مغوی لڑکی کے بھائی کوقتل کرنیوالاملزم ایس ایچ او میرپور نے گرفتارکرلیا۔ 


ایبٹ آبادمغوی لڑکی کے بھائی کوقتل کرنیوالاملزم ایس ایچ او میرپور نے گرفتارکرلیا۔ اس ضمن میں تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردارفاروق نے صحافیوں کو بتایاکہ چند سال قبل کاکول کے رہائشی عنایت الرحمن ولد حاجی احمد نے گلگت میں ٹنگولے کاکول کے رہائشی گل فراز کی بیٹی کو اغواء کرلیاتھا۔ بعد میں جرگے اوردباؤ کے بعد عنایت الرحمن نے لڑکی کو واپس کردیا۔ عنایت الرحمن اس تاک میں تھاکہ کب اسے موقع ملے تو وہ گل فراز کے خاندان کو نقصان پہنچائے۔ اتوار کی شب ٹنگولے کاکول میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔ عنایت الرحمن نے منصوبہ بندی کے تحت پستول لیکر شادی کی تقریب میں پہنچ گیا۔

جب دیگرلوگوں نے ہوائی فائرنگ کی تو عنایت الرحمن نے منصوبہ بندی کے تحت گل فراز کے چودہ سالہ بیٹے حمزہ کو گولیاں ماردیں۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او میرپور کے مطابق ملزم عنایت الرحمن پر دعویداری کے بعد علت نمبر:ْ 792/18 زیر دفعہ 302/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ ملزم جوکہ فائرنگ کے بعد فرار ہوگیاتھا کو مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے قتل کی اصل وجہ بھی بتادی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


Comments

comments