خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

محکمہ مال کی فیسوں میں اضافہ: پٹواریوں نے بھی نذرانوں میں اضافہ کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ مال کی سرکاری فیسوں کے اضافے کے ساتھ ہی بعض پٹواری حضرات نے بھی اپنے نذرانوں میں بھی اضافہ کر کے زمینداروں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے خریدو فروخت کرنے والوں نیسرکاری فیسوں میں اضافے کے بعد سر پکڑ کر بیٹھ گئے تھے اوپر سے حلقہ پٹواریوں نے بھی اپنے نذرانوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے دس بیس لاکھ روپے کے سودے پر خریدار یا فروخت کرنے والوں کو انتقال درج کروانے پر بھاری نذرانہ دینے پڑتے ہیں زمینداروں نے کہا ہم سرکاری فیسوں پر پریشان ہیں کہ 17فیصد سے زائد سرکاری فیسیں ہوگئی ہیں جو ہم متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

کئی شرفاء گھروں کے لوگ اپنے قیمتی موبائل سے محروم ہو گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کئی شرفاء گھروں کے لوگ اپنے قیمتی موبائل سے محروم ہو گئے۔ مکمل نیٹ ورک شہر میں ایسی وارداتوں میں سر گرم ہیں۔ذرائع کے مطابق حویلیاں شہر میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف مقامات پر ایسی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ حویلیاں شہر میں موبائل چھیننے اور موبائل چوری کی درجنوں واقعات ریکارڈ پر آ چکے ہیں جگہ جگہ ایسی موبائل چوری کی وارداتوں سے عوام الناس میں خوف ہراس بڑھ رہا ہے اکثریت کے ساتھ ان وارداتوں میں نوجوان لڑکے اور عورتیں شامل ہیں۔جنہوں نے ایک مکمل نیٹ ورک بنا یہ وارداتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ملکاں اراضی تنازعہ قتل کیس:دونوں فریقین نے تمام تراختلافات ختم کرتے ہوئے ایگ دوسرے کو گلے لگالیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملکاں اراضی تنازعہ کیس دونوں فریقین فیصل خان،مدثرخان پسران اصغرخان اورمحمدافسرولدفیروزدین تمام تراختلافات ختم کرتے ہوئے ایگ دوسرے کو گلے لگالیاجس میں خطیب ملکاں سرپرست اعلیٰ اہلسنت والجماعت ملکاں مولانا جاوید فاروقی چیئرمین ڈی آر سی حویلیاں سلیم خان،وقارخان ڈی ایس پی سرکل حویلیاں سجادخان ایس ایچ او حویلیاں اس جرگہ میں مولانا جاوید فاروقی نے بھرپور کردار ادا کیا مورخہ 12.10.2022کوملکاں گوال میں اراضی کے تنازعہ پر دونوں گروپوں میں لڑائی جھگڑہ ہوکر فائرنگ کے نتیجہ میں محمد افسر کی بیٹی گولی لگنے سے جان بحق ہوگئی تھی جسکی دعویداری فیصل خان وغیرہ پرکی گئی تھی دونوں فریقین میں تنازعہ شدت اختیار کررہاتھا جسکو ختم کروانے کے لیے اہلسنت والجماعت کے علماء کرام مولانا جاوید فاروقی مولانا عمر خان چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان وقار خان کی اورمعززین علاقہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور دونوں فریقین کے درمیان اس رنجش کوختم کرنے میں

قلندرآباد میں غیر قانونی تعمیر ہونے والے پیٹرول پمپ کا جاری کام بند کروا دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی۔ قلندرآباد میں غیر قانونی تعمیر ہونے والے پیٹرول پمپ کا جاری کام بند کروا کر مزید کام نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر اور بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد الماس خان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قلندرآباد میں تعمیر ہونے والا غیر قانونی پیٹرول پمپ بند کروا کے مزید کام کو روک دیا۔ پیٹرول پمپ مالکان کے پاس کسی قسم کی این او سی موجود نہیں تھی۔یاد رہے شہر بھر میں کسی قسم کی بھی غیر قانونی تعمیرات قابلِ قبول نہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں جاری رہیں گی۔

