خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

حاجی خواص خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تناول کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی خواص خان مرحوم کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی سیاسی،سماجی،مذہبی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی،اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی،پروگرام میں سابق تحصیل ناظم ایبٹ آبادمحمد اسحاق زکریا،چیئرمین اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ صوبیدار (ر)جمشید تنولی،ریٹائرڈ پرنسپل عزیز الرحمن،بابو خوشحال خان،سید عارف شاہ،عبیدالرحمن سلیمانی،ملک کاشف و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمانان گرامی نے مرحوم خواص خان کے فرزند حنیف تنولی و دیگر سے اظہار تعزیت اور علاقے میں انکی خدمات کے حوالے سے بات چیت کی،مرحوم عوام کی خدمت کرنے والے شریف النفس اور بہترین اخلاق و کردار کے پیکر تھے،اللہ کریم انکی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر پر اجر عظیم عطا کرے

کاغان کالونی میں آٹھ سالہ بچی کو زخمی کرنیوالا نوجوان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور پولیس کی کاروائی۔آٹھ سالہ بچی کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔آج مورخہ 22 نومبر دن کاغان کالونی کے مقام پر، 8 سالہ بچی گھر سے باہر کھیل کود میں مصروف تھی کہ ملزم نعیم عرف بھٹو ولد فضل داد سکنہ جھنگی کھوجہ، نے بچی کو چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا، جس پر میرپور پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 324PPC، 37CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد کے سرکل بیروٹ کے سکولوں کی حالت زار قابل رحم۔ ملازمین غائب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کے پی سرکار کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے نکلے۔ صوبے کے پرائمری سکولوں کی تشویش ناک صورت حال ہے۔ سونے پر سوہگہ کہ پرائمری سکولوں میں بنیادی طور 2 اساتذہ تعینات ہوتے ہیں۔ جو کہ چھ جماعتوں کو ایک ہی وقت میں پڑھاتے ہیں۔ جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے متعدد سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ ضلع ایبٹ آباد کے سرکل بیروٹ کے سکولوں کی حالت زار قابل رحم ہے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول باسیاں سرکل بیروٹ میں عرصہ 40 سال سے زائد چوکیدار کی آسامی نہیں ہے۔ سکول انتظامیہ کے بقول بار بار افسران بالا کو لکھنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس وجہ سے سرکاری سکولوں میں نہیں بھیجتے ہیں کہ معیار تعلیم انتہائی ناقص ہے۔ پرائمری سکول باسیاں میں بچے سکول

سیشن جج میڈم۔منیرہ عباسی صارف عدالت کا عوامی مفاد میں تاریخ ساز فیصلہ۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)سیشن جج میڈم۔منیرہ عباسی صارف عدالت ہری پور کا عوامی مفاد میں تاریخ ساز فیصلہ۔بزرگ شہری کو سبسڈی کی رقم کی فراہمی میں تاخیر و کوتاہی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہری پور کی تنخواہ فوری بند کرنے کا حکم اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ۔کسی بھی محکمے یا شخص کو عوام کے حقوق سلب کرنے اور دھوکہ فراڈ کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ سیشن جج صارف کورٹ میڈم منیرہ عباسی کے دوران سماعت ریمارکس یہ پچاس ہزار کی رقم درخواست گزار کو ادا کی جائے گی۔ بزرگ شہری کو محکمہ زراعت نے بیج مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قیمت پر دیے اور یہ کہا گیا کہ آپکو بعد میں سبسڈی دی جائے گی جب سبسڈی کے لیے بزرگ شہری کاشتکار نے رابطہ کیا تو کارڈ بنانے کا کہا گیا حبیب بینک نے مشین خرابی کا کہہ کر، نادرا بھیجا گیا تنگ آ کر شہری

ایس پی ہیڈکوارٹر عارف جاوید،ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر عارف جاوید،ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں پیش آنے والے سانحات میں ایبٹ آباد پریس کلب کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ایک وقت تھا جب پولیس بیرک تک مقید تھی یہاں کے میڈیا نے شہر کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے ببانگ دہل ساتھ دیا جب بڑے بڑے اسٹیک ہولڈر نظریں پھیر چکے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایس پی سی ٹی ڈی محمد نذیر،اے ایس پی کینٹ اعتزاز احمد،ڈی ایس پی گلیات راجہ محبوب الرحمن کے علاوہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری،رکن فیڈرل ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری

