خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

عیدالفطر کے موقع پر خون کی ہولی۔ مشہورکامیڈین میرحیدر عرفان سمیت تین افراد کو قتل کردیاگیا۔

ہری پور، بٹگرام (وائس آف ہزارہ) عیدالفطرکے موقع پر خون کی ہولی۔ مشہورکامیڈین میرحیدر عرفان سمیت تین افراد کو قتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کوٹ نجیب اللہ کانگڑہ کالونی سے تعلق رکھنے والے مشہورکامیڈین میر حیدر عرفان کو عیدالفطر کے روز گھریلو جھگڑے کے دوران چچازاد بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ میں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں ورثاء کی دعویداری پر مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔ دوسرے واقع میں عیدالفطر کے روز تبلیغی مرکز بٹگرام کے باہر نماز عید سے قبل گاؤں قنجبوڑی کے دو گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ماجد خان اور محمد نواز گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ تین

عیدکے دوسرے موٹرکار گہری کھائی میں جاگری۔ چار افراد جاں بحق۔

کوہستان (وائس آف ہزارہ) عیدکے دوسرے موٹرکار گہری کھائی میں جاگری۔ چار افراد جاں بحق۔ ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ عیدالفطر کے دوسرے روز چلاس گلگت بلتستان کے رہائشی افراد موٹرکار نمبری: پی ایچ 332پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ پٹن کوہستان کے مقام پر گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گشپور ولد رفیق اللہ، انعام اللہ ولد اشرف، عبدید ولد گشپور، عنایت اللہ ولد شکور ساکنان چلاس گلگت بلتستان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مطلوب خان بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال پٹن جبکہ زخمی شخص کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا۔ پوسٹمارٹم کے بعد

ایبٹ آباد‘باپ نے بیٹوں کے ہمراہ پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل جبکہ تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) باپ نے بیٹوں کے ہمراہ پسند کی شادی کرنیوالی بیٹی کو قتل جبکہ تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔ مرکزی ملزم ہارون کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس ضمن میں گاؤں برج کے رہائشی محمد وسیم نے پولیس چوکی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس نے ڈیڑھ سال قبل سعدیہ بی بی عرف چندا دختر محمد ہارون سکنہ شاہ دی گلی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کی وجہ سے سسرال والے مجھ سے ناراض تھے۔ تاہم کچھ عرصہ قبل ان کیساتھ راضی نامہ ہوگیاتھا۔ عیدالفطر کے دوسرے روز گھر میں موجود تھاکہ میرا سسرمحمد ہارون اپنے دونوں بیٹوں احتشام اور فہدکے ہمراہ میرے گھر میں گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں، میں اپنے دوبھائیوں انس، ندیم اورمیری بیوی بائیس سالہ مسماۃ سعدیہ بی بی عرف چنداگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد

ایبٹ آباد‘رمضان المبارک میں خون کی ہولی: چچازاد نے معمولی توں تکرارپرچچازاد کوقتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)رمضان المبارک میں خون کی ہولی: چچازادنے معمولی توں تکرارپرچچازاد کوقتل کردیا۔ عیدکی خوشیاں منانے والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ رمضان المبارک میں بھی اکثریتی لوگ ایک دوسرے کو معاف نہیں کرتے۔ معمولی بات کو بھی دل میں رکھ لیتے ہیں اور موقع ملتے ہی ان سے جوکچھ بھی ہوسکے کرگزرتے ہیں۔ معمولی معمولی باتوں پر ایک دوسرے کی دل آزاری کرکے ذہنی تسکین حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور انہی سوچوں کی وجہ سے معاشرے میں قوت برداشت کم ہوتی جارہی ہے۔ تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع گاؤں عزیز آباد میں دوروزقبل فیضان ولد ساجد کا اپنے چچازاد بھائی کیساتھ معمولی توں تکرار پر جھگڑا ہو گیاتھا۔ جس پر فیضان کے چچازاد نے پستول سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ فیضان دو روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ تاہم

ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں: ڈی پی او سجاد خان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد میں قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور سمگلروں کیلئے کوئی جگہ نہیں،اگر کسی بھی پولیس افیسر سپاہی کا تعلق منشیات فروش، سمگلروں اور قبضہ مافیا کی ساتھ ثابت ہوگیا ان کی خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے تمام،ڈی ایس پی ایز،ایس ایچ اوز کو ہدایات کی ہیں کہ قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور سمگلروں کی ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے۔ میں نے نہ اپنے ٹرنسفر پوسٹینگ کیلئے سفارش کی ہے اور نہ کسی اور کا ایبٹ آباد پولیس میں سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹینگ کیلئے سفارش قبول کروانگا۔ ایبٹ آباد پولیس عوام دوست ہے عوام کی تعاون سے ہم بہت کچھ کرینگے عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہے کسی بھی شہری کی ساتھ پولیس نے زیادتی یا ڈیمانڈ کی وہ بلا خوف مجھے اپنا شکایت کرسکتا ہے۔

ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کیلئے عیدالفطر کے خصوصی تحائف تقسیم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کی ہدایات پر جملہ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی شہدائے پولیس کے گھروں میں آمد، ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے شہہداء کی فیملی اور بچوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گیے، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی، اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی میں شہداء خیبرپختونخواہ پولیس کا خون شامل ہے، انسپکٹر جنرل سے لیکر ہزاروں کی تعداد میں جوان اس وطن کی مٹی پر جان قربان ہو چکے ہیں اور یہ جذبہ قائم دائم ہے، تاریخ گواہ ہے جب وطن کی مٹی پر جان نثار کرنے کی باری آئی تو خیبرپختونخواہ پولیس نے دیگر تمام فورسز کے شانہ بشانہ دشمن کے مزموم مقاصد کو ہمیشہ کی طرح

