پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدروسیم عباسی جیل پہنچ گئے۔ 


ایبٹ آباد:محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ۔ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدروسیم عباسی جیل پہنچ گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ناظم ویلج کونسل دروازہ و انجمن تاجران ایوبیہ کے صدر اور تحریک انصاف کے رہنماء وسیم عباسی کے خلاف محکمہ جنگلات نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور مکان تعمیر کرنے پر زیر دفعہ85/44 کے تحت مقدمہ ایف آئی آر درج کررکھی تھی۔ جس پر ملزم وسیم عباسی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتار حاصل کررکھی تھی ۔ منگل کے روز عدالت نے وسیم عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ جس پر انہیں عدالت کے اندر سے ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی گلیات کے مطابق وسیم عباسی کیخلاف گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور اہلکاروں پر فائرنگ کی ایف آئی آربھی درج ہے۔ اور موصوف پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے نائب صدر بھی ہیں۔


Comments

comments