گاڑیاں چوری کرنے والے پانچ کارلفٹر گرفتار۔


ہری پور (یاور حیات) پولیس کی کاروائی بین الصوبائی چار رکنی کارلفٹر گروہ گرفتار چوری کی کئی گاڑیاں برآمد مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ اعجاز خان کی نگرانی میں تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے ایس ایچ او سجاد خان اور انوسٹی گیشن آفیسر عقیبت شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے چار رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار کرلیا جنکے قبضہ سے تین روز قبل تھانہ کوٹ کی حدود گدوالیاں سے چوری ہونے والا کیری ڈبہ نمبری LED۔2115 برآمد کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی کوٹ اعجاز خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان فیصل کریم ولد عنایت کریم سکنہ درویش، سبطین شاہ ولد مظہر شاہ سکنہ مونن، شفاقت ولد شوکت سکنہ سرائے صالح اور غلام ربانی ولد عبدالرحمان سکنہ حویلیاں کوگرفتارکرکے دوران انٹروگیشن ملزمان کے قبضہ سے مقدمہ علت 26 مورخہ 07.01.2018 جرم 381۔A تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں چوری شدہ گاڑی نمبر LEB۔2115 برآمد کرلی گئی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے مدعی مقدمہ ناہید شاہ ولد محمد شاہ سکنہ بگنیاں گدوالیاں اور معززین علاقہ نے موقع پر پولیس کی اس کاوش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس پر اعتماد کا اظہارکیاہے


Comments

comments