خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

میرامیرپور میں موٹرکارحادثے کا شکار۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسنگ سپروائزر جمیلہ چھ سالہ بیٹی سمیت جاں بحق۔ دو بچیاں اور ڈرائیور شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میرامیرپور میں موٹرکارحادثے کا شکار۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی نرسنگ سپروائزر جمیلہ چھ سالہ بیٹی سمیت جاں بحق۔ دو بچیاں اور ڈرائیور شدید زخمی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سرجیکل اے یونٹ میں فرائض سرانجام دینے والی نرسنگ سپروائزر جمیلہ ہفتہ کی شام میرامیرپور سے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہر کرگہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں جمیلہ اور ان کی چھ سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ جبکہ دو بیٹیاں اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

دوماہ کے بچے کواغواء کرنے کے بعد پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے بگا کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کرنے کا حکم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے بگاکے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کرنے کا حکم۔ ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں نے پولیس چوکی بودلہ کی حدود مجہوہاں میں پولیس مقابلے میں شہری کو قتل کرنے کی پاداش میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔15 اپریل 2022 کو ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ مجہوہاں میں بگا نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے قتل ہوا جس کی ایف آئی آر میں پولیس نے مقتول کے بیٹے کو تین نامعلوم افراد سمیت نامزد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔علت نمبر 104 میں ابرار ولد بگا پر اپنے ہی والد کو فائرنگ سے قتل کرنے کی فرد جرم لگائی۔جس کے خلاف 26 اپریل کو 22اے کے تحت درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمد نزیر،اے ایس آئی شاہ فیصل،محرر

طویل خشک سالی: تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے سے صرف چند گھنٹے دور، ملک میں  بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، وارننگ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ارسا کی جانب سے ایک بار پھر پانی کی شدید قلت کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ارسا کی جانب سے صوبوں کو خطوط لکھ کر پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔صوبوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں  بارشیں  نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، جس کی وجہ سے پانی  کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر جائے گا۔ ڈیم کی سطح 20 مئی کو ایک ہزار 406 فٹ تھی جبکہ 16 مئی کو ایک ہزار 414 فٹ تھی۔سکردو میں درجہ حرارت

تھانہ مانگل کی کارروائی: تین رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار۔ تین موٹرسائیکلیں برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ مانگل کی کارروائی: تین رکنی موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار۔ تین موٹرسائیکلیں برآمد۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایاکہ اٹھارہ مئی کوتھانہ مانگل کی حدود سے منڈیاں کے رہائشی نیک محمد ولد سید شاہ اور ہریپور کے رہائشی راشد منہاس ولد ملک وزیر کے موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر تھانہ مانگل کے اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تازہ میر ولد خستہ میر، آغا جان ولد میر ساکنان افغانستان حال منڈیاں اور شاہنواز ولد فضل الرحمن سکنہ چٹہ بٹہ مانسہرہ کو گرفتار کر لیا ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران تین چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے۔

کیہال کے رہائشی شہباز ارو اقبال پانچ کلو گرام چرس سمیت گرفتار۔مشتاق سے دوکلوچرس اور دوسوگرام آئس برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں: شہباز ولد اقبال سکنہ کیہال سے 1985 گرام چرس جبکہ اقبال ولد صاحب دین سے 2950 گرام چرس برآمد امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔ حویلیاں پولیس کی کاروائی ایس ایچ او عارف تنولی نے منشیات فروش احمد مشتاق ولد مشتاق سکنہ محلہ قصاب حویلیاں کو 02 کلو چرس اور 203 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

ایس ایچ او مانگل نعمان جاوید اور ایس ایچ او حویلیاں نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او مانگل نعمان جاوید اور ایس ایچ او حویلیاں نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ڈی پی او سجاد خان نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او مانگل نعمان جاوید نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران قمر شہزاد ولد صدیق سکنہ گوجری سے 1123 گرام ہیروئن برآمد، ایس ایچ او حویلیاں انسپکٹر عارف خان نے منشیات فروش خالد ولد عبدالقیوم سکنہ حویلیاں گاؤں کو 01 کلو 145 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عابد ولد نزیر سکنہ

جنگل کو لگائی جانیوالی آگ گھر میں پہنچ گئی۔ بانڈی پھلاں میں محمد شکیل کا مکان جل کر خاکستر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پہاڑوں پہ لگی آگ نے تباہی مچا دی، یونین کونسل پاوا کے گاوں گاندھیاں بانڈی پھلاں کے رہائشی محمد شکیل خان کا رہائشی گھر جل کر راکھ ہوگیا، ایبٹ آباد کے جنگلات و پہاڑوں پرلگی آگ کے باعث حالیہ چند سالوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دیں اور گزشتہ سال توتنی تھنہ کے مقام پہ ایک خاتون بھی آگ بجھاتے ہوئے جان سے چلی گئی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ متعدد ٹک ٹاکر حضرات سوشل میڈیا پہ ویڈیوز چلوانے کیلیئے آگ لگانے کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں ایبٹ آباد کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ پہ قابوپانے کیلیئے اقدامات اٹھائے جائیں، ایبٹ آباد کی یونین کونسل پاوا کے گاوں گاندھیاں بانڈی پھلاں کے رہاشی شکیل ولد حاجی دوست محمد کے گھر کو آگ نے اسوقت اپنی لپیٹ میں لیا جب قریبی جنگل اور