بچوں سے جنسی زیادتی میں ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ بیس کیس رپورٹ ہوئے: ساحل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان میں بچوں پر تشدد ساحل نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔بچوں کو تحفظ دینا ہم سب سب کا فرض ہے۔ساحل پاکستان کے ریجنل کوارڈینیٹر جواد اقبال تنولی نے ساحل کی ظالم اعداد رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ساحل ظالم اعداد 2021 کی رپورٹ کو مرتب کرنے کے لئے کل 88 قومی اور علاقائی اخبارات کی جانچ پڑتال کی گئی۔سال 2021میں پاکستان کے چاروں صوبوں، اسلام آباد،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے بچوں پر تشدد کے مجموعی طور3852 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس سال رپورٹ ہونے والے کل 3852 واقعات میں بچوں سے جنسی زیادتی، اغواء، گمشدگی، اور کم عمری کی شادی کے واقعات شامل ہیں۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال ان واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے- ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال روزانہ 10 سے زائد بچے تشدد کا شکار ہوئے۔ اس سال بھی پچھلے سال کی طرح لڑکیوں کے ساتھ تشدد

کینٹ انتظامیہ بھتوں کے عوض خاموش: اسسٹنٹ کمشنر نے پھل گلاب روڈ سے مہنگی چیزیں فروخت کرنیوالے اکیس دوکانداروں کو حوالات کی سیر کروادی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) کینٹ انتظامیہ بھتوں کے عوض خاموش: اسسٹنٹ کمشنر نے پھل گلاب روڈ سے مہنگی چیزیں فروخت کرنیوالے اکیس دوکانداروں کو حوالات کی سیر کروادی۔بھاری جرمانے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں گرانفروشوں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ کینٹ بورڈ کا فوڈ انسپکٹر مبینہ بھتوں کے عوض خاموش تماشائی بنا رہا۔ شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر تھری امین الحسن نے پھل گلاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے اکیس دوکانداروں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا اور ان پر بھاری جرمانے عائد کردیئے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹیسٹ پرچیز کے بعد کارروائی عمل میں لائی۔اور ناجائز منافع خوری پر پھل گلاب روڈ منڈیاں اور ملحقہ ایریا سے 21 دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا اور بھاری جرمانے عائد کیے۔ ڈپٹی

عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے 29 اپریل 2022 سے مندرجہ زیل سرگرمیوں پر سیکشن 144 سی آر پی سی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔جس پر ضلعی پولیس قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ ہوائی فائرنگ پریشر ہارن کے استعمال ون ویلنگ لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال

درندہ نماہوس کے پجاری نے رمضان المبارک کے دوران بارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد پتھروں کے وارسے قتل کردیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)درندہ نماہوس کے پجاری نے رمضان المبارک کے دوران بارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد پتھروں کے وارسے قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ظالم شخص کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ اوگی کی حدود بیلہ بیربٹ میں بکریاں چرانے جنگل جانے والی بارہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی ذیادتی کے بعد پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا گیا،پولیس کی بروقت کاروائی نامزد ملزم سمیع اللہ ولد جہانزیب کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان خان طارق نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اوگی کا دورہ کیا۔مقتولہ بچی کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔انھیں قانون کے تمام تقاضے میرٹ پر پورے کرتے ہوئے قاتل کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کراوئی۔ مقتولہ کے چچا نے تھانہ اوگی میں اپنی 12/13 سالہ بھتیجی مسمات (ب) کے قتل کی رپورٹ کرائی کہ اسکی بھتیجی آج صبح

نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس لائن آمد پر ایڈیشنل ایس پی، ایس پی ٹریفک، ایس پی انوسٹگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے خوش آمدید کہا، جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، بعد از سینئر پولیس افسران، اور سٹاف کے ہمراہ تعارفی ملاقات کی اور باضابطہ طور پر ایبٹ آباد پولیس کا بطور سربراہ چارج سنبھال لیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان کو شکست: الیکشن کمیشن نے راجہ نصیر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے بانڈہ پھگواڑیاں سے نومنتخب چیئرمین و ممبر تحصیل کونسل راجہ نصیر احمد کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے گزشتہ انتخابی نتائج کو درست قرار دیا اور راجہ نصیر کو فاتح قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکرٹری شفیق اعوان کو ایک بار پھر 22ووٹوں سے شکت مل گئی۔ طاہر اقبال مسلسل تیسرے نمبر پر ہی رہے۔ذرائع کے مطابق 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل بانڈہ پھگواڑیاں سے راجہ نصیر احمد 608 ووٹ لیکر بانڈہ پھگواڑیاں کے چیرمین و تحصیل ممبر منتخب ہوگئے تھے جبکہ انکے مدمقابل مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان 587 ووٹ لیکر دوسرے طاہر اقبال 556 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جس کے بعد ملک شفیق اعوان اور طاہر اقبال نے چیف الیکشن کمیشن کو ری ٹوٹلنگ کی درخواست دے رکھی تھی جس

فالو کریں

error: Content is protected !!