تناول میں علی خان جدون کو بھرپورپذیرائی ملنے لگی۔


ایبٹ آباد:پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے سولہ علی خان جدون کے تناول میں بڑے عوامی اجتماعات و کارنرمیٹنگ حلقہ نیابت کے سینکڑوں افراد بلدیاتی ممبران و عمائدین علاقہ کی حمایت میں سمیٹنے میں کامیابی حاصل کرلی جس سے مدمقابل امیدواروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔پنڈ کرگو خان حبیب آباد سمیت تناول کے متعدد علاقوں میں جلسوں کے انعقاد پر سیاسی رائے عامہ تبدیل ۔عمائدین علاقہ نے علی خان جدون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ختم نبوت کے منکروں اور پانامہ کے چوروں کا محاسبہ کرنے کے اعلانات کرتے ہوئے25جولائی کو عمران خان کے کھلاڑیوں کو جتوانے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلہ میں یونین کونسل پنڈ کرگو خان کے علاقہ حبیب آباد میں جلسہ عام منعقد ہو ا جس کی صدارت علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی خیبرزمان خان نے کی جبکہ جلسہ سے ممبر ضلع کونسل پنڈ کوگو خان بابو خوشحال خان ممبر ضلع کونسل کھٹیالہ پرنسپل عزیز الرحمان خان ، ممبر ضلع کونسل شیروان شاہ نواز خان تنولی ، تحصیل ناظم محمد اسحاق ذکریہ سابق ضلع نائب ناظم جنید خان تنولی ، سابق ناظم یوسی پنڈ کوگو خان پیر خان تنولی ، سابق ممبر تحصیل کونسل سلطان محمد خان تنولی ، مسلم لیگ ن جاوید خان کے علاوہ ویلج ناظمین نے خطاب کیا۔

اس موقع پر تمام منتخب عوامی نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں این اے16علی خان جدون کا بھرپور ساتھ دینے کااعلان کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ان حضرات نے تناول کو شناخت دی اور اس گروپ نے ضلع نائب ناظم اور موجود تحصیل ناظم کا سہرا بھی ان کے سرہے۔مقررین نے کہا کہ جیتنی عزت احترام علی خان گروپ نے دی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت گروپ نے نہیں دے سکا ہمارا فرض ہے کہ اب موجود انتخابات میں فرض ہے کہ ان کی انتخابی مہم خود چلائیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب دلائیں ۔

ABBOTTABAD: Jul08 – PTI Candidate NA-16 Ali Khan Jadoon addressing Public meeting in College Ground Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

اس موقع پر علی خان جدون نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں نے سرکاری اداروں کو تباہ کرتے ہوئے معیشت کو برباد کردیا اور ملک کو مقروض بنا کر مہنگائی اور بے روز گاری میں عوام کو دھکیل دیا ہے عمران خان ہی واحد امید کی کرن ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں تین مرتبہ وزیر اعظم اور حکومت بنانے والی ن لیگ نے عوام کو سبز باغ دکھائے لیکن عملی طور پر لوگوں کو کوئی فائدہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 15سال میں تناول کی تعمیر وترقی میں ہم نے اپنا موثر کردار ادا کیا انشاء اللہ 25جولائی کو عوام کی تعاون سے دوبارہ منتخب ہو کر علاقہ کی تعمیر وترقی کریں گے ۔


Comments

comments