بیس سالہ دوشیزہ بازیاب ۔وقاص کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔


ہری پور:ایک اور لڑکی اغواء مقدمہ درج ملزمان گرفتار نہ ہو سکے پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروانے کا دعوی کر دیا ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا پولیس حکام زرائع کے مطابق گزشتہ روز علاقہ چھوئی سے بیس سالہ دوشیزہ مسماۃ ثوبیہ بی بی کو گھر سے اغواء کرلیا گیا ۔

اس ضمن میں لڑکی کے والد زرین علی ولدگلاب خان نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میں کسی کام کاج کے سلسلہ میں گاؤں سے باہر گیا ہواتھا کہ میری گھر میں عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے میری بیٹی کو بازیاب کرکے میرے حوالہ کیا جائے جس پر پولیس نے نامزد ملزم وقاص ولد نور داد کے خلاف زیر دفعہ365/Bکا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔

ادھر پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ رات گے چھاپہ زنی کے دوران لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے مگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جائے گایاد رہے کہ ایک ہفتہ کے دوران اسی گاؤں سے لڑکی زیادتی اغواء کا دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے لڑکیوں کے اغواء اورزیادتی کے پے درپے واقعات پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔


Comments

comments