سجاداکبرخان کوسلطانپور اورحویلیاں کے اہم جنبوں کی حمایت مل گئی۔


ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے اڑتیس سجاداکبرخان کوسلطانپور اورحویلیاں کے اہم جنبوں کی حمایت مل گئی۔ مقامی لوگوں میں سجاداکبر خان کی بھرپور پذیرائی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق نامزد امیدوار سجاد اکبرخان جوکہ آئندہ انتخابات میں حلقہ پی کے اڑتیس سے الیکشن میں حصہ لینے جارہے ہیں اور انہوں نے پچھلے نوسال سے اپنی انتخابی مہم شروع کررکھی ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ پی کے اڑتیس میں سلطانپور اور حویلیاں سرکل کو بھی شامل کیاگیاہے۔ جس کے بعد سجاد اکبرخان نے سلطانپور اور حویلیاں سرکل میں بھی اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ سجاد اکبر خان جوکہ حویلیاں اور سلطانپور سرکل میں وسیع اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔ جس کی بدولت اس علاقے کے لوگوں نے سجاد اکبر خان کی بھرپور پذیرائی کی اور بہت سے افراد اپنی جنبہ برادری سمیت سجاد اکبر خان کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔


Comments

comments