خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد۔

پولیس کو واٹس ایپ گروپوں سے بھی علیحدگی اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا شف آفتاب عباسی نے تمام پولیس افسران کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق محط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں جبکہ مختلف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس کا بھی حصہ ہیں۔ خط میں بتایا گیا کہ سوشل خط میں میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کو پھیلا کر پولیس کے مورال کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اختیار کریں۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری

سلہڈ میں پھینکنے سے روکنے کے بعد ایبٹ آباد شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

واسا نے وقتی طور پر ہریپور کینٹ بورڈ نے حویلیاں میں کوڑا کرکٹ پھینکا لیکن انہوں نے بھی مزید کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روک دیا۔ واسا کے پاس اب کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اس لیے شہر سے گزشتہ دو دن سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا گیا:ذرائع۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کی طرف سے واسا، کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کو کوڑا کرکٹ سلہڈ ڈمپنگ پوائنٹ میں پھینکنے سے روکنے کے بعد شہر کے تمام گلی محلوں اور چوراہوں میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے واسا نے وقتی طور پر ہریپور جبکہ کینٹ بورڈ نے حویلیاں میں کوڑا کرکٹ پھینکا لیکن ہر پور اور حویلیاں نے بھی مزید کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روک دیا متعلقہ محکموں کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد پیچ نے کینٹ

خطیب چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم: بل کی عدم ادائیگی پر مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد کاگیس میٹر اتار لیا گیا۔

محکمہ اوقاف نے خطیب ہزارہ سمیت محکمہ کے متعدد ملازمین کی تنخواہوں کو بھی گزشتہ چھ ماہ سے روک رکھا ہے۔ محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے ایک سال سے دولاکھ ساٹھ ہزار روپے کے بل عدم ادائیگی پر مسجد کا کنکشن منقطع کر دیا۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اوقاف کے افسران کی طرف سے لاکھوں روپے کے بلز کی عدم ادائیگی پر مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد کا شدید سردی میں سوئی گیس کا میٹرا تار لیا گیا اور بجلی کے بل میں بھی لاکھوں روپے واجبات سے بجلی منقطع کرنے کا بھی خطرہ ہے محکمہ اوقاف نے خطیب ہزارہ سمیت محکمہ کے متعدد ملازمین کی تنخواؤں کو بھی 6 ماہ سے روک رکھا ہے آمدن بڑھانے کے لئے اوقاف کی دکانوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے باوجود خطیر رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے عوام میں تشویش اور غم و غصہ کی لہر پیدا ہوگئی۔ جمعہ کے

ایبٹ آباد میں سوزوکی کرایوں کا مسئلہ حل ہو سکا: ڈرائیوروں کی ہڑتال، بدمعاشی اور بدتمیزی جاری۔

ایبٹ آباد میں سوزوکی کرایوں کا مسئلہ حل ہو سکا: ڈرائیوروں کی ہڑتال، بدمعاشی اور بدتمیزی جاری۔ سوزو کی ڈرائیورز ہڑتال کے دوران بد معاشی بد تمیزی اور غنڈہ گردی پر اتر آئے پولیس کاروائیوں کے باوجود بے بس۔ لوکل روٹس کی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے من مانے کرایوں کی وصولی کیساتھ لڑائی جھگڑے شروع کر دیئے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر کے مقامی روٹس پر کرایوں کا مسئلہ حل نہ ہو سکا اڈے سے چلنے والی سوز کیوں کے ڈرائیوروں کی کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پر ہڑتال جاری ہے سوزو کی ڈرائیورز ہڑتال کے دوران بد معاشی بد تمیزی و غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں اورانہوں نے مسافروں کو گاڑیوں سے اتارا نہیں گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کر رہے ہیں پولیس کا روائیاں کر رہی ہے لیکن اب پولیس بھی بے بس نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور زمن مانیاں

چلاس بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے فوجیوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق چھبیس زخمی۔

