سی پیک منصوبے کا سریاچوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار۔ 


ایبٹ آباد: سی پیک منصوبے کا سریاچوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس چوکی شملہ ہل کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سی پیک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سی پیک کے بعض کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے سی پیک منصوبے کے سیمنٹ وغیرہ کو چوری کی جانے کی اطلاعات تھیں۔ اتوار کے روز پولیس چوکی شملہ ہل کے انچارج کو مخبر نے اطلاع دی کہ سی پیک منصوبے سے سریا چوری کرکے لایاجائے گا۔ جس پر ایک مشکوک سوزوکی گاڑی نمبر C-6882ایبٹ آباد کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے چوری کیا جانیوالا سریا برآمد ہوا۔ جس پر دو ملزمان وقاص ولد منصف اور رفاقت ولد میر افضل ساکنان کماربانڈی ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 379 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

gif

gif


Comments

comments