میرپور کے جنرل کونسلرکے گھر پرچھاپہ ڈیڑھ سو بوتل شراب برآمد۔


ایبٹ آباد:ایس ایچ او میرپور کا جنرل کونسلر میرپور ٹو کے بیٹے علی شراب فروش کے گھر چھاپہ۔اعلی کوالٹی کی 150بوتل شراب اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد۔جنرل کونسلر بیٹے سمیت فرار ۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کے سپیشل اہلکاروں کی ملی بھگت سے میر پور میں عرصہ دراز سے جنرل کونسلر میرپور ٹو زمرد خان کا بیٹا دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شراب فروشی کا کاروبار کرتاچلا آرہاتھا۔ اور جس کی شکایات مقامی لوگوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو بھی دی ۔تھانہ میرپور کے ایس ایچ او عبدالغفور خان کوہستانی نے مخبر خاص کی اطلاع پر شراب فروش علی کے ڈھیرے پر چھاپہ مارا ۔چھاپے کے دوران ڈیرے سے 150بوتل دیسی شراب اور 1لاکھ روپے برآمد کئے گئے اور ملزمان علی ولد زمرد خان اور حمزہ ولد خالد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان علی جو مقامی ویلج کونسل کے جنرل کونسلرزمرد خان کا بیٹا بھی بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے شراب اور ایک لاکھ روپے کو قبضے میں لیکر تھانہ میر پور میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لےئے چھاپوں کا سلسلہ جاری کردیا۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران ان لوگوں سے سینکڑوں کی تعداد میں شراب برآمد کی گئی تھی۔ تاہم پچھلے کئی سالوں سے یہ پولیس کے سپیشل اہلکاروں کی ملی بھگت سے دھندہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ ایک کارروائی کے دوران پولیس نے ان لوگوں کے ڈیرے سے شراب بنانے والی بھٹی بھی قبضے میں لی تھی۔

gif

gif


Comments

comments