کیہال کے غیرت مندوں کو نوکریوں اور جعلی فنڈز سے خریدا نہیں جاسکتا: ساجد اعوان۔


ایبٹ آباد : امیدوار ضلع کونسل کیہال اربن مسلم لیگ ن ملک ساجد اعوان نے کہاہے کہ کیہال کے عوام با ضمیر اور غیرت مند نوکریوں ارو جعلی فنڈز کے اعلانات سے خریدے نہیں جا سکتے ایبٹ آباد سے منتخب نااہل قیادت کو 4 سال تک عوام اپنے آبائی علاقہ کی یاد تک نہ آئی شہر میں سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں پر غیرت مقامی افراد کی بھرتی ، ایبٹ آباد بائی پاس روڈ فنڈز کی ہری پور منتقلی ، ایبٹ آباد یونیورسٹی میں من پسند اور منظور نظر افراد کی بھرتی صوبائی وزیر کے کارنامے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے وارڈ نمبر۵۱ کیہال میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں سردار عمیر انور ، عادل عباسی ، ملک دلاور ، بلال حمید ، سردار عزیز الرحمان ،سردار بشیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر عوام کا جم غفیر پنڈال میں موجود تھا

ساجد اعوان نے کہا کہ 4 سالوں سے عوام سے دھوکہ دہی کے مرتکب عوامی نمائندے کو ضمنی انتخاب کے موقع پر عوام کی یاد آ گئی اور وہ حلقہ کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے نوکریوں کی بندر بانٹ اور کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر کے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں مگر کیہال کے عوام غیرت مند اور باضمیر ہیں وہ جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کے قریب میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد کے نوجوانوں کیلئے کھولنے کا اقدام تحصیل حکومت کی کاوشوں کی کڑی ہے جس کو سیاست چمکانے کا ذریعہ بناتے ہوئے عوام کو کسی صورت فریب میں مبتلا نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ آج عوام کے جم غفیر کی پنڈال میں موجودگی صوبائی وزیر سے نفرت کااظہار اور ان کے کالے کارناموں پر وائیٹ پیپر ہے اور ساجد اعوان کی کامیابی اور مسلم لیگ ن سے محبت کا ثبوت ہے اس موقع پر علاقہ کے متعدد افراد جن میں ملک خالد زمان ، شمس الرحمان ، نصیر احمد ، شاہد مسکین ، محمد صدیق و دیگر شامل ہیں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیا۔


Comments

comments