بس غذر سے راولپنڈی آرہی تھی، ہڈور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جاں بحق افراد میں دو فوجی بھی شامل۔ فائرنگ سے بس میں آگ بھڑک اٹھی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک چلاس(وائس آف ہزارہ)گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں نامعلوم مسلح افراد کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور26 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر دیا مرکیپٹن ریٹائر ڈ عارف احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب نا معلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے۔ ٹوموورز کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں پاک فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے پانچ کی لاشوں کی شناخت ہو

جیب تراش عورت خاتون کے پرس سے ساڑھے تین ہزار ریال لے اڑی۔

ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ آنے والی خاتون کے جیب تراشوں نے پیسے نکال لئے۔ قبل ازیں بھی متعدد وارداتیں ہسپتال میں ہو چکی ہیں عوام نے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔ حویلیاں (وائس آف ہزارہ)حویلیاں ہاسپٹل میں مریضہ کے ساتھ خاتون جیب کتروں کے ہاتھوں لٹ کی پینتیس سوریال اور پندرہ ہزار روپے نکال کر جیب کترا خاتون رفو چکر ہو گئیں تفصیلات کے مطابق حویلیاں ہاسپٹل میں آئی ہوئی مریضہ کی لواحقین خاتون کو جیب کترا خاتون نے پینتیس سو ریال اور پندرہ ہزار روپے کا چونا لگا کر رفو چکر ہوگئی اس سے قبل بھی متعدد بار مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین ان جیب کتروں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں شہریوں عوامی حلقوں نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک مریض کی پریشانی اور دوسرا جیب کتروں کے ہاتھوں لانا عوام کے لیے لمحہ فکریہ بن کر رہ گیا شہریوں نے

دہشتگردی اقعات میں خواتین بھی ملوث:اغواء بھتہ خوری کی معلومات لیتی ہیں۔

2014 ء سے لیکر اب تک 51 خواتین میں سے 30 دہشتگردی 13 اغوا 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث۔ پشاور میں 6 مطلوب جن خواتین کا بھتہ خوری میں نام آیا ہے وہ کاروباری حضرات واہم شخصیات کی معلومات دہشتگردوں کو فراہم کرتی ہیں خواتین سے متعلق تفتیش میں مشکلات ان کا ہی مائنڈ سیٹ تبدیل کر کے ریاست کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے:حکام۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں مردوں کیساتھ خواتین کے بھی ملوث ہو نی کا انکشاف ہوا ہے صوبے میں 2014ء سے لیکر اب تک 51 خواتین دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہیں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کے مطابق 30 خواتین دہشت گردی 13 اغوا 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہیں فہرست میں 2 خواتین بھتہ خوری 3 غیر رفائنینسنگ میں ملوث پائی گئی ہیں پشاور کی بات کی جائے تو پشاور میں 2 خواتین دہشتگردی 2 اغوا 2 بھتہ

انجو دہلی پہنچتے ہی لاپتہ بچوں سے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔

طلاق میں 3 سے 5 ماہ لگتے ہیں، انجو سے متعلق کوئی دلچسپی نہیں، شوہر اروند نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک:وائس آف ہزارہ) سرحد پار سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر پاکستان آنے کے بعد شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو (اسلامی نام فاطمہ) 5 ماہ تک پاکستان میں رہنے کے بعد گزشتہ روز بھارت پہنچ کر لاپتہ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پہنچنے کے بعد سے انجو کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ نہ ہی وہ بھیواڑی پہنچی ہیں اور نہ ہی وہ اپنے بچوں سے ملی ہیں۔ انجو جس رہائشی سوسائٹی میں رہتی تھیں وہاں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام گاڑیوں اور اجنبیوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کی ایک ٹیم نے انجو کے بچوں 15 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ انجو کے

