پاک چائنہ دوستانہ فٹبال میچ ہفتہ کے روزکھیلاجائیگا۔


ایبٹ آباد: پاک چین دوستی کا تاریخی میچ خیبرپختونخواہ میں پہلی مرتبہ پاک چائنہ دوستانہ فٹبال میچ کل ہفتہ28اپریل کو ایبٹ آباد میں آرمی برن ہال سکول منڈیاں میں کھیلا جائیگا، مہمان خصوصی چےئرمین سینٹ صادق سنجرانی، چینی سفیر اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اعظم خان ہونگے کے پی کے الیون کی فٹبال ٹیم کی سربراہی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس ہزارہ ریجن ملک اعجاز گوگا کریں گے فٹبال میچ کے منتظمین نے پاک چائنہ دوستانہ فٹبال میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں میچ دیکھنے کیلئے عوام کو دعوت عام دی گئی ہے اور میچ دیکھنے کیلئے انٹری بلکل فری ہوگی خیبرپختونخواہ الیون اور چائنہ کی ٹیم کے مابین کھیلے جانے والے فٹبال میچ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں آرمی برن ہال سکول اینڈ کالج میں کھیلے جانیوالے اس دوستانہ میچ کے حوالے سے میچ کے متنظمین کا کہنا ہے کہ یہ صوبہ خیبرپختونخواہ اور بالخصوص ایبٹ آباد کی تاریخ میں ایک یاد گار ایونٹ ہوگا میچ کو سول و عسکری شعبے سمیت تمام مکاتب فکر کے نمائندے خصوصی طور پر دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہونگے اس طرح کی سرگرمیوں سے پاک چائنہ لازوال دوستی کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا منتظمین نے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گراؤنڈ میں ضرور آئیں۔

نمائشی فٹ بال میچ کل آرمی برن ہال کالج فٹ بال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔

ایبٹ آباد:پاکستان میں متعین چینی سفارت کاروں اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان نمائشی فٹ بال میچ کل آرمی برن ہال کالج فٹ بال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔صوبے کی فٹ بال تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب چینی سفارت کارایبٹ آباد میں کوئی بھی نمائشی میچ کھیلیں گے۔آرمیبرن ہال کالج گراؤنڈ کو پاکستان اور چین کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ چین اور پاکستان کے صدور کی بڑی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں جبکہ ایبٹ آباد بھر میں سفارت کاروں کے خیر مقدمی بینرز لگا دئیے گئے ہیں۔فٹ بال میچ سہہ پہر تین بجے شروع ہو گا ۔عام شائقین کے سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہو گا تاہم شائقین سے کہا گیا ہے کہ سخت سیکورٹی کے پیش نظر وہ دو بجے تک سٹیڈیم پہنچ جائیں۔افتتاحی تقریب کے دوران ہزارہ پولیس کا بینڈبھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا جبکہ چین اور پاکستان کے قومی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے جائیں گے ۔
مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔دریں اثناء میچ کے انتظامات کا جائزہ ہزارہ فٹ بال ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس سعید خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی نائب صدر میجر (ر)ذوالفقار احمد ،ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا ،سیکرٹری ڈی ایف اے عادل خان جدون ،صدر خالد جاوید خان،سابق صدر محمد طاہر،سیکریٹری طارق محمود،اشفاق عباسی، نعیم بیگ،شجاع خان،ڈاکٹر ہارون،شوکت حسین ،میچ ریفری زاہد چیمہ،تنویر افسر خان،عبدالحمید،عابد خان،ملک الطاف،صداقت خان،نیاز خان نیازیاور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں میچ کو احسن طور پر منعقد کرنے کے لئے انتظاما ت کو حتمی شکل دی گئیْہزارہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ میچ کے لئے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے اور روایتی مہمان نوازی کے ذرعیہ صوبے کا سافٹ امیج ساری دنیا میں بھیجا جائے گا۔ اجلاس میں شائقین فٹ بال سے کہا گیا کہ وہ بڑی تعداد میں کنج فٹ بال سٹیڈیم آئیں۔


Comments

comments