ضلع ناظم الیکشن سے قبل اجتماعی استعفوں اورنئے بلدیاتی انتخابات کی بازگشت۔


ایبٹ آباد:ہم توڈوبیں گے صنم۔تم کوبھی لے ڈوبیں گے۔اجتماعی استعفے ۔نئے بلدیاتی انتخابات۔مسلم لیگ(ن) اوردیگرممبران ضلع کونسل کااجتماعی استعفوں پرغور۔ نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے کوششیں تیز ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع ناظم کے چناؤ کیلئے پانچ اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ ایبٹ آباد کی ضلع کونسل کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس اہم اجلاس میں بیک وقت مستعفی ہونے کیلئے مشاورت مکمل کی گئی۔ اجتماعی استعفوں کی صورت میں ضلع کونسل تحلیل ہوجائے گی۔ جس کے بعد ایبٹ آباد میں ازسرنوع ضلع کونسل کے بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجائے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیاگیا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ممبران اجتماعی طور پر مستعفی ہوجائیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگی ممبران ضلع کونسل کے مستعفی ہونے کی صورت میں ضلع اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔اورنئے بلدیاتی انتخابات تک ضلع ناظم کا چناؤ ممکن نہیں ہوسکے گا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی غورکیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اجتماعی استعفوں کے حوالے سے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر اہم فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔


Comments

comments