خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ڈی پی او سجاد خان نے دس سال پرانا اراضی کی خریدوفروخت کا تنازعہ حل کروادیا۔ دونوں فریقین بغل گیر ہوگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہری کی درخواست پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا نوٹس۔دس سالہ پرانہ لین دین کا تنازعہ حل دونوں فریقین بغلگیر۔منظور حسین ولد محمد ایوب سکنہ گاندھیاں نے ارشاد ولد محمد مسکین سے سال 2011ء میں زمین خریدی جبکہ ارشاد نامی شخص نے درخواست گزار منظور کو نہ تو زمین حوالے کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔جس پر منظور نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو درخواست دی کہ اس کے جائز پیسے واپس دلوائے جائیں یا تحریر کے مطابق اس کے نام زمین کی جائے، ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے مانگل پولیس کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، مانگل پولیس نے فریقین کو تھانہ طلب کر کے معائدہ کے مطابق مسئلہ کا حل یقینی بنایا جس پر درخواست گزار نے ڈی پی او ایبٹ آباد کا شکریہ

نئی حلقہ بندیاں: ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نئی حلقہ بندیاں: ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کئی جانیوالی نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ پی کے 39 اب حلقہ پی کے 42 بن گیا ہے۔ جس میں ایبٹ آباد کینٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ یونین کونسل میرپور کو اس حلقہ سے کاٹ کر تناول کیساتھ منسلک کردیاگیاہے۔ جبکہ یونین کونسل سلہڈ کو تناول سے کاٹ کر ایبٹ آباد کیساتھ جوڑ دیاگیاہے۔ نئی حلقہ بندیوں کا اعلان ہوتے ہی ماڈل فارم سروسز کے صدر راشد خان جدون کے فارم ہاؤس پر ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان، جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش، قاضی عابد جدون، اویس علی زئی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کہاگیا کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے صوبائی اسمبلی کے

بلدیاتی الیکشن میں بدمعاشی اور توڑپھوڑ کرنیوالے دس ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن میں بدمعاشی اور توڑپھوڑ کرنیوالے دس ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ تیس مارچ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران تھانہ بگنوتر کی حدود میں انتخابی عمل کے دوران جھگڑا، بدمعاشی اور توڑپھوڑ کرنے والے دس ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں فیاض ولد رمضان، ذاکر ولد لال خان، حکمداد ولد لال خان، فیصل شہزاد ولد مصری خان، یاسر ولد اللہ داد، بلال ولد صفدر، ندیم ولد منصف، مسکین ولد ایوب، غلام دستگیر ولد زرداد اور لیاقت علی ولد محمد جان ساکنان چہان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ بگنوتر میں زیر دفعہ 436/ 353 / 186/ 427 / 506 / 147 / 148 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔

میرپور کا مشہور منشیات فروش حبیب اللہ مال سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میرپور کا مشہور منشیات فروش حبیب اللہ مال سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او عبدالغفور قریشی نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے میرپور کے رہائشی حبیب اللہ ولد نذر خان کو دس بوتل شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سکول کے کمسن بچوں کی ٹرک کے پیچھے لٹک کرسفر کرنے کی ویڈیو کا ڈی پی او سجاد خان کا نوٹس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شیروان روڈ سکول کے بچوں کی ٹرک کے پیچھے لٹکنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ایبٹ آباد ایس ایس پی سجاد خان کاسخت نوٹس ڈی ایس پی سرکل کینٹ اور ایس ایچ او شیروان کو غفلت کے مرتکب ٹرانسپوٹرز سکول شفٹ والی گاڑیوں اور سکول مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کردیا۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی زیر نگرانی ایس ایچ او شیروان سعید خان نے لوئر تناول ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا اور اخلاقی اور رضاکارانہ طور پر گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارنے سکول کے بچوں کو لوڈنگ گاڑیوں میں سوار کرنے اور کم عمروں ڈرائیورں کے گاڑی چلانے پر پابندی سے متعلق ٹرک یونین کو نوٹس جاری کیا اس موقع پر ایس ایچ او شیروان سعید خان نے ٹرک یونین کو کی کابینہ کو ہدایت کی کہ افسران

وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ کیلئے الیکٹرک کمپنی، میڈیکل کالج کی تعمیر اور طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کااعلان کردیا۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ کیلئے الیکٹرک کمپنی، میڈیکل کالج کی تعمیر اور طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کپڑے پھر فروخت کرنے کا نعرہ لگایا اور کہا کہ عمران خان نے جانے سے پہلے ہمارے لیے جال پھینکا، پٹرولیم مصنوعات دل پر پتھر رکھ کر مہنگی کیں، غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں، پنجاب میں آٹا سستا کردیا، خیبر پختونخوا میں بھی قیمتیں کم کریں گے، وزیراعلیٰ نے چوبیس گھنٹے میں جواب نہ دیا تو خادم حاضر ہے۔ مانسہرہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، موقع ملا تو خیبرپختونخوا کو پنجاب بنا کر دکھائیں گے، انا پرست شخص قوم سے دھوکا بازی کرتا ہے، 50 لاکھ گھر بڑی دور کی بات ایک اینٹ نہیں

ایس ایچ او نواں شہرہارون خان کی کارروائی: موٹرسائیکل چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او نواں شہرہارون خان کی کارروائی: موٹرسائیکل چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار۔ موٹرسائیکل برآمد۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ نواں شہر جوگن کے رہائشی طیب ولد زبیر اور عنایت ولد ریاض نے ایک موٹرسائیکل چوری کیا۔ ایس ایچ او نواں شہر ہارون خان نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ طیب اور عنایت کیخلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی ایچ او ہیلتھ ایبٹ آباد کی نااہلی۔ سول ہسپتال خانسپور اور خیرہ گلی بھوت بنگلوں میں تبدیل۔

