خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

حویلیاں واقعہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری پارٹی کی جانب سے ایک نوجوان شہر یار ولد پرویز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ میں تحصیل چیئر مین عاطف منصف خان اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے واقعے میں پولیس نے بعض افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب سے بھی ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ میں تحصیل چیئر مین عاطف منصف خان سمیت ان کے 11 ساتھیوں کو قتل کر دیا گیا تھا حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے بعض ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب سے بھی ایک نوجوان شہر یارولد پرویز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) حکومتی وعسکری قیادت کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز اعلیٰ سطحی ہونے والے اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرا اجلاس ایک گھنٹہ جاری رہا اور اس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم نے بھی شرکت کی۔ حکام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں اپنی تحلیل کے 90 روز کے اندر پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کافی پریشان ہیں اور انہوں نے تمام صوبوں اور وفاق میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد

تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان دس ساتھیوں سمیت قاتلانہ حملے میں شہید۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان حملے میں شہید۔ گاڑی میں موجود دیگر تمام افراد جل کر جاں بحق۔ذرائع کے مطابق تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف گاؤں لنگرہ میں فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ دس پندرہ بامسلح افراد گھات لگا کر بیٹھے تھے۔جب عاطف منصف خان کی گاڑی لنگرہ کے گاؤں میں داخل ہوئی تو موڑ میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ساتھ ہی پٹرول کی بوتلیں پھینکیں۔جس سے گاڑی میں موجود تمام افراد جل گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق دس افراد گاڑی میں موجود تھے جو سارے جاں بحق ہوئے مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔ پولیس فائر برگیڈ کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی لیکن روایتی سستی کا مظاہرہ کیا گیا مقامی لوگوں نے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کو مثبت کردار ادا

طوفانی بارش: بلال ٹاؤن میں پانچ سالہ بچی برساتی نالے میں بہہ گئی۔ تلاش جاری، ہزارہ قومی محاذ کے صدر جان محمد بنگش نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) طوفانی بارش سے بلال ٹاؤن گرگہ کے مقام پر پانچ سالہ بچی سماویہ نور دختر سفیر احمد برساتی نالے میں بہہ گئی۔ چار گھنٹے کی طویل جووجہد کے باوجود بچی نہ مل سکی اور اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا، جسکی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا تھا۔ ہزارہ قومی محاذ کے صدر جان محمد بنگش کا کہنا ہے کہ قبل ازیں بھی بہت سے بچے اور نوجوان برساتی نالے میں بہہ کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ماضی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے راشی اہلکاروں نے بھاری رشوتوں کے عوض برساتی نالوں پر تعمیرات کروائیں۔ ہر سال دکھلاوے کیلئے آپریشن بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن نالے کو کشادہ نہیں کیا جا رہا۔ جس کی وجہ سے جہاں ہر سال لوگوں کا قیمتی سامان تباہ ہوتا ہے۔ وہیں کئی لوگوں کو اپنی جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیئے جانے کا عندیہ۔

عدالتی کاروائی کا جائزہ لے رہے ہیں عمران کے گھر سے ضبط اسلحہ لائسنس یافتہ نہیں تھاوزیر داخلہ افسوس عمران کو گاڑی سے حاضری لگانے کی اجازت دی گئی ہم نے اسے پیشی پر مجبور کیا پریس کانفرنس۔ لاہورایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو کالعدم جماعت قرار دیے جانے کا عندیہ دیدیا انہوں نے کہا کہ 2 دنوں میں ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کے کارکن دہشت گردی میں ملوث ہیں، جماعت پر پابندی لگوانے کیلئے عدالتی کاروائی کا جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ سے برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ نہیں تھا عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے ساتھ مسلح افراد تھے افسوس انہیں گاڑی سے حاضری لگانے کی اجازت دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گا

سردار بشارت صدرایبٹ آباد، اسد سعید ہری پور اور رفیق یوسف ایڈوکیٹ مانسہرہ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب۔

جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے سید خسات شاہ اور کا شف جدون 313 ووٹ لے کر برابر، دونوں چھ چھ ماہ کیلئے منتخب سردار بشارت نے 333 ووٹ حاصل کئے مد مقابل نو سیر خان نے 299 ووٹ لئے نو منتخب عہدیداروں کا مسائل حل کا عزم ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ بارا بیٹ آباد کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا سردار بشارت ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے جنرل سیکرٹری کیلئے دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں امیدوار 313 ووٹ لے کر برابر ہو گئے جس کے بعد دونوں کو چھ، چھ ماہ کی مدت کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے جنرل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا قرعہ اندازی کے بعد پہلے چھ ماہ کیلئے سید حسنات شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اگلے چھ ماہ کیلئے کاشف خان جدون جنرل سیکرٹری ہوں گے کلب سیکرٹری سیکرٹری مالیات، لائبریری سیکرٹری اور

