ایبٹ آباد کے نجی اسکولوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیردیں۔ 


ایبٹ آباد:نجی اسکولوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیردیں۔ تعطیلات کے باوجود ایبٹ آباد کے تمام نجی اسکول کھلے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چودہ اگست تک تعطیلات کا اعلان کیاتھا۔ جس کے بعد ایبٹ آباد کے تمام سرکاری اسکولوں کو بند کردیاگیا۔ جبکہ ایبٹ آباد میں تمام نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں میں تعطیلات نہیں کیں اور ایبٹ آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے بدستور کھلے ہوئے ہیں۔ پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے عہدیداروں کا کہناہے کہ حکومتی احکامات غلط ہیں اور ہم ان پر عملدرآمد کے پابند نہیں ہیں۔ ہماری مرضی ہے کہ اسکول کھلے رکھیں یاپھر تعطیلات کا اعلان کردیں۔

ABBOTTABAD: May05 – Students of Private School presenting Tableau during Junior Joy Conference in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

Comments

comments