چھاٶنی کے نام سےپہیچان رکھنےوالا شہر ایبٹ أبادکیسے ترقی کی جانب گامزن ہوا

 خصوصی رپورٹ تحریروترتیب (وقاص باکسر) قارہین کرام أج ایبٹ أباد شہرکی بات کرتے ہیں جوسکھوں کےدورمیں چھاٶنی کے نام سے پیچاناجاتاتھاہرطرف سکون کاعالم تھا لوگ ایک دوسرے سےبےپناہ محبت کرنےوالے تھے اپنے شہر کی دیکھ بھال کرتے اوراچھاٸی کو ترجیح دیتے تھے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا چھاٶنی نام سے پکارے جانے والا شہر ایبٹ أباد کے نام پر منسوب ہوگیا ضلع ایبٹ آباد پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کا ایک پرفضا اورخوبصورت ضلع ہے۔ ضلع ایبٹ أباد 1969 مربع کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہے۔ ضلع ایبٹ آباد کا صدر مقام اور صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان کا ایک اہم شہرہےجسکی سطح سمندر سے بلندی 4120 فٹ ہے۔ راولپنڈی سے 101 کلومیٹر دور یہ پاکستان کا پرامن مقام ہے۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق اس شہر کی آبادی 881,000 افراد پر مشتمل تھی اور 94 فیصد افراد کی مادری زبان ہندکو ہے۔ضلع ایبٹ آباد میں متعدد قبیلے آباد ہیں

مساح سیداں قتل کیس، ملزمان نے ڈی آر سی دفتر حویلیاں میں قرآن پاک پر حلف لیکر دشمنی ختم کرنے کا عہد کر لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مساح سیداں قتل کیس، ملزمان نے ڈی آر سی دفتر حویلیاں میں قرآن پاک پر حلف لیکر دشمنی ختم کرنے کا عہد کر لیا۔ فریقین بغلگیر، ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان، چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان جدون، کنونئیر وقار خان جدون، ممبران کرنل (ر) عابدحسین، سردار جاوید ودیگر کی کوششوں سے مساح سیداں میں پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا یاد رہے کہ مصالحتی کمیٹی حویلیاں اور معززین علاقہ کی کوششوں سے گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا تھا جس میں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے کشیدگی ختم کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی جس کے بعد جیل سے رہائی کے بعد ملزمان اورفریق اول کے مابین مصالحتی کمیٹی حویلیاں میں قرآن پرحلف کی تقریب منعقد ہوئی اورمولانا مفتی آصف نے فریقین عنایت الرحمن وغیرہ اور شاہنواز خان افسروغیرہ سے قرآن پاک پر حلف لیا اورفریقین کو بغلگیر کروا دیا اس

محکمہ فارسٹ گلیز ڈویزن چھانگلہ گلی تاجوال سرکاری جنگلات میں لکڑی کی کٹائی عروج پرپہنچ گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ فارسٹ گلیز ڈویزن چھانگلہ گلی تاجوال سرکاری جنگلات میں لکڑی کی کٹائی عروج پرپہنچ گئی۔ گزشتہ عرصہ قبل اس فارسٹ بیڈ پر تعینات افسر نے چھانگلہ کینٹ سے پانچ بڑے درخت کٹوادیئے تھے۔ اس لکڑکو نہ تو سرکاری خزانہ میں پنچایا گیا اور نہ ہی کوئی جرمانہ کی رسید کاٹی گئی۔ عوام شکاعت پر اس افسر کو کچھ روز عارضی معطلی کے بعد اب تاجوال بیڈ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ جہاں پر چارج سنبھالتے ہی عادت سے مجبور راشی افسر نے گزشتہ روزکئی قیمتی درخت فروخت کردیئے ہیں۔ اس شخص کامقامی ٹمپر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور یہ سرکاری جنگلات کی بے دریخ کٹائی میں ملوث ہے۔عوامی حلقو ں نے گزشتہ ایک ماہ سے چھانگلہ گلی تاجوال کے قیمتی جنگلات سے کاٹی گئی۔ لکڑی کے تمام تر ثبوت اور وڈیوز محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر سمیت ڈی ایف او کو بمہ درخواستیں فراہم

