پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جیالے پھٹ پڑے۔


ایبٹ آباد:موجودہ حکومت نے سو دن میں عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ایک دن میں ڈالر142روپے کا ہونے سے قرضوں کی مد میں740ارب اضافی دینے ہوں گے جو غریب عوام کی جیب سے دینے ہوں گے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی طرف سے منعقدہ 51ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

ضلعی صدر سردار ابرار‘ جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون‘تحصیل سیکرٹری طاہر خان‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات شوکت علی نے کیا اور کہا51سال پہلے30نمبر کوغریبوں ‘مزدوروں‘ ہاریوں اور عام لوگوں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے ذوالفقار بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی پاکستان کو بھٹو شہید نے دو آئین دیے‘ایٹمی ری ایکٹر کی بنیاد رکھی اور ایٹم بم دیا اور ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کیاتقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی‘ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن‘ پیپلز لیبر بیورو‘پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز لائر فورم کے کارکنوں اور عیدیداران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پع51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا


Comments

comments