ایبٹ آباد پولیس نے سی پیک کے بارہ ملازمین کو گرفتار کرلیا۔


ایبٹ آباد:گاڑیوں کا ڈیزل چوری کرنیوالے سی پیک کے بارہ ملازمین گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سی پیک پروجیکٹ میں کام کرنیوالے مدثرملک ، محمد نصیر، وقار رفیع، شوکت محمود، خرم نواز، عمرشہزاد، فقیر محمد، طاہر علی خان، محمد سفیر، فیضان، ملک مذمل اور زاہدگاڑیوں کا ڈیزل چوری کرکے فروخت کررہے تھے۔ سی پیک کی انتظامیہ نے انکوائری کے بعد تمام ملزمان کو تھانہ مانگل کے حوالے کردیا۔ تھانہ مانگل میں ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 408/34کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


Comments

comments