تعمیر وطن پبلک سکول کے بچوں نے این ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کر لیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان نے وفاق کی سطح پرمنعقدہ NMDCATکے شاندار نتائج نے تعلیمی حلقوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔2021میں NMDCATکی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن ٹاپ 20میں 10پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔2021میں تعمیر وطن کے طلبہ نے 13ویں‘14ویں‘16ویں‘17ویں‘18ویں‘3طلبہ نے 19ویں جبکہ 2طلبہ نے 20ویں پوزیشن حاصل کی۔ 2022میں NMDCATکی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے طلبہ نے ٹاپ20میں 6پوزیشنیں حاصل کیں۔اس سیشن میں تعمیر وطن کے طلبہ نے نویں‘دسویں‘12ویں‘13ویں اور14ویں پوزیشن حاصل کی۔ تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز پانچ سال سے ایٹاٹیسٹ میں بھی خیبرپختونخوا میں سب سے آگے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان گزشتہ پانچ سال سے ایٹاٹیسٹ میں بھی خیبرپختونخوا میں سب سے آگے۔ایٹا کی جانب سے 2022کے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے 2طلبہ نے خیبرپختونخوا میں چوتھی اورپانچویں پوزیشن

اگر انسانیت نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں ہے:سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخواہ معتصم بااللہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سیکرٹری برائے ابتدائی ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا معتصم باللہ شاہ نے کہا ہے کہ مغرب سے مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔بچے ہمارے ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں۔جسمانی نشو نما کے لئے کھیل ناگزیر ہے۔معاشرے میں نوجوانوں میں جذباتی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے جس کی دیگر وجوہات کے علاوہ کھیلوں کی محدود سرگرمیاں ہیں۔ پاکستان کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں چیلنجز کا سامنا ہے اس کو بہتر نہ کیا تو دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں مڈل سکولز کے سالانہ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان،مختلف سکولز کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور طلباء بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سیکرٹری تعلیم خیبر پختون خوا معتصم باللہ شاہ کا کہنا تھا اس وقت بچوں

صحافی ہمیشہ سچ بولنے پر ٹارگٹ کئے جاتے ہیں: سردار ارم یاسر عباسی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ایبٹ آباد کی نائب صدر سردار ارم یاسر عباسی نے کہا ہے کہ صحافی ہمیشہ سچ بولنے پر ٹارگٹ کئے جاتے ہیں۔موجودہ دور میں میڈیا نے بہت ترقی کی ہے جس نے دنیا کو گلوبل ویلج میں بدل دیا ہے اب لمحوں میں عوام تک معلومات پہنچ رہی ہیں۔عوام کو سچ دکھانے اور بتانے پر صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ایک شام اے یو جے کے شاہینوں کے نام کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جان محمد قریشی اور خواتین ونگ کی شکیلہ ربانی کے علاوہ صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ محمد ہارون جنرل سیکرٹری ندیم جدون،سابق صدر و فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے ایگزیکٹو رکن

تعمیر وطن نے آرمی میڈیکل کالج‘راوالپنڈی اوردیگر میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے تحریری ٹیسٹ میں خیبرپختونخوا ٹاپ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن نے آرمی میڈیکل کالج‘راوالپنڈی اوردیگر میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے تحریری ٹیسٹ میں خیبرپختونخوا ٹاپ کرلیا۔5طلباء وطالبات90فیصد سے زائد‘31طلباء وطالبات 80فیصد سے زائدنمبر حاصل کرکے کامیاب۔مجموعی طورپر73طلباء وطالبات نے امتیازی نمبر حاصل کئے۔نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(NUMS)کی جانب سے جاری MDCATنتائج کے مطابق تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈکالجزگروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان کی طالبہ علیشبہ علی نے94.067نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔سیدہ ماہین زہرہ کاظمی نے 93فیصد‘ام حبیبہ اورناظمہ خان نے نے 91فیصدعرشام نے 90فیصدنمبرحاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔تعمیر وطن کی اقرا نے89.6فیصد‘علینہ ملک اورعامرہ رحمان نے 89فیصدحفظہ علی اورایمن راشد نے88فیصد‘احسن جاوید‘فاطمہ جاوید‘ہادیہ نور اورمحمد شامخ نے 87فیصد‘حرم بنت قیصراورمجیب الرحمن عباسی نے 86فیصد‘عروسہ انور اورہاجرہ نور نے 85فیصد‘حبائب ریاض‘عدن طاہر اورمصام خان نے84فیصد‘حسین احمد نے83فیصد‘ملک مرتضیٰ رحمن‘لائبہ راشد‘اقراء عنایت‘مروہ‘شاہین خان‘محسن اورمحمد جوادنے82فیصد‘اشواہ ملک اورادیبہ نے81فیصد جبکہ القہ زیب‘حفظہ لودھی اورفیصل نیاز نے 80فیصد نمبر حاصل کرکے امتحان پاس کیا۔18طلباء وطالبات

فالو کریں

error: Content is protected !!