ہزارہ کا اعزاز، اسد جاوید خان پراوینشل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخواہ کے صدر منتخب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہزارہ کا اعزاز، اسد جاوید خان پراوینشل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخواہ کے صدر منتخب۔پراوینشل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخواہ صوبہ کا سب سے بڑا سماجی پلیٹ فام ہے۔زیشان ہوتی چیئرمین، اسد جاوید خان صدر، علی آفریدی نائب صدر، محمد خلیل سیکریٹری جنرل، شہاب الدین انفارمیشن سیکریٹری اور جلال شیرازی جائنٹ سیکریٹری منتخب۔ صوبہ بھر کے نوجوانوں کو سماجی سرگرمیوں میں شامل کر کے پارلیمانی طرز سیاست سے روشناس کروانے والے خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے پلیٹ فام پر ہزارہ کو نمائندگی ملنا اعزاز کی بات ہے۔ یوتھ اسمبلی نے گزشتہ 10 سالوں سے صوبہ بھر کے نوجوانوں کو سماجی سرگرمیوں میں شامل کرتے ہوئے 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پلیٹ فام کا حصہ بنایا اور نوجوانوں کی بہتری کے لیئے کئی قراردادیں صوبائی اسمبلی سے بھی پاس کروائی ہیں اسد جاوید خان گزشتہ دس سالوں سے PYA کو ہزارہ سمیت صوبہ بھر میں فعال بنانے

ایبٹ آباد:علی ٹاؤن، شیلی ویلی، مقدس ٹاؤن، نواز ٹاؤن، ایس کے بی ڈویلپرز اور عبداللہ ٹاؤن کے نام سے چھ غیر قانونی سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے میرپور مہتاب عباسی روڈ موضع بلڈھیری اور طہراہنہ میں علی ٹاؤن، شیلی ویلی، مقدس ٹاؤن، نواز ٹاؤن، ایس کے بی ڈویلپرز اور عبداللہ ٹاؤن کے نام سے چھ غیر قانونی سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔ ان سب سوسائٹیز کے تمام دفاتر کو بھی سیل دیا گیا۔ سوسائٹیز مالکان نے متعلقہ اداروں سے کسی قسم کی این او سی نہیں لی اور غیر قانونی پہاڑوں کی کٹائی اور درختوں کی کٹائی کی جا رہی تھی جس پر ان تمام سوسائٹیز کو سیل کر دیا گیا۔شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کے ان

ایبٹ آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے تین بچوں سے ماں چھین لی۔شوہر تین بچوں سمیت بے ہوش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گیس کی لوڈ شیڈنگ نے تین بچوں سے ماں چھین لی۔شوہر تین بچوں سمیت بے ہوش۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں شدید سردی کے دوران محکمہ سوئی گیس نے بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گاؤں نملی میرا کیساتھ تعلق رکھنے والے سجیل احمد نے نواں شہر جوگن کے علاقے میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سوئی گیس کی سپلائی بند ہو گئی۔ جب گیس کی سپلائی بحال کی گئی توکمرے میں گیس بھر گئی۔ جس کے نتیجے میں سجیل احمد کی زوجہ سعیدہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ سجیل احمد تین بچوں پانچ سالہ محسن، سات سالہ احسن اور تین سالہ بیٹی سمیت بے ہوش ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

کاغان کالونی میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے تیرہ جواری ککڑوں سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او میرپور عارف تنولی کی کاروائی، مرغوں کی لڑائی، پر جواء لگائے 13 جواری گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 14 ہزار، 11 موبائل، 12 عدد قیمتی مرغے برآمد 5GO کے تحت مقدمہ درج۔ میرپور پولیس نے کاغان کالونی پلاٹ میں کاروائی کے دوران، بلاول ولد ابراہیم سکنہ بانڈہ دلازاک، فیضان ولد اعجاز سکنہ شیخ البانڈی، احسان ولد ساجد سکنہ بانڈہ دلازاک، ہارون ولد عمر سکنہ کوہستان، عثمان غنی ولد سرتاج سکنہ کوہستان، عادل ولد میر سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں، عمیر ولد صدیق سکنہ بانڈہ شیر خان، افضال ولد اقبال سکنہ بانڈہ دلازاک، محمد شیر ولد رحمت اللہ سکنہ مری روڈ، ارسلان ولد عبدالمالک سکنہ بانڈہ دلازاک، حبیب ولد عبدل سکنہ بانڈہ دلازاک، وسیم ولد غلام ربانی سکنہ قلندر آباد اور احسان ولد انور سکنہ شیخ البانڈی کو گرفتار کیا۔

