پشاورہائیکورٹ نے ضمنی انتخابات اور مخصوص نشستوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔


ایبٹ آباد:پشاورہائیکورٹ نے ضمنی بلدیاتی الیکشن اور مخصوص نشستوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویزاورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر ضلع کونسل ندیم مغل نے شوراب احمد بھٹی کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ کیہال، سلہڈ اور بکوٹ کی یونین کونسلوں میں ہونیوالے ضمنی بلدیاتی الیکشن فوری طور پر روکے جائیں۔ جبکہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی غیرقانونی ہے۔ اسے بھی کالعدم قرار دیاجائے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار سیٹھ نے ضمنی الیکشن اور مخصوص نشستوں کے انتخاب کیخلاف فوری طو ر پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے اٹھارہ جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔


Comments

comments