اسلام آباد سے اغواء کرکے مانسہرہ لے جانیوالی طالبہ بازیاب۔ 


ایبٹ آباد:اسلام آباد سے اغواء کرکے مانسہرہ لے جانیوالی طالبہ بازیاب۔ خاتون ساتھی سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تھانہ کھنہ کی حدود سے میٹرک کی طالبہ زینب کو ورغلاء کر مانسہرہ لے جایا جارہاتھا کہ زینب کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے ہزارہ میں کارروائی کرتے ہوئے زینب کو بازیاب کرالیا۔ اور خاتون سمیت ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے طالبہ کیساتھ زیادتی کی بھی کوشش کی تھی۔اغواہ کاروں نے طالبہ زینب کو بری نیت اور بھاری تاوان کی غرض سے اغواہ کیاتھا۔مغوی کے والد کی بروقت اطلاع پر پولیس نے رات گئے چھاپے مارے۔ اور طالبہ کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔


Comments

comments