ارشداعوان، حاجی ابرارعرف بالااورسردارفرید کی درخواستیں پشاورہائیکورٹ ڈبل بینچ منتقل۔


ایبٹ آباد:حلقہ پی کے 38 ایبٹ آباد ٹو،پی کے36 ایبٹ آباد ون ، اور مانسہرہ کے حلقے پی کے 32مانسہرہ تھریکی دوبارہ گنتی کیلئے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں دائر رٹ پٹیشن پر بحث مکمل ہو گئی ہے سنگل بینچ پر مشتمل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ رٹ کو پشاور ہائیکورٹ ڈبل بینچ منتقل کر دیا ہے جہاں پر آج ان پر بحث ہو گی ایبٹ آباد پی کے38سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک ارشد اعوان نے دوبارہ گنتی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں دائر کی تھی جب کہ اس کے ساتھ پی کے چھتیس سے بھی آزاد امیدوار سردار فرید نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ ضلع مانسہرہ کے پی کے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی ابرار عرف بالا نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی ۔

بدھ کے روز سردار ناصر اسلم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سردار آمان ایڈووکیٹ نے ان کی جانب سے مقدمے کی پیروی کی جبکہ پی کے چھتیس سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار نذیر عباسی کی جانب سے سردار حسیب عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ رٹ پٹیشن کو پشاور ہائیکورٹ منتقل کر دیا ہے جہاں پر آج ڈبل بینچ مذکورہ رٹ پٹیشن پر سماعت کرے گا اور وکلاء اس پر دلائل دیں گے


Comments

comments