محبت کی شادی کیلئے رشتہ مانگنے کیلئے آنیوالی ماں کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)خانپور رشتہ تنازعہ۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکے کی فیملی کو گھر بلا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ تھانہ خانپور کی حدود جنڈیال میں ایچ آئی ٹی کے رہائشی محمد علی اسکی والدہ مسماۃ شمیم بی بی اور بھائی حسن کے ہمراہ جنڈیال میں رہائش پذیر کرایہ دار مظہر، قیوم اور وحید کے گھر رشتہ لے کر آئے جنہیں مبینہ طور پر ملزمان نے درجنوں گولیاں مار کر چھلنی کر دیا۔حسن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ مقتول کے والد شفیق کے مطابق رشتہ پسند کا تھا، لڑکا اور لڑکی راضی تھے۔ہم نے دونوں خاندانوں کی عزت بچانے کیلئے رشتہ بھیجا مگر اس کے باوجود ہماری فیملی کو گھر بلا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔میرے دوسرے بیٹے حسن پر بھی فائرنگ کی گئی۔جس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔محمد شفیق نے روتے ہوئے پولیس کو انصاف کی دہائی دی۔تھانہ خانپور پولیس کی

ایبٹ آباد شیخ البانڈی میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران نوجوان کو گولیاں مار دی گئیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں بھی شروع ہو گئیں۔ شیخ البانڈی کے رہائشی شہباز ولد زاہد اقبال رات کے وقت اپنے گھر جا رہے تھے کہ ایک نقاب پوش نوجوان نے گن پوائنٹ پر روکا اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر شہباز کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ موٹرسائیکل چھیننے والے نوجوان نے شہباز کو ٹانگ میں گولیاں ماریں۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ شہباز کو زخمی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آئس کے نشہ کے عادی بن چکے ہیں۔ نوجوان اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے وارداتیں کررہے ہیں۔ جن میں دوکانوں کو لوٹنا اور موٹرسائیکل چوری معمول بن چکا ہے۔

پولیس کی بڑی کاروائی: دوکروڑ 23لاکھ سے زائد کی رقم برآمد۔دو ڈکیت گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) موٹر وے ڈکیتی میں چار ملزمان میں سے ماسٹر مائنڈ شکیل سمیت مزید ایک ملزم گرفتار، بقایہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے۔ مسروقہ رقم دوکروڑتئیس لاکھ43 ہزار روپے برآمد۔ ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ہمراہ دیگر افسران پولیس کے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتلایا کہ پانچ روز پہلے نوبل سٹیل ملز حطار سے براستہ موٹر وے سے دوکروڑ پچیس لاکھ روپے موٹر کار نمبری آر آئی اے 233میں لے کر درگئی جارہے تھے کہ حطار انٹرچینج سے کچھ فاصلہ آگے بامسلح افراد جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی روک کر نیچے اتارا اور کیش والی متذکرہ موٹر کار لے کر فرار ہوگئے۔ واقع سے متعلق بروقت اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن، ڈی ایس پی خانپور جمیل الرحمن اور ایس ایچ او کوٹ

ایبٹ آباد‘آٹھویں جماعت کے طالبعلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا حجام گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آٹھویں جماعت کے طالبعلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا حجام گرفتار۔اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ میرپور کی حدود سمال انڈسٹری روڈ پر حجام فیصل شہزاد ولد محمد بشیر سکنہ کالا پل نے اپنی دوکان میں سیاں دا کٹھہ کے رہائشی آٹھویں جماعت کے طالب علم کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنادیا۔جس پر طالب علم کے والد کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں مقدمہ نمبر 418جرم377پی پی سی/53چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم فیصل شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

ریڈبک میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔

بٹگرام (وائس آف ہزارہ) ریڈبک میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ خطرناک دہشت گردمجیب الرحمن ولد نیاز محمد سکنہ میرانی ضلع بٹگرام جو کہ ضلع بٹگرام اور ضلع مانسہرہ میں دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ اور اس کا نام ریڈ بک میں بھی درج تھا۔ صوبائی حکومت نے مجیب الرحمن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک ملین روپے انعام بھی رکھا ہوا تھا۔ مجرم اشتہاری بٹگرام و مانسہرہ پولیس کو کئی سالوں سے انتہائی مطلوب تھا جس کی گرفتاری کیلئے آئی جی پی خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی صاحب ہزارہ کی طرف سے سخت ہدایات تھیں۔ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے مذکورہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ایس پی شعبہ تفتیش نذیر احمد خان کی سربراہی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔مذکورہ ٹیم نے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار

فالو کریں

error: Content is protected !!