ایوبیہ(وائس آف ہزارہ)ڈی ایچ او ہیلتھ ایبٹ آباد کی نااہلی۔ سول ہسپتال خانسپور اور خیرہ گلی بھوت بنگلوں میں تبدیل۔ کوئی بھی اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا۔ دونوں ہسپتالوں کو ملنے والی ادویات بھی کاغذی خانہ پری تک محدود۔ چند روزقبل ہونے والے بس حادثے میں کسی زخمی کو مرہم پٹی تک نہیں کی جاسکی۔ تمام زخمیوں کو مری منتقل کیاگیا۔اہلیان علاقہ محکمہ صحت کے افسران اور عوامی نمائندوں کیخلاف سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ محکمہ صحت ایبٹ آباد کے ذمہ داروں کی نااہلی کی وجہ سے سول ہسپتال خانسپور ایوبیہ اور خیرہ گلی بھوت بنگلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ بی ایچ یوز کی مرمتی کیلئے ملنے والا سالانہ کروڑوں روپے کا فنڈز اندرون خانہ ہڑپ کر لیا جاتا ہے۔ جبکہ ادویات کی فراہمی بھی کاغذی خانہ پری ہی کی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان دونوں ہسپتالوں میں نہ تو کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی

انتظامی افسران کی نااہلی: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) انتظامی افسران کی نااہلی: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت۔ وارڈز اورآپریشن تھیٹر میں گندگی کے انبار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ہزارہ، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کی عوام کے اکلوتے ہسپتال پر نااہل افسران اور اہلکاروں کا راج ہے۔ نااہل اور سفارشی اہلکارجہاں ہسپتال کے تمام ٹھیکے خود ہی لیتے ہیں وہیں ہر وقت کوے کو سفید ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ پچھلے کئی ہفتوں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت ہے۔ ہسپتال کے ٹیوب ویل خراب پڑے ہوئے ہیں۔ جن کی مرمت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ہسپتال میں پانی کی شدید قلت سے تمام وارڈز کے باتھ رومز میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بدبو اور گندگی کا راج ہے۔ وارڈز کے اندر سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے

مانگل اورمیرپورپولیس نے شادی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مانگل اورمیرپورپولیس نے شادی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ مانگل کے اہلکاروں نے محمد منیر ولد عبدالعزیز اور نزیر احمد ولد سلطان کر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دوعدد پستول معہ کارتوس برآمد کر کے تھانہ مانگل میں 15AA اور 3/4 فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایس ایچ او میرپور نے ریاض ولد نواز سکنہ گلشن کالونی کو شادی کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایبٹ آباد‘ شملہ پہاڑی پارک کمائی کا اڈہ بن گیا۔ پارکنگ فیس کے بعد دس روپے فی آدمی انٹری فیس کی وصولی شروع۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی پیداگیریاں عروج پر شملہ پہاڑی پارک ٹی ایم اے کے لیے سونے کی چڑیاں بن گئے شملہ پہاڑی پارک میں آئے مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو پرچی مافیا کے ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا۔ سہولیات صفر مگر ٹیکس وصولی ڈبل مقامی افراد اور سیاحوں کا کہنا ہے ہم سے 20 روپے سے لے کر 70 روپے تک گاڑی پارکنگ کے نام پر وصول کیے جاتے ہیں اور بعد ازاں 10 روپے فی بندہ پارک میں داخلے کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔واضع رہے کے ٹی ایم او ایبٹ آباد سٹے آڈر پر یہاں موجود ہیں اور وہ کسی شکایت پر اس لیے کوئی ایکشن نہیں لیتے کیوں کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہ اور وہ اپنے سٹے آڈر طاقت ظاہر کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موصوف نے شہر کی کوئی ایسی سڑک اور فٹ پاتھ نہیں جس پر تجاوازت نہ

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ایس ایس ٹیز نے بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ خزانہ کی طرف سے ایس ایس ٹیزکی 17پرسنل میں اپ گریڈیشن پرغیرضروری اعتراضات۔صوبہ بھرکے ایس ایس ٹیزنے بھرپوراحتجاج کی دھمکی دے دی۔ایس ایس ٹیزویلفیئرایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری ذوالفقاراحمدنے بتایاکہ سیکنڈری سکولزٹیچرز(ایس ایس ٹیز)کودس سالہ سروس کی تکمیل پربی پی ایس 17پرسنل میں ترقی دی جاتی ہے اس پالیسی کے نفاذسے اب تک متعددبارایس ایس ٹیزکو10سالہ مدت ملازمت کی تکمیل پر17پرسنل مل چکاہے نومبر2011اورمارچ 2012میں ایک ہزارکے قریب ایس ایس ٹیز پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے گئے جن کواس پالیسی کے تحت نومبر2021اورمارچ 2022 میں 17پرسنل میں ترقی دینے کے لیے ڈی پی سی انعقادکرناتھاتاہم جان بوجھ کرڈی پی سی کوموخرکیاجاتارہاہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے ایک افسر کی طرف سے ایس ایس ٹیزکے ساتھ معاندانہ رویہ اپناتے ہوئے غیرضروری اعتراضات اٹھاکردوبارڈی پی سی ملتوی کی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھرکے اساتذہ میں سخت غم وغصہ پایاجاتاہے تمام اضلاع کے

فالو کریں

error: Content is protected !!