ٹیوشن سنٹرکی آڑ میں چلنے والے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ ناکام۔ 


ایبٹ آباد: ٹیوشن سنٹرکی آڑ میں چلنے والے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ ناکام۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ جاوید شہید روڈپر واقع ابوبکرسٹریٹ کے ایک گھر میں مقامی خاتون شارٹ کورسز اوربیوٹی پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا اڈہ چلا رہی تھی۔ اس خاتون کے پاس کئی نامی گرامی لڑکیوں کا آناجانالگارہتاتھا۔ جبکہ دن اور رات کے وقت قیمتی کاروں میں لوگ کی اس اڈے میں عیاشی کیلئے آمد ورفت جاری رہتی تھی۔

چند روز قبل اس جسم فروشی کے اڈے میں کسی بات پر ایکس ایل آئی کار میں سوار مقامی لڑکوں کا جھگڑا ہوگیا۔ شور شرابے پر مقامی لوگ گھر کے باہر جمع ہوئے اور پولیس چوکی جناح آباد کو کال کردی گئی۔ جس پر پولیس چوکی جناح آباد کے انچارج اے ایس آئی نزاکت بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گھر میں موجود جوڑے جناح آباد کی سٹریٹ نمبر ایک والی سائیڈ پر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جب گھر کی تلاشی لی تو گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کے ناکام چھاپے کے بعد خاتون نے گھر کو فوری طور پر خالی کرکے، کسی نئی جگہ پر اپنا سیٹ اپ لگادیاہے۔


Comments

comments