مسلم لیگ(ن) سوشل میڈیاکنونشن میں صوبائی صدر اوراراکین اسمبلی کی شرکت۔


ایبٹ آباد:ایم پی اے آمنہ سردار، ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ اور صوبائی صدر میاں عالمگیرشاہ کی سوشل میڈیا کے کنونشن میں شرکت۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیا کے کارکنوں کا کنونشن طیب اردگان پلازہ میں بدھ کے روز منعقد ہوا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سوشل میڈیا ٹیم خیبرپختونخواہ کے صدر میاں عالمگیرشاہ ، ایم پی اے آمنہ سردار ، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سوشل میڈیا ٹیم ایبٹ آباد کے ضلعی صدر قاضی عاطف، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفیق اعوان کے علاوہ سوشل میڈیا ٹیم ضلع ایبٹ آباد کے کارکنوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

صوبائی میاں عالمگیرشاہ ، آمنہ سردار اور سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز سولہ فروری کوبفہ میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کریں گی۔ایبٹ آباد کے ضلعی صدر قاضی عاطف سہراب کی زیرقیادت سوشل میڈیا ٹیم بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔ پاکستان مخالف قوتیں سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم سب کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ ملک دشمن عناصرکو منہ توڑ جواب دیاجائے۔اس موقع پرسوشل میڈیا ٹیم کے لئے نئے عہدیداروں کا بھی اعلان کیاگیا۔


Comments

comments