پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول کے نویں جماعت کے طالبعلم کو ساتھی طالبعلموں نے خنجروں کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔


ایبٹ آباد: پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول کے نویں جماعت کے طالبعلم کو ساتھی طالبعلموں نے خنجروں کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیا۔ ملزمان فرار۔ بچے کی حالت تشویشناک۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ بانڈہ دلازاک کے رہائشی ساجد حسین کا چودہ سالہ بیٹا شاہ میرستی پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول میں نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ شاہ میرستی ایک شریف نوجوان بتایاجاتاہے۔

جمعہ کے روز چھٹی کے بعد ساتویں جماعت کاطالبعلم سعدخان جدون ساتھی طالبعلموں کیساتھ جھگڑا کررہاتھا۔ شاہ میرستی نے ان کوچھڑانے کی کوشش کی۔ جس پر سعد خان جدون نے شاہ میر ستی کو خنجروں کے پے درپے وار کرکے شدیدزخمی کردیا اور اسے خون میں نہلا کر سرعام فرار ہوگیا۔ شاہ میر ستی کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق شاہ میرستی کو پیٹھ اور پیٹ میں چھریوں کے کئی وار کرکے زخمی کیاگیا۔ مضروب طالبعلم کے والد کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔


Comments

comments