پولیس محنت کش بچے پر ابلتاہوا تیل انڈیلنے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ 


ایبٹ آباد:پولیس محنت کش بچے پر ابلتاہوا تیل انڈیلنے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین اگست کو ڈسکو چوک سپلائی میں آٹھ سالہ ابوہریرہ اپنے بیروزگار باپ بخت زیب کا ہاتھ بٹانے کیلئے شامی کباب بنانے میں مصروف تھاکہ ایک بچے نے اس پر ابلتاہوا تیل انڈیل دیا۔ جس سے اس کے جسم کا نوے فیصد حصہ جل گیا۔ مذکورہ واقع کی رپورٹ پولیس چوکی سکندرآباد میں درج کرواگئی ۔ لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس ابوہریرہ پر ابلتاہوا تیل انڈیلنے والے بچے اور اس کے خاندان کا سراغ نہیں لگاسکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب زخمی بچہ غربت کی وجہ سے مناسب علاج معالجے سے محروم ہے۔ شہریوں نے مخیرحضرات سے متاثرہ بچے کے علاج کیلئے مالی اعانت کا مطالبہ کیاہے۔


Comments

comments