مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ عنایت اللہ خان کو جاری۔ مہتاب عباسی کا بیٹااین اے سولہ کیلئے تیار۔


ایبٹ آباد:مسلم لیگ (ن) نے پی کے انتالیس کیلئے عنایت اللہ خان کو امیدوارنامزد کردیا۔این اے سولہ سے سردار مہتاب کے بڑے بیٹے سردار شہریارخان کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں مکمل۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے حلقہ پی کے انتالیس کیلئے عنایت اللہ خان جدون کو ٹکٹ جاری کردیاگیاہے۔ جبکہ عنایت اللہ خان جدون نے خاندانی مسائل کی وجہ سے حلقہ این اے سولہ میں علی خان جدون کے مدمقابل الیکشن لڑنے سے معذرت اختیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن ایبٹ آباد میں این اے 15 پر ڈیڈلاک برقرار ہے ۔سردار مہتاب اور مرتضیٰ عباسی دونوں این اے 15 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

این اے 16 سے علی خان کے مقابلے میں سردار مہتاب کے بڑے بیٹے سردار شہریارخان میدان میں قسمت آزمائیں گے ۔آئندہ عام انتخابات کیلئے ایبٹ آباد میں مسلم لیک ن دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ جبکہ این اے پندرہ سے مرتضی جاوید عباسی اور سردار مہتاب احمد خان بھی الیکشن مین حصہ لیں گے جب کہ دونون رہنماؤں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ۔اسی طر حلقہ این اے 16 سے شیریار خان اور علی جدون میں مقابلہ ہو گا۔ جبکہ دیگر آزاد امیدواروں کی بھی لمبی لسٹ ہے جو کہ حلقہ این اے 16 سے الیکشن میں حصہ لینگے۔ مسلم لیگ ن کے لیے بہت مشکل وقت ہے ایک نشست سے دو رہنما حصہ لیں گے این اے پندرہ کا ٹکٹ کس شخصیت کو ملے گا یہ فیصلہ ہونا باقی ہے۔


Comments

comments