حساس ادارے کی نشاندہی پرگیارہ قیمتی مورتیاں برآمد۔


ایبٹ آباد: حساس ادارے کی نشاندہی پرنوادرات سمگلنگ کی کوشش ناکام گیارہ قیمتی مورتیاں برآمد ۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ حساس ادارے کو اطلاع ملی کہ گلگت کا رہائشی اخلاق حسین ولد امیرخان گیارہ تاریخی مورتیاں گلگت لے جا رہاہے۔ جس پر حساس اداروں نے پولیس کے افسران کو اطلاع دی کہ ناٹکو بس نمبر: GLTA-5835پر گیارہ مورتیاں جمعرات کی شام لے جائیں گی ۔ جس پر مسلم آباد بیریئر پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے ناٹکوبس کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے چھت پر پڑے سامان سے چار عدد بڑی ، سات عدد چھوٹی جبکہ ایک عدد بڑی مورتی برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے اخلاق حسین کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیاہے۔


Comments

comments