خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

ٹریفک پولیس والے بھاری چالان کردیتے ہیں۔ بچوں کیلئے گھرکیالیکرجائیں؟ایک غریب سوزوکی ڈرائیور کی دہائی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) بھائی میں خود ایک غریب انسان ہوں۔ آپ ہر ایک چیز کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ آج میری بھی ایک آواز ہے۔ رمضان کا مہینہ ہے۔ اتنی مہنگائی ہے کہ جس گھر کا ایک آدمی کمانے والا ہو، چھوٹے چھوٹے بچے ہوں۔ آپکے بھی ہونگے۔ عید آرہی ہے۔ ہم لوگ سارا سارا دن کرایہ مانگتے رہتے ہیں۔ ایک سوزوکی گاڑی سے کوئی کتنا کمائے گا۔ ایک غریب ڈرائیورمالک کو بھی پیسے دیتاہے۔ گھر میں بھی راشن ڈالتا ہے۔ دکھ بیماری بھی زندگی کا حصہ ہے۔ بڑی مشکل سے گزارہ کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے لوگ تنخواہ بھی لیتے ہیں اور چالانوں پر انہیں کمیشن بھی ملتاہے۔ لیکن ان کا گزارہ پھر بھی نہیں ہوتا۔ ہم غریبوں سے سارے دن کی کمائی پانچ سو روپے بھی چالان کرکے لے جاتے ہیں۔ ایک غریب ڈرائیور رات کو اپنے بچوں کیلئے کیا لے کر جائے گا؟ کیا غریب ڈرائیور

اٹھائیس سالہ فہد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ہری پور (وائس آف ہزارہ) تھانہ صدرکی حدودپھرہالہ میں اٹھائس سالہ فہد ولدغلام مرتضی کونامعلوم وجوہات کی بناء پرفائرنگ کرکےقتل کردیاگیا۔ نعش ٹرامہ سنٹرمنتقل۔ ایس ایچ او تھانہ صدر امتیاز خان بمہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے لاش کو تحویل میں لے کر ٹراماسنٹر منتقل کیا گیا مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

نتھیاگلی کے رہائشوں کامکان بااثر بیوروکریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سے ملکر قبضہ کرنے کے لیے مسمار کر وادیا۔

نتھیاگلی (وائس آف ہزارہ)نتھیاگلی کے رہائشوں کامکان بااثر بیوروکریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سے ملکر قبضہ کرنے کے لیے مسمار کر وادیا۔ جب کہ مکان کے حوالے سے عدالتی فیصلہ پہلے سے نتھیاگلی کے رہائشوں کے نام ہو چکا ہے۔موچی ڈھارا، کالاپانی ویلج کونسل نتھیاگلی میں واقع مکان کے مالکان شیراز، گلفراز اور سرفراز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ ہمارے حق میں آ چکا ہے ضلعی انتظامیہ نے بااثر افراد سے ملکر ہمارے مکان اور جگہ پر قبضہ کرنا چاہتی۔جب کہ دوسری جانب کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بغیر کوئی نوٹس دئے مکان مسمار کر دیا۔غریب محنت کش یتیم بچوں کے گھر میں موجود سامان باہر پھینکا گیا۔لاکھوں روپے کا سامان بھی تباہ کر دیا مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گھر کے تالے توڑے گئے۔مقامی پولیس ضلعی انتظامیہ نے عدالتی فیصلہ نظر انداز کر کے اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو نے

حویلیاں تادہمتوڑبائی پاس روڈ بننے کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حویلیاں تادہمتوڑبائی پاس روڈ بننے کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ مقامی لوگ پولیس کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج۔ ایس ایچ او حویلیاں کی فوری برطرفی کا مطالبہ۔ اس ضمن میں حویلیاں تا دہمتوڑ بائی پاس روڈ کے مختلف دیہاتوں کے لوگوں نے بتایاکہ علاقے میں گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مساجد کے باہر اور گلی محلوں سے موٹرسائیکل چوری کئے جا رہے ہیں اور ساری ساری رات اس روڈ پر لکڑ سمگل کی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق منشیات کی ترسیل بھی اسی روڈ سے کی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ایس ایچ او حویلیاں کی ناقص کارکردگی اور جرائم میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حویلیاں تا دہمتوڑ بائی پا س روڈ پر حویلیاں اور دہمتوڑ میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں اور اس