نیشنل ہائی وے کراچی پر تیز رفتار ٹرالر نے آٹھویں جماعت کے طالب علم مدثر تنولی کو کچل دیا۔

کراچی (وائس آف ہزارہ) نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے آٹھویں جماعت کے طالب علم مدثر تنولی کو کچل دیا۔ متوفی کا آبائی تعلق مانسہرہ کے گاؤں بٹل سے تھا۔ جبکہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کی حدود نیشنل ہائی وے قائد اعظم پارک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ نعش کے ہمراہ پولیس کارروائی کے لیے آنے والے اے ایس آئی نیک زاد خان نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ مدثر ولد اسلم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ملزم نجیب اللہ ولد سلطان احمد کو گرفتار اور ٹرالر

دلدارعرف پپوقتل کیس:جرم ثابت ہونے پر عدالت نے چار پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں سنا دیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) دلدارعرف پپوقتل کیس:جرم ثابت ہونے پر عدالت نے چار پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں سنا دیں۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے بتایاکہ گاؤں گوریاں کسکی کے رہائشی دلدار عرف پپو نے جھنگی میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔ سترہ فروری2022ء کی شب دلدار عرف پپو لاپتہ ہوگیا۔ اگلی صبح اس کی لاش ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے ملی۔ دلدار عرف پپو کو کئی گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا۔ جس پر دلدار عرف پپو کے لواحقین نے جھنگی سٹاپ پر کئی گھنٹے تک شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق دلدار عرف پپوقتل کیس میں تھانہ میرپور کے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جن میں عبدالقدیر ولد محمد یعقوب، وقاص ولد ذوالفقار، مصور ولد انور اور عمران ولد بشیر شامل ہیں۔ پولیس نے کیس کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے

جامعہ سیدنا ابوبکرؓ سلطان پور حویلیاں میں عظیم الشان فقید المثال 15ویں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جامعہ سیدنا ابوبکرؓ سلطان پور حویلیاں میں عظیم الشان فقید المثال 15ویں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 27حفاظ کرام کی دستار بندی کے علاوہ 15طلباء کو میڈل سے نوازا گیا اور بہترین کارکردگی پر 4علماء کو اعزازی شیلڈ سے بھی دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی حضرت مولانا سید محمود الحسن شاہ مسعودی صاحب تھے۔ دیگراکابریں میں حضرت مولانا سلیم اعجاز صاحب، حضرت مولانا قاری نعیم الرحمن ظہیر صاحب ہری پور، ثناء خواں مصطفی محترم اعجاز حسین شاہ کاظمی صاحب،حضرت مولانا حبیب الرحمن،حضرت مولانا عبدالوحید صاحب مہتمم جامعہ امام ابوحنیفہ مسلم آباد، مولانا قاری عبدالباسط صاحب اورمہتمم جامعہ ہذا حضرت مولانا پروفیسر مفتی آصف محمود صاحب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر التعداد شریک تھے۔ کانفرنس خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حضرت مولانا سید محمود الحسن شاہ مسعودی صاحب نے کہاکہ جامعہ سیدنا ابوبکرؓ سلطان پور حویلیاں

جعل سازی، جعلی کرنسی کا لین دین کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی،گاڑیوں کے کاروبار میں دھوکہ دہی، جعل سازی سے گاڑیوں کے کاغذات بنا کے فروخت کرنے، جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،دو عدد میران گاڑیاں، 05 لاکھ دس ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد، تھانہ کینٹ میں مختلف دفعات کے تحت دو مقدمات درج،مانسہرہ خواج گان کے رہائشی عالمگیر ولد عالمزیب کی درخواست پر کینٹ پولیس نے کاروائی کے دوران دھوکہ دہی اور جعل سازی سے گاڑیاں کی فروخت اور گاڑیوں کی جعلی دستاویزات تیار کرنے سمیت جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث 03 ملزمان ساجد مسعود ولد مسعود سکنہ نتھیاگلی، شوکت ولد لطیف سکنہ ملاچھ اور قاری شاہد ولد عظیم سکنہ ملاچھ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 02 عدد مہران گاڑیاں اور 05 لاکھ دس ہزار روپے جعلی نوٹ برآمد کر لیے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں زیر دفعات 419/420/468/471 اور 489B پی

فالو کریں

error: Content is protected !!