یوسی بگنوترمیں سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی گڈی چڑھ گئی۔


ایبٹ آباد:بانڈی میرا میں گرینڈ جرگہ، عوام علاقہ اور معززین کی کثیر تعداد میں شرکت، بلدیاتی نمائندے بھی علاقائی مفاد میں پیش پیش رہے، جرگہ نے مشورت سے امیدوار پی کے 37سردار اورنگزیب نلوٹھہ امیدوار این اے 15مرتضی عمائدین علاقہ ترقی و خوشحالی کیلئے یک جان ہو گئے، انتخابات میں اہل قیادت کا چناؤ کر کے علاقائی محرومیوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، شرکاء مجلس سے مقررین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق پولیس بگنوتر کے گاؤں بانڈی میرا کا گرینڈ جرگہ گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں علاقہ عمائدین، نمائندگان بلدیات سمیت زندگی کی تمام مکاتب فکر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار محمد اکرم سابق امیدوار ضلع کونسل، نائب ناطم چہان سردار حنیف علاقہ کونسلرز سردار جہانزیب ملک جہانزیب، عمائدین علاقہ سردار محمد سلطان، سردار محمد ارشد، سردار عالم گیر، سردار بلال، مولانا وقار، سردار محمد صادق، راجہ محمد اسلم، محمد سعید عباسی و دیگر نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کا راز باہمی اتحاد یگانیت میں مضمر ہے۔ جس کیلئے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر تمام اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔ تاکہ اہل قیادت کا چناؤ کر کے علاقہ کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ سابقہ نااہل نمائندوں کی بدولت علاقہ پسماندگی کی تصویر بن گیا بانڈی میرا میں بوائز ہائی و مڈل سکولز کا قیام، ڈسپنسری اور رابطہ سڑکوں کی مخدوش حالت سابقہ نااہل قیادت کی کارکردگی پر ماتم کناں ہے۔ جس کیلئے ایک جرأت مند اور ایماندار قیادت کا انتخاب ناگزیر ہو چکا ہے انہو ں نے مزید کہا ہے کہ نااہل نمائندوں نے گریوٹی فلو سکیم میں معائدوں کے برعکس علاقے کے نوجوانوں کو نشان عبرت بناتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں نظر انداز کیا جبکہ سکول منظور ہونے کے باوجود تعمیر نہ کیا جا سکا، انہو ں نے کہا کہ بلاشعبہ مسلم لیگ ن نے ایبٹ اباد بالخصوص اور ہزارہ بالعموم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار اد اکیا اورع تمام میگاپراجیکٹس مسلم لیگ ن ہی کے مرہون منت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے سابقہ دور اقتدار کا مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے جو ہزارہ کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کا پیغام لائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ گلیات کی پسماندگی خاتمے اور تعمیر نو میں اورنگزیب نلوٹھہ اور مرتضی جاوید عباسی کا نام کسی محتاج نہیں گلیات کو سوئی گیس منصوبہ سابقہ ڈپٹی سپیکر کا عوام علاقہ پر احسان ہے۔ جس کیلئے انہیں احسان کا بدلہ احسان کے تحت ایک موقع دینا چائیے۔ عوام علاقہ نے اس موقع پر باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے آئندہ انتخابات میں لیگی امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کامیاب کرنے کا عندیہ دے دیا


Comments

comments