مسلم لیگ(ن) نے ضلع ناظم اور نائب ناظم کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ 


ایبٹ آباد:مسلم لیگ(ن) نے ضلع ناظم اور نائب ناظم کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایبٹ آباد کے ضلع و نائب ناظم کے انتخابات کیلئے پانچ اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔30اگست2015ء کو ہونے والے ضلع ناظم کے انتخابات میں سردار شیربہادر ضلع ناظم منتخب ہوگئے تھے۔ مقامی حکومتوں کا قیام چار سال کیلئے کیاجاتاہے۔ اور تین سال کے بعد ایک سال کیلئے ایبٹ آباد کے اگلے ضلع ناظم کا انتخاب پانچ اپریل کو کیاجائے گا۔ جس کیلئے جوڑتوڑ اور گروپ بندیاں جاری ہیں۔ تاہم کونسا گروپ کیا کرے گا؟ قبل از وقت اس کے بارے میں کسی کے پاس بھی کوئی حتمی معلومات نہیں ہیں۔

2015ء میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلع ناظم کیلئے علی خان جدون اور نائب ناظم کیلئے سردار وقار نبی کو امیدوار نامزد کیاگیاتھا۔ تاہم پانچ اپریل کو ہونے والے ضلع ناظم کے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے دونوں امیدوار بدستور امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ضلع ناظم کیلئے گلیات سے تعلق رکھنے والے حاجی صدیق اور نائب ناظم کیلئے ناہید اعوان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔


Comments

comments