) کے شور شرابہ پر اہل محلہ جمع ہو گئے دونوں ملزمان گرفتار مقدمہ درج شنکیاری (وائس آف ہزارہ) مکڑھا میانہ میں دوشیزہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ شور شرابہ پر ملزم بھاگ گئے پولیس کی بروقت کاروائی دونوں ملزمان گرفتار مقدمہ ملزمان میں عبد الرحمن ولد محمد اجمل اور ابرار ولد صدیق سکنہ محلہ گناں شنکیاری شامل ہیں تفصیلات کے مطابق مسمات (ل) ساکنہ کڑھا میانہ شنکیاری نے نے تھانہ شنکیاری میں رپورٹ کر دانہ کہ گزشتہ روز گھر میں اکیلی موجود تھی عبد الرحمان اور ابرارگھر میں داخل ہوئے اور مجھے پکڑ کر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ میرے شور شرابہ کرنے پر اہلیان محلہ جمع ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے نامزد ملوث دونوں ملزمان عبد الرحمن ولد محمد اجمل اور ابرار ولد صدیق سکنہ محلہ گلاں شنکیاری شامل ہیں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

travel

دس لاکھ پاکستانی سال کے دوران روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ، پہلے سالانہ شرح 2 سے ڈھائی لاکھ تھی۔ 92 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے علاوہ ڈاکٹر، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اکاؤنٹنٹس اساتذہ، نرسز بھی شامل۔ 7 لاکھ 36 ہزار پاکستانی خلیجی ریاستوں، 40 ہزار یورپی ممالک گئے، سب سے زیادہ 4 لاکھ 70 ہزار سعود یہ منتقل۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ایک سال میں 10 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، صرف ایک سال میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا، سالانہ اوسط 2 سے ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون جاتے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 1 ملین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے۔ روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد

تساں نویں جگہ دیساں: لنک روڈ کے غریب ریڑھی بان پھر رگڑے میں آ گئے۔ ہر چیز ضبط۔

ایبٹ آباد لنک روڈپ تجاوزت کیخلاف آپریشن پڑھیوں تھڑوں کا خاتمہ۔ ٹی ایم اے اہلکاروں نے درجنوں ریڑھیاں اور تھڑے قبضہ میں لے لئے تھڑے فروشوں کا شدید احتجاج۔ لنک روڈ پر دھرنا ضلعی انتظامیہ اور تھڑے فروشوں کے درمیان مذاکرات متبادل جگہ دینے کا اعلان۔تجاوزات کیخلاف آپریشن عدالتی احکامات پر کیا گیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی سرپرستی میں ٹی ایم اے کا لنک روڈ پر تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن، درجنوں ریڑھیاں تھڑے قبضہ میں لے لیے، تھڑہ فروشوں کا شدید احتجاج لنک روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھڑہ فروشوں اور ضلعی انتظامیہ کے در میان مذاکرات کامیاب متبادل جگہ دینے کا اعلان کر دیا ایبٹ آباد شہر جو تجاوزات کے باعث مچھلی منڈی میں تبدیل ہو چکا ہے شہر میں اکثریتی علاقوں میں پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے

فالو کریں

error: Content is protected !!