ہزارہ سمیت 32 اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ۔

جون 2022 میں 5202 مریض رجسٹرڈ تھے جنوری میں تعداد 5997 30 نومبر کو تعداد 6966 تک پہنچ گئی۔ افغانستان کے 201 مریض پاکستان میں زیر علاج پشاور میں 1274 مریض 107 خواجہ سراء وائرس کا شکار۔ پشاور (وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبے کے 32 اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا ایڈز پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق ایبٹ آباد میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 121 ہے۔بنوں میں یہ تعداد 874 ہے بٹ گرام میں 41 بونیر 103 چارسدہ 307 چترال 22 ڈیرہ 164 دیر لوئر 255 دیر اپر 124کو ہاٹ 214 ہنگو 113 ہری پور 37 کرک 125 کوہستان 8 لکی مروت 285 ملاکنڈ 110 مانسہرہ 132مردان 314 بوشہرہ 227 پشاور میں سب سے زیادہ 1274 صوابی 241 سوات 300 شانگلہ 63 ٹانک 88 اور تورغر میں ایک مریض موجود ہے قبائلی علاقے باجوڑ

چیف جسٹس پشاور ہائیکوٹ کا زیر التوا مقدمات فوری نمٹانے کا حکم۔

متعلقہ حکام وزارت داخلہ کیسا تھ مل کر ملزمان کی بین الصوبائی منتقلی کے طریقہ کار کو فعال اور آسان بنائیں۔ جسٹس ابراہیم خان کے زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام میں تاخیر پر تشویش۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان نے قیدیوں کے زیر التواء مقدمات کو فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراسکیوشن ان کیسز میں پولیس گواہوں کی بلا تاخیر موجودگی یقینی بنائے جبکہ انہوں نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ ملزمان کی بین الصوبائی منتقلی کے طریقہ کار کو فعال کریں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کی صدارت میں پشاور ہائی کورٹ میں 12 ویں صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیکرٹری ہوم عابد مجید، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختو نخوا عا مر جاوید، آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان، سینئر ممبر بورڈ

چارسرکاری ادارے حکومتی سر پرستی سے آزاد: پی ٹی وی،کسٹم اور سٹیل ملز کی نجکاری کا پلان بھی تیار۔

این ایچ اے نیشنل شپنگ کارپوریشن ریڈیو پاکستان اور پوسٹل سروسز شامل ادارے خود مختار بورڈ ز کے تحت کام کرینگے۔ پی ٹی وی،کسٹم اور سٹیل ملز کی نجکاری کا پلان بھی تیار حکومتی اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہونگی نوکری پر برقرار رکھنے یا فارغ کرنیکا فیصلہ کار کردگی پر ہوگا۔ غیر تسلی بخش کار کردگی پر فارغ کرنے سے پہلے ایک ماہ کا نوٹس دیا جائیگا۔ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، ایوان صدر سے 4 سرکاری اداروں کو حکومتی سر پرستی سے آزاد کرنے کے آرڈینینس جاری کر دیے گئے۔ صدر مملکت نے چاروں اداروں ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری دے دی، غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈ ز کے ماتحت کام کریں

ایم ڈی کینٹ نتائج کا اعلان: پہلی اور دوسری پوزیشن سوات کے طلباء نے حاصل کی۔ریکارڈ 11 ہزار 366 طلبہ غیر حاضر۔

ٹیسٹ میں 13300 طلبہ نے 100 سے کم 12500 سے زائد طلبہ نے 150 سے کم نمبر حاصل کئے۔ تیمور اقبال انعم خان امان اللہ مطال عظیم عاصم ایاز اور حسیب خان نے 192 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔ ٹاپ 13 میں پشاور کا کوئی طالب علم شامل نہیں، ٹیسٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن سوات کے طلبہ نے حاصل کی۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے تاریخ میں پہلی مرتبہ نقل پر نتائج منسوخ ہونے اور دوسری بار منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر 6 امیدواروں نے 192 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن 3 نے 191 نمبر لے کر دوسری اور دو طلبا 190 نمبر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کل 46218 رجسٹرڈ امیدواروں میں

فالو کریں

error: Content is protected !!