شہریوں نے نئے ڈرگ رولز پرعملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔


ایبٹ آباد :شہریوں نے نئے ڈرگ رولز پر عملدرآمد کیلئے تحریک شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ، حکومت کیمسٹ مافیاء کی بلیک میلنگ میں آنے کی بجائے نئے ڈرگ رولز پر عملدرآمد یقینی بنائے اس ضمن میں مختلف سماجی و شہری تنظیموں کے ذمہ داران نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے شہریوں کا موقف ہے کہ ہیلتھ ریگولٹری اتھارٹی کو مزید فعال بناتے ہوئے نئے ڈرگ رولز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ، کیمسٹ برادری کو نئے ڈرگ رولز کے تحت عوام کو بہترین ادویات کی فراہمی کا پابند بنایا جائے نئے ڈرگ رولز کے تحت پر میڈیکل سٹور پر فارماسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے اور عالمی معیار کے مطابق دکان کے سائز فریزر اور ایئر کنڈیشنز کی موجودگی سے کیمسٹ برادری کو کوئی نقصان نہیں ہوگا جس پر اتنا شور مچایا جا رہا ہے نئے ڈرگ رولز سے دو نمبر ادویات ، ممنوعہ ادویات اور ٹھیکہ مار ادویات کی فروخت کی حوصلہ شکنی ہوگی دو نمبر اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والے دو سو فیصد فائدہ حاصل کرنے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ، فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی ، ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام نہایت خوش آئند ہے جس پر عوامی سطح پر حکومت کو بھرپور سپورٹ حاصل رہے گی صوبائی حکومت کسی بھی مافیا کی بلیک میلنگ میں کسی صورت بھی نہ آئے اگر ایسا نہ ہوا تو بھرپور عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔


Comments

comments