ڈکیتی اورقتل کے دوران چھینی جانیوالی کاربرآمد۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ)ڈکیتی کے دوران مالک قتل چھینی گئی گاڑی پولیس نے برآمد کر لی اپنے قبضے میں لے کرتھانہ منتقل گاڑی میں خون کے نشانات بھی موجود ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس زرائع کے مطابق تین دن قبل نامعلوم ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی لاش کی شناخت کے بعد پولیس نے بتایا تھا کہ ڈکیتی کے دوران ملزمان نے مقتول کی گاڑی نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ہیں ۔

گزشتہ روز مقتول کی ذاتی گاڑی LEE-4949پولیس کو مل گئی ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گاڑی سبزی منڈی کے قریب تین دن سے کھڑی تھی جس کو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نامعلوم گاڑی گزشتہ تین دن سے لاوارث ایک ہی جگہ پر کھڑی ہے جس پر پولیس نے اطلاع پاکرگاڑی کو تفصیلی معائنہ کیا کوئی بھی شخص گاڑی کے قریب نہیں آیا تین دن سے گاڑی ایک ہی جگہ پرکھڑی تھی جس پر پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی مقتول سلیم کی ہے جس کی لاش ہاتھ پاؤں بندھی برآمد ہوئی تھی تاہم گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کر تھانہ م منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش تاحال جاری ہے جلد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیں گیں


Comments

comments