دلدارعرف پپوقتل کیس گرفتار: پشاورہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) دلدارعرف پپوقتل کیس گرفتار: پشاورہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت خارج۔ اس ضمن میں مقتول دلدار عرف پپوکے لواحقین نے صحافیوں کوبتایاکہ رواں سال فروری میں تھانہ میرپورکے چارپولیس اہلکاروں قدیر،مصور،وقاراورعمران نے دلدارعرف پپوکوگھرسے اٹھایااوربعدازاں قتل کردیاجن پرہم نے قتل کی دعویداری کی۔پولیس نے چاروں ملزمان کوگرفتار کرکے انکے خلاف قتل واقدام کا مقدمہ درج کیا۔جنہوں نے ضمانتوں کیلئے پشاورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی تھی۔گزشتہ روزکیس کی سماعت ہوئی عدالت عالیہ نے چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔لواحقین کے مطابق ہمارے بھائی کیساتھ ظلم ہوا ہے اسے بیگناہ قتل کیاگیاہے ہمیں ہم عدالت کے اس فیصلے کوسراہتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ ہمیں عدالت انصاف فراہم کرے گی۔

موت کا فرشتہ متوفی کو ایک غار میں لے گیا۔ بیس سال بعد لاش برآمد۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) موت کا فرشتہ متوفی کو ایک غار میں لے گیا۔ بیس سال بعد لاش برآمد۔ کہتے ہیں موت کا ایک وقت اور مقام مقرر ہے۔ جب وقت مقررہ پورا ہو جاتا ہے تو ہر ذی روح اپنے مقام پر پہنچ جاتی ہے۔ جہاں موت کا فرشتہ اس کی روح قبض کر لیتاہے۔ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ جن میں حضرت سلیمان ؑ کے زمانے کا ایک مشہور واقعہ بھی ہے کہ حضرت سلیمانؑ کے دربار میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا۔اوراس کی موت کا وقت بھی ہوچکا تھا اور اس کی روح ایک ریگستان میں نکلنی تھے۔ حضرت عزرائیل ؑبھی انسانی شکل میں حضرت سلیمان ؑ کے دربار میں موجود تھے اور پریشان بھی تھے کہ اس شخص کی روح انہوں نے ایک ریگستان میں قبض کرنی ہے اور یہ یہاں دربار میں موجود ہے۔ اس شخص نے حضرت عزرائیل ؑ کی طرف

سحروافطار کے وقت بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کو لالی پاپ دیدیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)کنج کیہال وارڈ بارہ میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف نوجوانوں کا سوئی گیس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،ریجنل آفیسر کی ہدایت پر سوئی نادرن گیس پائپ لائن عملہ کا علاقہ کا دورہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔پیر کے روز فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی آفتاب احمد ستی،چیئرمین رفاقت کیانی،صدرسہیل فاضل اور دیگر عہدیداران کے وفد نے وارڈ 12اور 13میں ماہ رمضان میں افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سوئی گیس کے دفتر کے بائر پرامن احتجاج مظاہرہ کیا۔احتجاج مظاہرہ میں مقررین کا کہناتھا وارڈ 12اور 13میں کم قطر کی لائن سے زیادہ کنکشن کرنے کے باعث مکینوں کو سخت سوئی گیس کی بندش کا سامنا رہتا ہے۔محکمہ نے اپنی سہولت اور ٹیکسز کی وصولی کے لئے زیادہ کنکشن کرکے سوئی گیس صارفین کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے

ایبٹ آباد‘سکول کے چوکیدار نے تشدد کرکے دسویں جماعت کے طالبعلم کے کان کا پردہ پھاڑ دیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ بکوٹ کی حدود گورنمنٹ ہائی سکول مولیا کے چوکیدار گل تاج اور معلم محمد شکیل ولد سلیمان نے دسویں جماعت کے طالب علم محمد مشعال ولد محمد ریاض کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بناکر اس کے کان کا پردہ پھاڑ دیا پولیس تھانہ بکوٹ کاروائی کرنے سے گریزاں۔ ذراائع کے مطابق سرکاری معلمہ شاہین اختر کے اکلوتے بیٹے متعلم جماعت دہم کو سکول کے چوکیدار نے کلاس روم میں گالی دی منع کرنے پر گل تاج اور طالب علم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر سکول کے معلم شکیل نے جو قبل ازیں اسی سکول میں زیر تعلیم اپنی شاگرد طالبہ کو ورغلاء کر شادی کر چکا ہے نے مشعال ولد ریاض کو لاتوں اور مکوں سے زد و کوب کیا اور طالب علم کے بائیں کان پر تھپڑ مارے جس سے طالب علم کے کان اور ناک سے خون رسنا شروع ہو