ایبٹ آباد: دوکان کھولتے ہی مسلح ڈاکوسر پر پہنچ گیا۔ نقدی لوٹ کر فرار۔

گزشتہ روز محمد فیضان نے صبح دکان کھولی تو اچانک ایک 20 سالہ نوجوان نے اس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر رقم اور موبائل لے گیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) قلند ر آبا دارد ونگر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو دوکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ اس بارے میں لٹنے والے دوکاندار محمد فیضان نے بتایا کہ جمعے کے روز صبح دکان کھولی تو اچانک ایک میں چھپیں سالہ نوجوان نے دکان میں داخل ہو کر میری کنپٹی پر پستول رکھ لیا اور پاس موجو دسب پیسے اور موبائل فون حوالے کرنے کو کہا میں نے اپنے پاس موجود تمام نقدر تم جو پندرہ میں ہزار روپے کے لگ بھگ تھی نکال کر اس کے حوالے کی ساتھ ہی اپنا فون بھی اس کے حوالے کیا۔ ڈاکو باہر نکلا تو دکان کا شریچے کر کے باہر سے بند کر دیا

مسلم لیگ ن کے خیبر پختو نخوا کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔سردار مہتاب آئوٹ۔

سردار مہتاب آئوٹ۔ پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف سربراہی کریں گئے شہباز شریف راجہ ظفر الحق شاہد خاقان اور مریم نواز بھی شامل مرتضی جاوید عباسی سردار یوسف کیپٹن صفدر پیر صابر شاہ اور نگزیب نلوٹھہ انجینئر امیر مقام بھی بورڈ کے ممبر بنا دیئے گئے۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ سردار مہتاب آئوٹ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پارلیمانی بورڈز کی سربراہی کریں گے۔ وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل۔ مسلم لیگ ن نے آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ٹکٹ کے فیصلے کے لئے خیبر پختونخوا کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا گیا، پارلیمانی بورڈ خیبر پختو نخوا میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا، چیئر مین پارٹی راجہ ظفر الحق، نائب صدور

ایوب ٹیچنگ ہسپتال سمیت صوبے کی دس ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنر تحلیل۔

صوبے کے 10 ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کی تحلیل 2 ہفتے میں 2 مرحلوں میں مکمل ہوگئی سیاسی تعیناتیوں کو ختم کرنا ہمارے مینڈیٹ کا حصہ ہے۔رجسٹر ڈ مستحقین کو آٹے کے 2 سے 3 تھیلے مفت دیں گے۔ لاء آفیسرز کی تعداد 61 سے کم کر کے 43 کر دی گئی ہے: نگراں صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل نے گزشتہ روز ہونے والی نگران صوبائی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے کہا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ کا مینڈیٹ صاف و شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنا اور ایکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔ ہمارے مینڈیٹ میں سرکاری اداروں میں سیاسی تعیناتیوں کی نشاندہی

پابندی کے باوجود سابق وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیوسٹی نے بھرتیاں کر لیں۔

سابق وائس چانسلر نے جانے سے دو دن قبل 150 سے زائد بھرتیاں کر دیں با اثر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے خصوصی اجازت لے لی اتنی زیادہ اسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیوں کیوجہ سے یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہوگئی ادارے کے پاس سٹاف کو دینے کیلئے تنخواہیں بھی نہیں۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابقہ وائس چانسلر جانے سے دو دن پہلے 150 سے زائد بھرتیاں کر گئے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد تھی لیکن با اثر امیدواروں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے خصوصی اجازت لائی جس کے بعد وائس چانسلر نے سب کو نواز دیا یو نیورسٹی کے قائمقام وائس چانسل اتنی تعداد میں بھرتیوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہو گئے یونیورسٹی کے پاس سٹاف کی تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابقہ وائس چانسلر

خاتون کو تین بیٹیوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

خائستہ خان مرحوم کی مطلقہ بیٹی رقیہ گھر میں اپنی تین بیٹیوں فوزیہ دیگر کے ساتھ موجود تھیں کہ مغرب کے وقت نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے چاروں موقع پر جاں بحق ہلزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فراز ڈی پی او مانسو ڈی ایس پی سرکل او کی بھی گئے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے۔ اوگی (وائس آف ہزارہ)اوگی کے گاؤں کوٹ میں خاتون کا تین بیٹیوں سمیت لرزہ خیز قتل، سفاک ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ سے چاروں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او مانسہرہ ظہور با بر آفریدی، ڈی ایس پی سرکل اوگی جاوید خان، ایس ایچ ادتھانہ اوگی سید لیاقت شاہ بمعہ نفری پہنچ گئے اور گاؤں کے لوگوں کی مدد سے نعشیں کی نگری ڈی ہسپتال اوگی منتقل کر دیں۔ ذرائع

عام آدمی ڈیفالٹ کر گیا: بدترین مہنگائی نے رمضان سے قبل ہی لوگوں کا کچومر نکال دیا۔رہی سہی کسر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے نکال دی۔

رمضان المبارک قر یب آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی نئی سرکاری ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی بڑا گوشت 450 روپے سے بڑھا کر 630 روپے کر دیا گیا دودھ 180 روپے دہی 200 روپے بین 250 روپے، پکوڑے 380 روپے کلو روٹی کے وزن اور قیمت کا تعین نہ ہوسکا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) رمضان المبارک قریب آتے ہی پرائس ریویو کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا اور ٹی سرکاری لسٹ جاری کر دی گئی بڑا گوشت 450 روپے فی کلو سے بڑھا کر 630 روپے فی کلو چھوٹا گوشت 1000 سے بڑھا کر 1350 روپے فی کلو، دودھ 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 180 روپے فی کلو، دہی 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو، بیسن 250 فی کلو، پکوڑے 380 روپے فی کلو جبکہ

فالو کریں

error: Content is protected !!