سابق ایم پی اے سردار ادریس بھی چکری نکلا۔مقدمہ درج۔


ایبٹ آباد:پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سردار ادریس کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج۔ اس ضمن میں گاؤں بانڈی میرا ایبٹ آبادکے رہائشی حسیب خالقداد ولد سردار خالقداد نے تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سردار محمد ادریس ولد عبدالعزیز سکنہ تاجوال ایبٹ آبادنے ان سے دس لاکھ روپے نقدادھارلئے۔ اور رقم لینے کے بعد یہ ٹال مٹول کرتے رہے۔ کافی کوششوں کے بعد سردار ادریس نے انہیں نیشنل بنک کا چیک دے دیا۔جوکہ کیش نہ ہوسکا۔ تھانہ سٹی نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سردار ادریس کیخلاف زیر دفعہ 489F کے تحت ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔


Comments

comments