ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی ہٹ دھرمی۔ 


ایبٹ آباد:لوئرجناح آباد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی ہٹ دھرمی۔ اسکول کی ٹائمنگ میں ردوبدل سے انکار کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ میزائل چوک تا پی ایم اے بائی پاس روڈ اسکولوں کی چھٹی کے اوقات میں مکمل طور پر بند رہتاہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔

ذرائع کے مطابق جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تعمیر وطن پبلک اسکول، پروگریسوس، آئی آئی یو آئی اور دیگر اسکولوں کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے انہیں اوقات کارتبدیل کرنے کا کہا۔ تمام اسکولوں کی انتظامیہ نے اپنے اپنے اسکولوں کے اوقات کارتبدیل کردیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پی ایم اے بائی پاس روڈ پر ٹریفک کی روانی پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔ تاہم پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج کی انتظامیہ بدستور ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور اس اسکول کی انتظامیہ نے اپنے اوقات کار تبدیل کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔


Comments

comments