پیسکو میں ڈرائیور کی بھرتی کیلئے انگریزی زبان میں مشکل ترین ٹیسٹ: امیدواروں کی قابلیت جواب دے گئی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)واپڈا میں ڈرائیور کی بھرتیوں کے لئے انگریزی زبان میں مشکل ترین امتحانی پرچے نے امیدواروں کے ہوش اڑا دیئے مانسہرہ میں امیدواروں کا ٹیسٹ سے انکار، ایبٹ آباد سمیت دیگر امتحانی مراکز پر امیدوار سراپا احتجاج بن گئے گزشتہ روز واپڈا میں ڈرائیوروں کیلئے بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی جانب سے انگریزی زبان میں 100 سے زائد سوالات پوچھے گئے جو کمپیوٹر، سائنس، تاریخ اسلام، مذہب اور فزکس، کمیسٹری متعلق تھے اس طرح مشکل ترین امتحانی پرچہ دیکھ کر مانسہرہ میں امیدواروں نے اسے مسترد کرتے ہوئے ٹیسٹ دینے سے صاف انکار کر دیا جبکہ ایبٹ آباد میں امیدوار سراپا حتجاج بن گئے اور موقف اختیار کیا ہے کہ صرف ڈرائیور کی بھرتی کیلئے اس طرح کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس طرح گریڈ 18 کیلئے ٹیسٹ لیا جاتا ہے گاڑیوں کے متعلق کوئی سوال موجود نہ تھا

غریب خاتون کوملنے والے احساس پروگرام کے پیسے ہڑپ کرنے والا نوسرباز نزاکت گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی سادہ لوح عوام کو احساس پروگرام کے پیسوں سے فراڈ اور دھوکہ دہی کرکے لوٹنے والا نوسرباز گرفتار، تھانہ سٹی میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج،تفتیش شروع۔ ذرائع کے مطابق مسمات(س) نے ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ سجاد خان کو ایک تحریری درخواست دی کہ وہ انتہائی غریب خاتون ہیں اور احساس پروگرام سے ہر مہینے پیسے وصول کرکے انکے گھر کا چولہاجلتا ہے۔یہ کہ وہ آج بھی ہر مہینے کی طرح پیسے لینے احساس پروگرام کے دفتر میں آئی ہوئی تھی کہ احساس پروگرام کا ایک ملازم نزاکت نے مجھ سے بائیومیٹرک کروا کر شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیا اور ہمیں کہا کہ ٓاپ کل آکر اپنے پیسے لے جانا۔دوسرے دن بھی احساس دفتر جانے پر بھی نزاکت نے پیسے نہیں دیئے۔یہ کہ نزاکت نے نہ صرف فراڈ دھوکہ دہی سے میرے پیسے نکال لیئے ہیں

سپریم کورٹ کی طرف سے دو دن کا الٹی میٹم: خیبرپختونخواہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں لینے والوں کو دودن کے اندر رینک واپس لینے کا حکم۔

پشاور(وائس آف ہزارہ) ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر کے پی نے خیبرپختوان خوا پولیس میں آوٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے 32 سو پولیس اہلکاروں افسران کی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تنزلی پہ عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے خیبرپختوان خواہ کے تمام آر پی اوز کو 2 دنوں میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق دو سال قبل سپریم کورٹ کی طرف سے ڈیموٹ کئے گئے بااثر اہلکار بدستور اپنے عہدوں پر براجمان چلے آ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیڈٹس اور دیگر مبینہ وجوہ کو جواز بنا کر نمبر پہ آنے والے مستحق اہلکاروں کو نظرانداز کر کے سینکڑوں بااثر اہلکاروں کو خلاف قانون ترقی دینے کے خلاف پولیس اہلکاعوں کی طرف سے دائر رٹ درخواست پہ فیصلہ سناتے ہوئے آؤٹ آف ٹرن ترقیوں پانے والوں کی فوری تنزلی اور میرٹ کے مطابق حقداروں کی پرموشن کا حکم دیا تھا،جس پر تاحال

ایم پی اے فیصل زمان کو مبینہ طور پرفرارکرانیوالے پانچ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج۔ پانچوں نے ضمانت بھی کروالی۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)قتل کے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی کے فرار ہونے کا مقدمہ پولیس اہلکاروں پر درج کر لیا گیا ہے۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان سکناں غازی ہریپور گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار ہوئے تھے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ پانچ اہلکاروں کے خلاف جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی نگرانی پرہاسٹل میں 5 اہلکارتعینات تھے جب کہ ڈیوٹی پرمامورسکیورٹی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے،دوسری جانب سکیورٹی پر مامور 5 جیل پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، پولیس اہلکاروں نے ضمانت کے لئے پشاور کی مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

فالو کریں

error: Content is protected !!